وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس نے علاقائی ممالک کو باہمی تعاون اور رابطوں کے فروغ کے لیے ایک اہم موقع فراہم کیا ہے۔

انہوں نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے تمام بین الاقوامی مندوبین کو خوش آمدید کہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کانفرنس نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ علاقائی رابطوں کے فروغ کے لیے بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

ان کے مطابق، موجودہ دور میں دنیا بھر میں ٹرانسپورٹ اور روابط کے نظام میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، اور پاکستان اس عمل میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا خطہ صدیوں سے بیلٹ اینڈ روڈ اور قدیم شاہراہِ ریشم جیسے تجارتی و ثقافتی روابط کا محور رہا ہے۔ آج کی بدلتی معیشت نے اس قدیم گزرگاہ کی اہمیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی گوادر کی طویل ساحلی پٹی اور کراچی بندرگاہ عالمی میرین سلک روڈ کا لازمی حصہ ہیں، جو خطے میں تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بنیادی کردار ادا کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 وزیراعظم شہباز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 وزیراعظم شہباز شریف شہباز شریف کے لیے

پڑھیں:

سی پیک منصوبے خطے کے رابطوں میں گیم چینجر ثابت ہوں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 کا انعقاد ہوا، جس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان سمیت خطے کے مختلف ممالک کے وزرائے ٹرانسپورٹ نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان علاقائی رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی شاہراہیں خطے کے ممالک کے درمیان رابطہ کاری میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔ حکومت ریل اور روڈ نیٹ ورکس کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہی ہے تاکہ خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو تقویت ملے۔

مزید پڑھیں: جاپانی سفیر کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

انہوں نے بتایا کہ پاکستان جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان رابطے کا قدرتی ذریعہ ہے اور سی پیک کے تحت روڈ منصوبے علاقائی روابط کے فروغ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے نیٹ ورک منصوبہ زیر غور ہے جو وسطی ایشیا کے ساتھ تجارتی راہداری کو مضبوط بنائے گا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے اور ای پورٹ کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ روابط کا فروغ صرف تجارت نہیں بلکہ اعتماد سازی کا بھی ذریعہ ہے اور اجتماعی ترقی کا ہدف اسی صورت حاصل کیا جا سکتا ہے جب خطے کے ممالک ایک دوسرے سے مضبوطی سے جڑے ہوں۔

مزید پڑھیں: آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان

پاکستان نے شاہراہوں کی بہتری پر بھاری سرمایہ کاری کی تاکہ خطے میں معاشی ترقی کے نئے دروازے کھل سکیں، وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان

افتتاحی خطاب میں وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور کنیکٹیویٹی معاشی ترقی کے زینے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا مربوط نظام ملک کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، اور حکومت اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ موٹرویز اور ہائی ویز کی تعمیر حکومت کے عزم کا مظہر ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی مطابقت رکھنے والے نظام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان خطے کے دیگر ممالک سے روابط بڑھا رہا ہے اور جدید ٹرانسپورٹ نظام کے ذریعے ملک کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے شاہراہوں اور سڑکوں کی بہتری پر بھاری سرمایہ کاری کی ہے تاکہ خطے میں آمدورفت، تجارت اور معاشی ترقی کے نئے دروازے کھل سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار اسلام آباد ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 سی پیک عبدالعلیم خان

متعلقہ مضامین

  • عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اور روابط کے نظام میں تبدیلیاں ہو رہی ہیں، وزیراعظم
  • عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اور روابط کے نظام میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، وزیراعظم
  • پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہا ہے:شہباز شریف
  • پاکستان جنوبی اوروسطی ایشیا کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے: اسحاق ڈار
  • ٹرانسپورٹ اور کنیکٹویٹی اقتصادی ترقی کا ستون ہے؛ عبدالعلیم خان
  • علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، اسحاق ڈار
  • سی پیک منصوبے خطے کے رابطوں میں گیم چینجر ثابت ہوں گے، اسحاق ڈار
  • پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے:اسحاق ڈار  
  • پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: اسحاق ڈار