پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی کارروائی ،1200 کلوگرام ناقص سویاں تلف
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے بھاتر جھنگ روڈ پر واقع پنجاب سمال انڈسٹریل سٹیٹ میں قائم ایک سویاں پروڈکشن یونٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1200 کلوگرام ناقص سویاں موقع پر ہی تلف کر دیں۔ تلف کی گئی سویوں میں چھپکلیوں کے فضلا اور آلودہ مواد شامل تھا۔
فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ٹیم نے جب یونٹ کا معائنہ کیا تو صفائی کے انتظامات نہایت ناقص پائے گئے۔ یونٹ میں پیداوار کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں جس پر فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
ترجمان نے کہا کہ صوبے بھر میں پروڈکشن یونٹس کی نگرانی کا عمل جاری ہے تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر وہ کسی بھی غیر معیاری یا مضر صحت خوراک کی تیاری یا فروخت کی اطلاع فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پردیں ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فوڈ اتھارٹی
پڑھیں:
نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم جماعتوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں، تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا اور مسلسل کام کر رہی ہیں۔ لیکن اب اس حوالے سے ایک اسپیشل پراسیکیوٹر سیل بنایا گیا ہے۔ یہ سپیشل پراسیکیوٹر سیل ایسے معاملات میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم جماعتوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں، تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا اور مسلسل کام کر رہی ہیں۔ لیکن اب اس حوالے سے ایک اسپیشل پراسیکیوٹر سیل بنایا گیا ہے۔ یہ سپیشل پراسیکیوٹر سیل ایسے معاملات میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کو ایک پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا، ٹی ایل پی جو کر رہی تھی وہ سیاست نہیں انتشار تھا، اور ان کو کالعدم قرار دینا وقت کی ضرورت تھا، اس لئے پنجاب حکومت نے ان پر پابندی کی سفارش کی، جسے وقافی کابینہ نے منظور لیا۔ ذرائع کے مطابق اب سپریم کورٹ کی جانب سے اس فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔