بلوچستان پاکستان کا واحد صوبہ ہے جو رضاکارانہ طور پر پاکستان میں شامل ہوا، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان علاقے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، یہ واحد صوبہ ہے جو رضاکارانہ طور پر پاکستان میں شامل ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان وزیراعظم شہباز شریف
پڑھیں:
تھائی لینڈ کی ملکہ مادر سری کٹ کا 93 برس کی عمر میں انتقال، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس
تھائی لینڈ کی ملکہ مادر سری کٹ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تھائی لینڈ کی ملکہ ہرمیجسٹی سری کِٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملکہ سری کِٹ کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے وہ تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرا لونگ کورن، شاہی خاندان اور تھائی عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: تھائی لینڈ کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم تھاکسن شناواترا کو ایک سال قید کی سزا سنادی
وزیراعظم نے کہا کہ اس قومی سوگ کے موقع پر پاکستان کے عوام تھائی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے لیے دعاگو ہیں۔
تھائی لینڈ کی ملکہ مادر سری کٹ نے جنگِ عظیم کے بعد کے دور میں شاہی خاندان کو نئی شان و شوکت اور وقار بخشا اور جو بعد ازاں کبھی کبھار ملکی سیاست میں بھی متحرک رہیں۔
تھائی شاہی محل کے مطابق ملکہ سری کٹ 2012 میں فالج کے باعث عوامی نگاہوں سے اوجھل ہوگئی تھیں۔ وہ 2019 سے مختلف بیماریوں کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج تھیں اور 17 اکتوبر کو خون میں انفیکشن کے باعث ان کی حالت بگڑ گئی، جس کے بعد وہ جمعے کی شب انتقال کر گئیں۔
شاہی محل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شاہی خاندان اور دربار کے اراکین کے لیے ایک سال کا سوگ منایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا تھائی لینڈ کو بھی ’ فاسٹنگ بدھا‘ کے تاریخی مجسمہ کا تحفہ
تھائی وزیرِاعظم انوتن چرن ویرکُل نے ملکہ والدہ کے انتقال کے باعث اپنی ملائیشیا میں ہونے والی آسیان سمٹ کی شرکت منسوخ کردی ہے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق ہفتے کے روز کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں شاہی جنازے کے انتظامات پر غور کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مادر سری کٹ ملکہ تھائی لینڈ وزیراعظم شہباز شریف