مفتی منیب الرحمٰن ڈینگی میں مبتلا ، ہسپتال میں داخل ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف عالم دین مفتی منیب الرحمٰن کو علالت کے باعث مقامی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق مفتی منیب الرحمٰن کو ڈینگی میں مبتلا ہونے کےباعث ہسپتال لایا گیا۔مفتی منیب الرحمٰن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مفتی منیب الرحم ن
پڑھیں:
سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
اٹلی میں مبینہ طور پر چار پاکستانی کسانوں(Pakistani farmers) کے لرزہ خیز قتل کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی اٹلی میں جلائی گئی ایک وین سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاں بحق افراد پاکستانی نژاد ہو سکتے ہیں، تاہم اس مرحلے پر ان کی شہریت کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی۔
دفتر خارجہ کے مطابق مقامی پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
مزید پڑھیں:کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
ترجمان نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔