دو وکلاء کے بہیمانہ قتل کے بعد پنجاب بار کونسل کی اپیل پر آج وکلاء کی مکمل ہڑتال ہے۔ چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہے۔ صدر  پنجاب بار نے کہا ہے کہ وکلاء بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے،   ہم ارجنٹ کیسز بھی نہیں ہونے دیں گے۔ سیکرٹری بار نے کہا کہ وکلاء کے کچہری احاطہ میں داخلہ پر بھی پابندی لگا دی گئی، وہاڑی میں سی ٹی ڈی نے دشمنی میں وکیل ذیشان کو شہید کیا جبکہ جھنگ میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مہر منیر کو قتل کیا گیا۔ صدر بار  نے کہا کہ دونوں وکلاء کے قاتل پکڑے جائیں، وکلاء پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے، ہڑتال کے باعث تمام مقدمات کی بغیر کارروائی ملتوی ہونے لگی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وکلاء کے

پڑھیں:

ملتان، وکلاء کے قتل کیخلاف احتجاجی اجلاس و ریلی، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ 

رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذیشان شبیر ڈھڈی شہید ایڈووکیٹ کو انصاف ملنے ان کے بھائی کے خلاف درج جھوٹے مقدمات کے خاتمے اور ملزمان کی گرفتاری تک وکلا چین نہیں بیٹھیں گے۔  اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کی وہاڑی پولیس کے ہاتھوں قتل کے خلاف احتجاجی جنرل باڈی اجلاس و ریلی سے صدر ملک جاوید علی ڈوگر، جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد، جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار صفدر سرسانہ سیال، ممبران پنجاب بار کونسل مالک خان لنگاہ، چوہدری سعید احمد اور ندیم کانجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذیشان شبیر ڈھڈی شہید ایڈووکیٹ کو انصاف ملنے ان کے بھائی کے خلاف درج جھوٹے مقدمات کے خاتمے اور ملزمان کی گرفتاری تک وکلا چین سے نہیں بیٹھیں گے، آج تمام بارز میں پولیس کے داخلے پر پابندی لگائی ہے، اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پولیس کے بارز میں داخلے پر مستقل پابندی لگا دیں گے، پورا ملک پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے، پولیس کے ہاتھ وکلا کے گریبانوں تک پہنچنے سے پہلے توڑ دیں گے، موجودہ حکومت اور پولیس شاید وکلا تحریک بھول گئے ہیں، وکلا کالے کوٹ کی عزت و وقار کے لئے کل بھی متفق تھے اور آج بھی سیسہ پلائی دیوار کی طرح ذیشان شبیر ڈھڈی کو انصاف دلانے کے لئے ان کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: وکلاء کے بہیمانہ قتل پر وکلاء کی آج چوتھے روز بھی ہڑتال
  • پنجاب میں وکلا کے بیہمانہ قتل پر وکلا کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل
  • پنجاب میں بھاری ٹریفک چالانوں خلاف 8 دسمبر کوہڑتال کا اعلان
  • بھاری ٹریفک جرمانوں کیخلاف ہڑتال کا اعلان
  • پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،9اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزتبدیل ، تفصیلات سب نیوز پر
  • ملتان، وکلاء کے قتل کیخلاف احتجاجی اجلاس و ریلی، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ 
  • پنجاب بار کونسل کی صوبہ بھر میں ہڑتال کی کال
  • لاہور ہائیکورٹ: انجینئر مرزا محمد علی نے ایف آئی اے تحقیقات کیخلاف درخواست دائر کردی
  • بلوچستان، وکلاء برادری کا 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ