تصویر بشکریہ جیو نیوز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اور روابط کے نظام میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹر کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹر کانفرنس نے بات چیت کا اہم موقع فراہم کیا، حکومت اور عوام کی طرف سے شریک مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، کانفرنس دو طرفہ اور علاقائی روابط کے فروغ کے لیے بھی اہم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا خطہ موجودہ بیلٹ روڈ انیشیٹیو تک روابط کا محور رہا ہے، معیشت کی بڑھتی اہمیت نے اس قدیم گزرگاہ کی اہمیت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ کاروباری روابط، سرمایہ کاری اور مشترکہ خوشحالی پر توجہ مرکوز ہے۔ٹرانس افغان ریلوے، اسلام آباد، تہران، استنبول ریلوے کوریڈور پر کام کر رہےہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اور تجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا۔ تجارت، معیشت اور توانائی میں تعاون سے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ڈیجیٹل دور میں روابط صرف سڑک، ریل یا فضائی راستوں تک محدود نہیں، آج کا دور ڈیٹا اور تکنیکی انضمام سے وابستہ ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو  

  ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

 جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف کو حکومتی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے قومی دن کی تقریب میں شرکت، کیک کاٹا
  • انڈونیشیا کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
  • وزیراعظم  شہبازشریف 11 اور 12 دسمبر کو ترکمانستان کا دورہ کریں گے
  • بدعنوانی کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کو مزید مؤثر بنائیں گے، شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کی گوادر اور گلگت بلتستان کے لیے بجلی کے منصوبوں کی منظوری
  • انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان پہنچ گئے
  • انڈونیشی صدر آج پاکستان پہنچیں گے
  • وزیراعظم سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی کی ملاقات
  • وزیراعظم کی صدر ن لیگ نواز شریف سے جاتی امراء میں اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر غور
  • وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو