2025-10-25@09:07:14 GMT
تلاش کی گنتی: 5289
«کے تھانہ»:
راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین جرائم میں ملوث ایک اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم واہ کا رہائشی اور قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا۔ پولیس کے مطابق معمول کے گشت پر موجود پولیس ٹیم نے روات کے علاقے میں دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ اس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔ جب فائرنگ کا سلسلہ تھما، تو ایک ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت حافظ تیمور کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم...
چند برس قبل کراچی کی سیشن عدالت میں عزیر بلوچ کے خلاف اہم کیس زیر سماعت تھا جس کے لیے عدالت میں صحافی بھی موجود تھے کیس کے اہم اور واحد گواہ کو پیش کرنے کے لیے پروسیکیوشن وقت مانگ رہی تھی لیکن عدالت بار بار وقت دینے کے باوجود گواہ کو نہ پیش کرنے پر فیصلہ سنانا چاہتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ تہرے قتل کے مقدمے سے بری اس وقت کے ایڈیشنل ڈسٹرک پبلک پروسیکیوٹر شکیل عباسی نے آخری بار عدالت سے مہلت مانگی اور کہا کہ اگلی تاریخ پر گواہ کو پیش کردیا جائے گا عدالت برہمی کے ساتھ آخری مہلت دے دی۔ اگلی پیشی پر صحافی پھر موجود تھے عزیر جان بلوچ...
لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت مذہبی جماعتوں کے خلاف نہیں ہے، ٹی ایل پی سیاست نہیں انتشار پھیلا رہی تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ حکومت کسی مذہبی تنظیم یا جماعت کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس مخصوص ذہنیت کے خلاف اقدامات کر رہی ہے جو ملک میں انتشار کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کو ایک منظم پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا تھا اور جو سرگرمیاں وہ انجام دے رہے تھے وہ سیاسی احتجاج نہیں تھا بلکہ امن و امان خراب کرنے کی کوششیں تھیں، جنہیں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔...
راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم معمول کے گشت پر تھی جب روات کے علاقے میں مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاجس پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا۔ جب فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا تو ایک ملزم موقع پر ہلاک پایا گیا جس کی شناخت حافظ تیمور کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم واہ کا رہائشی اور قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا۔ اس کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-01-16کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں ایک اور مبینہ پولیس تشدد کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاںپولیس حراست میں نوجوان عرفان ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس حکام نے 3 اے ایس آئی سمیت 7 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی محکمانہ انکوائری اور لاش کے پوسٹ مارٹم کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی حراست میں نوجوان کی مبینہ ہلاکت کے معاملے میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ متوفی کی موت تشدد کے باعث نہیں بلکہ دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔متوفی نوجوان عرفان کا تعلق بہاولپور سے تھا، جو چند روز قبل کراچی تفریح کی غرض سے آیا ہوا تھا۔...
یوکرین کے شمالی شہر اووروچ کے ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ یوکرین کی بارڈر گارڈ سروس کے مطابق حملہ آور نے تلاشی کے دوران دستی بم یا بارودی مواد سے دھماکا کردیا جسے جسم سے باندھ رکھا تھا۔ دھماکے میں حملہ آور خود بھی شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال لے جاتے ہوئے ایمبولینس میں دم توڑ گیا۔ 23 سالہ حملہ آور خارکیف کا رہائشی تھا۔ حملہ آور کو حال ہی میں بیلاروس کی سرحد عبور کرنے کی کوشش میں حراست میں بھی لیا گیا تھا۔ جب وہ فوج میں لازمی بھرتی کی شرط سے بچنے کے لیے فرار ہونا چاہتا تھا۔ حملے میں 3 دیگر خواتین ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 7 کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں...
کراچی میں ایس آئی یو پولیس کی حراست میں 14 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے معاملے کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان عرفان بدھ 22 اکتوبر کو ہی پولیس حراست میں جاں بحق ہو گیا تھا، پوسٹ مارٹم کے وقت عرفان کی لاش 36 گھنٹے سے زائد پرانی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق عرفان کو بدھ کی صبح حراست میں لیا گیا تھا، اس کی لاش بدھ کی شام 7 بجے جناح اسپتال پہنچائی گئی، ایم ایل او کی جانب سے پوسٹ مارٹم سے انکار کے بعد اہلکار لاش واپس لے گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات 23 اکتوبر کو پولیس اہلکاروں نے عرفان کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کی کوشش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا اور دیگر ممالک پر اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے پر عمل کروانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، امریکا اور دیگر طاقتیں اسرائیل پر پابندیوں یا اسلحے کی فراہمی روکنے جیسے اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ حماس جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کررہی ہے۔ترک صدر نے کہا کہ غزہ اسلامی دنیا کے لیے امتحان ہے، خدا کے فضل سے ہم کامیاب ہوں گے، ترکیہ غزہ ٹاسک فورس کے لیے ہرممکن تعاون دینے کے لیے تیار ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے...
حماس کی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ مختلف فلسطینی دھڑوں نے جنگ کے بعد غزہ کا انتظام ایک ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق کرلیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ اعلان حماس کی جانب سے بلائے گئے فلسطینی تنظیموں کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں سامنے آیا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جنگ کے اختتام کے بعد غزہ کی انتظامی ذمہ داری ایک غیر سیاسی تکنیکی کمیٹی کو دی جائے گی جو روزمرہ امور اور تعمیرِ نو کے معاملات دیکھے گی۔ تاہم مشترکہ بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا فلسطینی اتھارٹی (فتح پارٹی) جس کی قیادت صدر محمود عباس کر رہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جے ڈی وینس نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق سے متعلق ووٹنگ کو احمقانہ سیاسی حربہ قرار دے دیا۔عالمی میڈیا کےمطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیلی دورہ مکمل کرکے واپس جاتے ہوئے تل ابیب ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ ایک بے معنی علامتی ووٹ تھا، جس کا کوئی عملی اثر نہیں، اگر یہ سیاسی حربہ تھا تو یہ بہت ہی بے وقوفانہ تھا اور وہ ذاتی طور پر اسے غزہ امن معاہدے کی توہین سمجھتے ہیں۔جی ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی یہ ہے کہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں کیا جائے گا اور یہ مؤقف برقرار رہے گا تاہم اگر...
دورہ پشاور کے موقع پر سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے ساتھ مل کر حالیہ حکومت بنانا ملک کی خاطر تھا جس کا ہمیں نقصان ہوا، آٹے کی کے پی ترسیل نہ ہونے کا معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ اٹھاؤں گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ مل کر 18 ماہ حکومت کرنا بھیانک خواب تھا، (ن) لیگ کے ساتھ مل کر حالیہ حکومت بنانا ملک کی خاطر تھا جس کا ہمیں نقصان ہوا، آٹے کی کے پی ترسیل نہ ہونے کا معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ اٹھاؤں گا۔ یہ بات انہوں ںے جمعہ کے روز گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ گورنر...
پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر حکومت کرنا ایک بھیانک خواب تھا، گورنر پنجاب سلیم حیدر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ مل کر 18ماہ حکومت کرنا بھیانک خواب تھا،(ن)لیگ کے ساتھ مل کر حالیہ حکومت بنانا ملک کی خاطر تھا جس کا ہمیں نقصان ہوا آٹے کی کے پی ترسیل نہ ہونے کا معاملہ وزیراعلی پنجاب کے ساتھ اٹھاوں گا۔یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ گورنر ہاوس پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ میرا پشاور کا پہلا دورہ ہے،...
پاکستان نے سعودی عرب کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-3 سے شکست دے کر تیسرے ایشین یوتھ گیمز میں مینز والی بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ بحرین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 18 سال بعد ہونے والے گیمز میں قومی والی بال ٹیم نے گروپ ای کے دوسرے میچ میں سعودی عرب کو انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ہراکر گروپ چیمپئن کی حیثیت سے کوارٹر فائنل میں شرکت کا حق حاصل کر لیا۔ چوتھے سیٹ میں ایک موقع پر مقابلہ 24۔24سے برابر تھا۔ 24۔25 کے اسکور پر نیٹ فالٹ کا فیصلہ حق میں ہونے پر پاکستان نے فتح کو گلے لگایا۔ سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان اتوار کو پول ایف کی نمبر 4 ٹیم...
پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پارٹی کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ کی عوام سے خطاب اس لیے ضروری تھا یہاں سے ایک سیاسی جماعت کا خاتمہ کیا، خیبر پختونخوا کے عوام بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس روز سے میرا نام وزیراعلیٰ کے لیے آیا تو اسی وقت کہا گیا قبول نہیں ہے، مجھے اور کسی کی فکر نہیں مجھے عوام کی فکر ہے اور میں عوام کو قبول ہوں۔...
پشاور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ مل کر 18ماہ حکومت کرنا بھیانک خواب تھا، (ن) لیگ کے ساتھ مل کر حالیہ حکومت بنانا ملک کی خاطر تھا جس کا ہمیں نقصان ہوا آٹے کی کے پی ترسیل نہ ہونے کا معاملہ وزیراعلی پنجاب کے ساتھ اٹھاؤں گا۔ یہ بات انہوں ںے جمعہ کے روز گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ گورنر ہاؤس پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ میرا پشاور کا پہلا دورہ ہے، اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات بہت مفید رہی، ہم اٹھارہ ماہ کی حکومت میں پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ یکجا تھے جو پیپلز پارٹی کے...
لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کو ایک پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں تو انہوں نے نام تبدیل کرلیا۔ انہوں نے کہا ک ٹی ایل پی جو کر رہی تھی وہ سیاست نہیں انتشار تھا، حکومت کا فیصلہ کسی مذہبی جماعت کے خلاف نہیں، یہ ایک مائنڈ سیٹ کے خلاف ریاست کا فیصلہ ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کاہنہ میں ایک بار ایئر کوالٹی انڈیکس 660 تک چلا گیا تھا، کچھ گھنٹوں کی محنت کے بعد کاہنہ میں اے کیو آئی...
پشاور: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے ملزم عارف اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم عارف اللہ کو مہمند سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے تھانہ پنڈیالی کی حدود شیش محل کے پہاڑ کے قریب سے حراست میں لیا تھا، ملزم کے قبضے سے بارودی مواد اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اپنے رشتہ دار شاہ نواز کو سہولت فراہم کررہا تھا، ملزم کے مطابق شاہ نواز ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہے۔ عدالت...
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مذہبی جماعت کے گرفتار 87 کارکنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔ عدالت نے ملزمان کی شناخت پریڈ کیلئے 14 دن کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا تھا، شناخت پریڈ کا عمل مکمل نہ ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ میں 3 نومبر تک توسیع کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی، تفتیشی افسر نے عدالت میں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی درخواست دائر کی۔ مذہبی جماعت کے کارکنان پر 2021 میں پولیس اہلکاروں پر تشدد ودیگر الزمات ہیں، عدالت نے 8 اکتوبر کو شناخت پریڈ کیلئے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ ملزمان کو 14 دن کیلئے شناخت پریڈ پر...
غیر قانونی بھارتی تارک وطن لوگوں کی زندگیوں کے دشمن بن گئے۔ کیلیفورنیا میں ایک غیر قانونی بھارتی تارکِ وطن جشانپریت سنگھ نے نشے کے زیر اثر ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنے ٹرک سے کئی گاڑیوں میں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ خوفناک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 21 سالہ غیر قانونی بھارتی تارکِ وطن کے زیرِ قیادت ایک بڑا ٹرک کیلیفورنیا کی سڑک پر کئی گاڑیوں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ ???? ALL of America should be FURIOUS right now. TOP: Indian illegal alien Jashanpreet Singh causes multiple deaths while driving a...
داعش خراسان اس وقت جنوبی ایشیا، وسط ایشیا اور مشرق وسطیٰ سمیت عالمی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: داعش سے منسلک گروہ کا کانگو میں چرچ پر حملہ، 21 افراد ہلاک یہ تنظیم داعش کے عالمی نیٹ ورک سے منسلک ہے اور افغانستان، پاکستان، ایران، تاجکستان اور وسط ایشیائی ریاستوں میں اپنی جڑیں پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے جس سے سرحد پار دہشتگردی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد داعش خراسان نے مشرقی افغانستان میں اپنے ٹھکانے مضبوط کیے ہیں اور افغان حکومت کے لیے ایک بڑا داخلی سلامتی کا چیلنج بن چکی ہے۔ پاکستان میں یہ گروہ مذہبی مقامات، سیکیورٹی فورسز اور اقلیتوں پر مہلک حملے کر...
امریکی ریاست آکنساز میں موجود کریٹر آف ڈائمند اسٹیٹ پارک میں گھومنے گئے ایک شخص کے ہاتھ 2.71 قیراط کا سفید ہیر لگ گیا۔ امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے پاؤلی کے رہائشی ڈیوی وائٹ نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے اپنے طویل ٹرپ کا آغاز پارک میں دو دن قیام سے کیا۔ وہ دونوں اس جگہ سے اتنے محظوظ ہوئے کہ ٹرپ سے واپسی پر انہوں نے وہاں دوبارہ رکنے کا فیصلہ کیا۔ ڈیوی وائٹ نے بتایا کہ دوسرے بار آتے وقت وہ کچھ اسکرینز خرید لائے اور وہ اور ان کی اہلیہ ساؤتھ واش پویلین میں موجود کینیری ہِل کے علاقے پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں ٹرپ کے پہلے دن ایک نہایت...
میانمار کی فوج نے بدنام زمانہ سائبر کرائم مراکز پر چھاپا مار کارروائی کی جس کے نتجے میں 700 سے زائد بھاگ کر تھائی لینڈ پہنچے تھے تاہم وہاں پکڑے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ پولیس نے بتایا کہ اب تک 677 افرادکو گرفتار کیا گیا ہے جو میانمار کی سرحد عبور کرکے داخل ہوئے تھے۔ تھائی لینڈ کی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ افراد میانمار سے ایک ندی کو تیرتے ہوئے سرحد پار پہنچے اور پکڑے گئے۔ ان میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق بھارت اور تھائی لینڈ سے ہے جب کہ کچھ کا تعلق پاکستان سے بھی ہے۔ یہ افراد میانمار میں بدنام زمانہ کی فوج نے ’’کے کے پارک‘‘ نامی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی کی معروف شخصیت اور بائنینس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو معافی دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون نے صدر ٹرمپ کی طرف سے معافی قبول کرنے سے انکار کیوں کیا؟ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرو لائن لیوٹ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مسٹر ژاؤ کو معاف کردیا ہے۔ President Trump pardoned convicted Binance founder Changpeng Zhao, a White House official said https://t.co/FNSLT67ElV — Reuters (@Reuters) October 23, 2025 چانگ پینگ ژاؤ کو بائیڈن انتظامیہ نے کرپٹو کرنسی کے خلاف اپنی جنگ کے دوران...
فوٹو: اسکرین گریب۔جیونیوز ایک انار سو بیمار کے مصداق جو بلٹ پروف گاڑیاں کے پی نہیں لے رہا وہ بلوچستان کے بعد اب سندھ حکومت نے بھی مانگ لیں۔وفاق کو خط لکھ کر سندھ حکومت نے کہا ہے کہ بلٹ پروف گاڑیوں کی اشد ضرورت ہے، گاڑیاں سندھ کو دی جائیں۔وفاق پہلے ہی بلوچستان کے مطالبے پر تینوں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ کر چکا ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئیذرائع کے مطابق پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا تھا۔ فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس حکام نے وزیر داخلہ کو صوبے میں افسران کو درپیش خطرات سے...
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور و سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا تو پابندی نافذ ہوجائے گی، سپریم کورٹ سے منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے ریفرنس بھیجا گیا تھا، جس پر چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب نے وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی، جس کے بعد ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی گئی ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کا فیصلہ سیاسی...
نجی نیوز چینل کے مطابق، پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے تین ارکان میاں اعجاز شفیع امتیاز، محمود شیخ، اور خالد زبیر نثار کی رکنیت بحال کرتے ہوئے ان کی معطلی کا نوٹیفیکیشن واپس لیا ہے۔ یہ تینوں ارکان پہلے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے ایوان میں جھگڑے کے بعد پندرہ سیشنز کے لیے معطل کیے گئے تھے۔ اس وقت جب معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا، ملک محمد احمد خان بیرون ملک دورے پر تھے۔ تحریک انصاف کے معطل ارکان نے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور میاں اعجاز شفیع امتیاز نے کہا ہے کہ وہ رول نمبر 210 کے تحت معطلی کے خلاف عدالت میں کیس جاری...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات انھوں نے ٹائم میگزین کو 15 اکتوبر کو دیئے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں کہی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ سعودی عرب اس عمل کی قیادت کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ہم معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ سعودی عرب اس راستے کی قیادت کرے گا۔ پہلے غزہ کا مسئلہ تھا اور ایران کا مسئلہ تھا اب وہ دونوں مسائل نہیں رہے۔ جب ان سے پوچھا گیا...
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 3 معطل ارکان کی رکنیت بحال کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کےتین معطل ارکان کو بحال کرتے ہوئے معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔ اپوزیشن کے بحال ہونے والے تین ارکان میں میاں اعجاز شفیع امتیاز، محمود شیخ اور خالد زبیر نثار شامل ہیں جنہیں پندرہ سیشن کے لئے معطل کیا گیا تھا۔ تینوں اراکین کو ایوان میں جھگڑے پر ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے معطل کیا گیا تھا اور اُس وقت ملک محمد احمد خان بیرون ملک کے دورے پر تھے۔ تحریک انصاف کے ارکان نے معطلی کے خلاف ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔ میاں اعجاز شفیع امتیاز نے کہا کہ ہم رول نمبر...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا اور بعد ازاں عمران خان سے ملے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، صوبائی صدر جنید اکبر، سینیٹر مشال یوسفزئی، سابق سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی سمیت دیگر رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکہ پر روک دیا گیا۔اس سے قبل، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ 24 مارچ کے حکم پر عملدرآمد کرے. جس کے تحت سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ہفتے میں دو بار ملاقاتوں کا شیڈول بحال کیا...
اداکارہ مدیحہ رضوی نے بتایا کہ ڈراما ’جمع تقسیم‘ میں حساس مناظر کی شوٹنگ کے دوران ٹیم کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں تنقید کا بھی خوف تھا۔ ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈراما سیریل ’جمع تقسیم‘ میں ایک نہایت حساس موضوع کو اجاگر کیا گیا ہے کہ بعض اوقات گھر کے اندر بھی بچیوں کو اپنے قریبی رشتہ داروں کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ سدرہ نامی کم عمر لڑکی کو اس کا کزن ذیشان تنگ کرتا ہے، تاہم اسی دوران ان کا چچا موقع پر پہنچ کر سدرہ کو ذیشان سے بچا لیتا ہے۔ مدیحہ رضوی نے حال ہی میں ملیحہ رحمٰن...
کراچی: سی ای او کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ملٹی ایئر ٹیرف میں کٹوتی کے اثرات صارفین پر پڑیں گے۔ اپنے بیان میں چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی نے کہا کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور کمی کی ہے۔ اس سال جون میں پہلے جس ٹیرف کا اعلان ہوا تھا وہ ڈھائی سال کی مشاورت، تحقیق ، جانچ پڑتال اور آزاد ذرائع سے اعداد شمار کی تصدیق کے بعد جاری کیا گیا تھا۔ کے-الیکٹرک کے نظرثانی شدہ ملٹی ایئر ٹیرف کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی کا اہم بیان نیپرا نے کے-الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور کمی کی ہے،...
ویب ڈیسک: ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا بیٹی کی شادی کی لیک ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا۔ حال ہی میں خامنہ ای کے مشیر اور ایران کے سینئر ترین عہدیدار علی شمخانی کی بیٹی کی اپریل میں ہونے والی شادی کی ویڈیو لیک ہوئی تھی۔ تصاویر ویدئویی از مراسم مجلل عروسی دختر علی شمخانی، نماینده رهبر جمهوری اسلامی ایران در شورای عالی دفاع در شبکههای اجتماعی همرسان میشود که واکنش برخی از کاربران فضای مجازی را در پی دارد.https://t.co/W9vgCb4Yqv pic.twitter.com/c5km715QXb — BBC NEWS فارسی (@bbcpersian) October 19, 2025 خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ویڈیو میں علی شمخانی کی بیٹی اور اہلیہ کو...
ایران نے فرانسیسی جیل سے ایرانی طالب علم مہدیہ اسفندیاری کی مشروط رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بغائی نے کہا ہے کہ ایرانی طالبہ مہدیہ اسفندیاری کی مکمل رہائی کیلئے کوشش کریں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی طالبہ مہدیہ اسفندیاری فرانس کے شہر لیون میں رہائش پذیر ہیں اور اس سال سوشل میڈیا پر اسرائیل مخالف پوسٹ پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ایران نے الزام عائد کیا تھا کہ فرانس نے ایرانی طالبہ کو بلاجواز حراست میں لیا ہے۔
سال 2025 پاکستان میں دہشتگردی کے حملوں کے حوالے سے خاصہ گرم رہا اور خاص طور پر اس سال پاکستان کی جانب سے لڑی جانے والی 2 جنگوں کو بھی دیکھا جانا چاہیے ایک جو پاکستان نے مئی میں بھارت اور دوسری اکتوبر میں افغانستان کے خلاف لڑی۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو سبق سیکھا دیا ہے، مزید دہشتگردی برداشت نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ سال کے شروع اور حالیہ مہینوں میں جہاں دہشتگردی کے کئی واقعات سامنے آئے وہیں پر پاک فوج نے اپنے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کیں۔ اس سال دہشتگردی کا سب سے بڑا واقعہ 11 مارچ کو بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگرد حملہ تھا جس میں تفصیلات کے مطابق 64 لوگ شہید...
ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر خاص علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر ان کا ردعمل سامنے آگیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی شمخانی اپنی بیٹی کے ہمراہ شادی ہال میں داخل ہوتے ہیں اور اسٹیج تک جاتے ہیں۔ اس ویڈیو میں دلہن نے جو لباس پہنا ہوا ہے وہ مغربی انداز کا اور نہایت مختصر ہے جس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ جو دوسروں کی بیٹیوں کو حجاب کرواتے ہیں وہ خود کیا ہیں۔ گزشتہ دو دنوں سے جاری بحث و تکرار کے بعد عل شمخانی نے پہلی بار ناقدین کو اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر جواب دیا ہے۔ علی...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی اور ان کے بھائی کہاں موجود ہیں، معلوم ہے؛ ہم ان کے بہت قریب ہیں اور وہ جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چونکہ رضوی برادران کا ایک ٹریک ریکارڈ ہے لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کرنے اور انسانی جانوں کو ڈھال بنانے کا، وہ ابھی بھی یہی کر رہے ہیں۔ میرے پاس کافی تفصیلات موجود ہیں مگر کچھ وجوہات کی بنا پر میں انہیں شیئر نہیں کر سکتی۔ یہ بھی پڑھیں:ٹی ایل پی سوشل میڈیا ٹیم کا رہنما گلگت سے گرفتار عظمیٰ بخاری نے کہا...
کبیر والا میں 3 بہنوں اور ماں کے قتل کے مجرم کو 4 بار سزائے موت سنا دی گئی۔سیشن کورٹ نے سزائے موت کے ساتھ مجرم پر 20 لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔عدالت نے شریک ملزم کو 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔مجرم نے 2024ء میں فائرنگ کرکے اپنی 3 بہنوں اور ماں کو قتل کردیا تھا کیونکہ اسے اپنے گھر کی ان خواتین کے کردار پر شک تھا۔
SHIKARPUR: سندھ کے ضلع شکار پور میں کچے کے خطرناک 72 ڈاکوؤں نے صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کی موجودگی میں ہتھیار ڈال دیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شکار پور میں ہتھیار ڈالنے والے 72 خطرناک ڈاکوؤں میں بیلو تیغانی، بڈانی اور دیگر گینگز کے ارکان شامل ہیں، جنہوں نے اپنا تمام اسلحہ بھی جمع کرادیا۔ وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ صدرمملکت آصف زرداری نے پالیسی دی کہ کچے میں امن قائم ہونا چاہیے، ہر کوئی چاہتا ہے خطے میں امن ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی اپنے بچوں کے ساتھ سکون کی زندگی گزارے، یہ پالیسی ایک سال قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے دی تھی۔ ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ صدر آصف...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کم آمدنی والے افراد کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کے لیے انکم ٹیکس میں کٹوتی کم کر دی گئی ہے، جبکہ دیگر تنخواہ دار طبقوں کو بھی ریلیف فراہم کرنے پر غور جاری ہے۔ انجی نیوز چینل کے مطابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ذریعے ہر طبقے کو فائدہ پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کی ٹیکس اصلاحات پر دی گئی پریزنٹیشن کو سراہا، جس میں خاص طور پر ہول سیل اور ریٹیل سیکٹر سے ٹیکس وصولی میں گزشتہ برس 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل نے ٹیکس نظام کو بہتر...
اپنے بیان میں بلوچستان کے صوبائی وزیر عبدالرحمان کھتیران نے کہا کہ آج ہمیں بہت دکھ ہوا ہے۔ آرمی چیف سے زیادہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کیا مصروفیت ہے کہ وہ شرکاء سے نہیں ملیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے نہ ملنا روایات کے خلاف ہے۔ سہیل آفریدی کو دعوت دیتے ہیں کہ بلوچستان آئیں، ہم آپ کا احترام کریں گے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نہ ملنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ سردارعبدالرحمان کھیتران کا کہنا تھا کہ نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے نہ ملنا پشتون، بلوچ اور اسلامی روایات کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور میں سندھ حکومت کی جانب سے ڈاکوؤں کی سرینڈر پالیسی 2025 کے تحت ایک اہم تقریب منعقد ہوئی جس میں کچے کے 72 ڈاکوؤں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔تقریب پولیس لائن شکارپور میں ہوئی، جہاں ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کا جمع کرایا گیا جدید اسلحہ بھی نمائش کے لیے رکھا گیا، جن میں کلاشنکوف، راکٹ لانچر، اینٹی ایئرکرافٹ گن سمیت دیگر خطرناک ہتھیار شامل تھے۔پولیس کے مطابق سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کے سروں کی مجموعی قیمت 6 کروڑ روپے سے زائد تھی۔ ان میں بدنام زمانہ نثار سبزوئی کے خلاف 82 مقدمات درج تھے اور اس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔ اسی طرح لادو تیغانی پر 93 ایف آئی آرز اور...
فائل فوٹو۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نجی مال میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزمان فیصل جلال اور حفیظ اللہ کو عدالت میں پیش کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کی۔پولیس کی جانب سے ملزمان کے میڈیکل چیک اپ کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔عدالت نے دونوں ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اسلام آباد: لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود میں فلیٹ میں لڑکی سے کی گئی مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کو میڈیکل کےلیے پمزاسپتال بھجوادیا گیا۔ اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود میں فلیٹ میں لڑکی سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ سندھ ہائیکورٹ نے لیاقت آباد کے علاقے میں ایم کیو ایم کارکن عبید عرف کے ٹو کی 27 سال قبل رینجرز اہلکار کو شہید کرنے کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔درخواست گزار کے وکیل راج علی واحد کنور ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اس کیس کا دو بار پہلے ٹرائل ہوچکا ہے، فوجی عدالت میں ٹرائل ہوا تھا۔ جنید اور نادر شاہ سمیت کچھ کو سزا ہوئی تھی کچھ کو بری کردیا تھا۔ ایم کیو ایم مرکز 90 سے گرفتار سارے ملزمان جیل سے رہا ہوچکے ہیں، صرف عبید کے ٹو جیل کے اندر ہے۔ ملزم عبید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مچھر وہ کیڑے ہیں جو ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کرتے ہیں۔ تاہم زمین کے دو خطے — براعظم انٹارکٹیکا اور یورپی ملک آئس لینڈ — ایسے تھے جہاں اب تک مچھر نہیں پائے گئے تھے۔ مگر اب تاریخ میں پہلی بار آئس لینڈ میں مچھروں کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت نے اس سرد ترین ملک کو بھی ان کیڑوں کے لیے قابلِ رہائش بنا دیا ہے۔سائنسدانوں نے کچھ عرصہ قبل پیشگوئی کی تھی کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث آئس لینڈ میں مچھر جلد ظاہر ہوسکتے ہیں، تاہم ان کا خیال تھا کہ ملک کا سخت اور...
ملزم کے وکیل راج علی واحد نے عدالت کو بتایا کہ عبید کے ٹو کو بلاوجہ دوبارہ اسی کیس میں شامل کیا گیا حالانکہ وہ پہلے ہی دیگر مقدمات میں سزا کاٹ رہا تھا۔ پراسیکیوٹر اقبال اعوان کا موقف تھا کہ ملزم نے اعترافِ جرم کیا تھا اور سزا قانون کے مطابق دی گئی تھی، تاہم عدالت نے شواہد ناکافی قرار دیتے ہوئے بریت دے دی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم لندن کے کارکن عبید عرف کے ٹو کو رینجرز اہلکار کے قتل کے مقدمے میں بری کر دیا۔ عدالت نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کی اپیل منظور کر لی۔ ذرائع کے مطابق...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں پولیس نے ایک ہی خاندان کے یرغمال 25 افراد کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کردی۔ ہائیکورٹ میں ایک ہی خاندان کے 25 افراد کو یرغمال بنانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، پولیس نے عملدرآمد رپورٹ جسٹس حسن اکبر کی عدالت میں پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق تمام یرغمال افراد کو علی اصغر جمالی کی زمین سے بازیاب کروایا گیا ہے۔ پولیس نے مین وار اسٹاپ ڈسٹرکٹ بے نظیر آباد میں کارروائی کی۔ یرغمالیوں کو جبری مشقت کے لیے 2 سال سے قید میں رکھا گیا تھا۔ جسٹس حسن اکبر نے دونوں اضلاع کی پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ عدالت نے پولیس حکام کو 3 دن میں عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن عبید عرف کے ٹو کی 27 سال پرانے کیس میں عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی اپیل منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق عبید کے ٹو پر الزام تھا کہ 1998 میں لیاقت آباد کے علاقے میں رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر کے ایک جوان کو شہید اور دوسرے کو زخمی کیا تھا۔پولیس کے مطابق اس وقت اہلکار رینجرز پکٹ پر موجود جوانوں کے لیے کھانا لے جا رہے تھے جب مسلح ملزمان نے ان پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی دلدار حسین موقع پر شہید اور حوالدار ممتاز علی زخمی ہوئے تھے۔کیس کا ٹرائل کئی سال جاری رہا اور عدالت نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حالیہ سیلابوں کے باعث رواں مالی سال کے دوران 4 فیصد معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ مجموعی معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور حکومت اب بھی پُرامید ہے کہ شرحِ نمو 3.5 فیصد کے قریب رہنے کا امکان ہے۔چینی میڈیا کو دیے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ایک سال کے دوران معاشی استحکام کے میدان میں قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، افراطِ زر کی شرح میں کمی آئی ہے اور مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ...
پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد کا کہنا ہے کہ سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں بھارتی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک کرکے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو ایکسپریسو میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے بیسٹ پلیئر قرار پانے والے قومی جونئیر ٹیم کےکپتان نے کارکردگی پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹھ روز میں چھ انٹرنیشنل میچز کھیلنا آسان نہیں، ریکوری کے لیے وقت نہ مل سکنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس میچ سے پہلے ریسٹ ڈے تھا، وہاں اچھا پرفارم کیا، اگلے روز میچ میں کارکردگی اچھی نہیں دے سکے۔ حنان شاہد کےمطابق پاکستان میں ہاکی...
لاہور: روشنیوں اور رنگوں کا تہوار دیوالی لاہور کے تاریخی کرشنا مندر میں اپنی پوری چمک دمک کے ساتھ منایا گیا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ اور وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام ہونے والی اس تقریب میں ہندو برادری کے ساتھ مسلم، سکھ اور مسیحی برادری نے بھی شرکت کی اور دیوالی کی خوشیوں میں شریک ہو کر ہندو برادری کو مبارک باد پیش کی۔ دیوالی کے موقع پر کرشنا مندر کو برقی قمقموں، رنگین لڑیوں اور تازہ پھولوں سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔ مندر میں روشنی، خوشبو اور عقیدت کا حسین امتزاج موجود تھا، جو امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دے رہا تھا، دیوالی کے موقع پر شری...
خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام نے امن کی بحالی کے لیے پاک فوج کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عوام نے پاکستان کی ترقی، امن اور بھر پور ملکی دفاع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان کی عسکری قوت کو اب تسلیم کرتی ہے، پاکستان کی عسکری قوت کی واضح مثال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہے، حالیہ سرحدی دراندازیوں پر پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو دیگر فتنے ابھرے، اُن کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کی گئیں۔ یہ تاریخ کا سنہری دور ہے، آرمی چیف اور حکومت کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی...
لاہور (نیٹ نیوز) اسلام آباد‘ پشاور‘ راولپنڈی‘ چترال‘ دیر بالا‘ مالاکنڈ اور دیگر شہروں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی گہرائی 234 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ بلوچستان کے علاقے بارکھان میں زلزلے سے 250 مکانات متاثر ہوئے ہیں۔ کئی مکان مکمل تباہ ہو گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رکھنی کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ نقصانات کا سروے کیا جا رہا ہے، پیر کو بارکھان میں 5 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پارٹیوں کے انعقاد کے لیے 250 ملین ڈالر کا نیا بال روم تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے تاہم اس کے لیے اس تاریخی عمارت کا ایک حصہ گرا دیا گیا ہے جس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے تاریخی ایسٹ وِنگ کو پیر کے روز مسمار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا، جہاں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک نیا شاندار بال روم تعمیر کر رہے ہیں، اس بال روم کی تعمیر پر اٹھنے والے اخراجات کے بارے میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس کی مالی معاونت وہ خود اور ان کے چند ڈونرز کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: سرکاری اخراجات میں کمی کے فیصلے پر...
چیئر مین آ باد محمد حسن بخشی بین الاقوامی کنسلٹنسی فرم دارالحنداسہ کے وفد کے آباد ہاؤس دورے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر ر ہے ہیں،سید افضل حمید،طارق عزیز، احمد اویس تھانوی سمیت دیگر آباد ارکان بھی موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت سے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایندھن کی کسی قسم کی کمی نہیں، صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ ترجمان اوگرا کے مطابق درآمدی پیٹرولیم مصنوعات کی کلیئرنس میں وقتی تاخیر ضرور ہوئی تھی، تاہم اب تمام معاملات مکمل طور پر معمول پر آ چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست، اوگرا سے جواب طلب انہوں نے بتایا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا ڈیزل بردار جہاز اور وافی کمپنی کا پیٹرول بردار جہاز کلیئر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں ایندھن کی ترسیل معمول...
پولیس نے کارروائی کے دوران کچے کے علاقے سے اغوا کار موٹا کوش اور فاروق عباسی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وقار سومرو نامی شہری کو چند روز قبل مسلح ملزمان نے چوک چدھڑ سے اغوا کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں انٹیلی جنس آپریشن کر کے مغوی شہری کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے تھانہ احمد پور لمہ کی حدود میں مصدقہ اطلاع پر آپریشن کر کے مغوی شہری وقار سومرو کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران کچے کے علاقے سے اغوا کار موٹا کوش اور فاروق عباسی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے...
خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے، چالیس سال گزارنے والے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ گیدڑ کے 100 سالہ اقتدار سے شیر کا ایک روزہ اقتدار بہتر ہے اور اب صوبے کی عوام کو حقیقی معنوں میں تبدیلی نظر آئے گی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے، چالیس سال گزارنے والے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاق کی...
پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران اغوا ہونے والے شہری کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ کارروائی کے دوران دو اغواکار بھی گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مغوی شہری وقار سومرو کو چند روز قبل چوک چدھڑ کے قریب مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ احمد پور لمہ میں درج تھا۔ مصدقہ اطلاع پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان موٹا کوش اور فاروق عباسی کو گرفتار کر لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی کی بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری پررحیم یار خان پولیس کو شاباش دی ہے اور اس کامیاب کارروائی کو پولیس کی پیشہ...
وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو زیتون کی پیداوار میں خودکفیل بنانا ہوگا کیونکہ یہ نہ صرف کسانوں کی آمدنی بڑھانے کا ذریعہ بن سکتا ہے بلکہ قومی معیشت کو بھی مضبوط بنا سکتا ہے۔ اسلام آباد میں دوسری اولیو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زیتون کا تیل پاکستان کا ایک مؤثر برآمدی برانڈ بن سکتا ہے۔ حکومت کسانوں کو زیتون کی جدید کاشتکاری کی تربیت فراہم کرے گی تاکہ وہ اس شعبے میں بہتر پیداوار حاصل کر سکیں۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ زیتون کے شعبے میں نجی شعبے کی شمولیت خوش آئند ہے اورسرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان کے...
ٹی ایل پی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ غزہ کے لیے مارچ کرنے والوں کا ایک بھی مطالبہ غزہ کے لیے نہیں تھا، 69 مہنگی برانڈز واچز ان کی تجوری سے نکلی ہیں جو توشہ خانہ میں بھی نہیں ہیں، ہر اس برانڈ کی گھڑی نکلی ہے جسے یہ کہتے تھے کہ یہ یہود و نصاری کی ہیں، یہ ان برانڈز کی گھڑیاں تھی جن پر یہ کہتے تھے کہ ان کا بائیکاٹ کیا جائے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ 100 ایسے اکاؤنٹ کی نشاندہی ہوئی ہے جس پر سود کے ذریعے وہ کروڑوں روپے وصول کرتے تھے اور یہ کہتے تھے کہ یہ منافع حرام ہے سودی سسٹم ختم کیا جائے، بینک کے منافع کو سود کہنے...
پاک افغان سیز فائر دورانیہ سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے سیز فائر کے لیے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہو گی، ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے۔ ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
سلوویکیا میں وزیراعظم رابرٹو فیکو کو فائرنگ سے زخمی کردینے والے 72 سالہ شہری کو 21 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ شہر ہینڈلووا میں اُس وقت ہوا جب وزیرِ اعظم عوام سے ملاقات کے بعد نکل رہے تھے۔ حملہ آور نے ان پر فائرنگ کی اور انہیں شدید زخمی کردیا۔ ابتدا میں اسے “قتل کی کوشش” کے طور پر دیکھا گیا تاہم بعد میں اسے دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر درجہ بند کیا گیا۔ عدالت نے اس کیس میں ریمارکس دیے کہ ملزم نے صرف ایک شہری پر حملہ نہیں بلکہ مملکت کے اعلیٰ سیاسی نمائندے پر کیا، اور اس کا مقصد حکومت کی پالیسیوں کو روکنا تھا۔ عدالت نے 21 سال کی سزا کی...
پاک فوج کی فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی پر خیبر پختونخوا کے عوام نے رائے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے افغانستان میں جو کارروائی کی ہے یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے، اگر افغان طالبان فتنۃ الخوارج کو ختم نہیں کرتے تو پھر ہماری فوج کی یہ مجبوری ہے وہ ختم کرے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے جو حملہ افغانستان میں کیا جتنا جلدی یہ دہشت گردی کا گند صاف کیا جائے گا اتنا اچھا ہوگا، ہم پاک فوج کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ شہریوں نے واضح کیا کہ افغانیوں کو مکمل طور پر پاکستان سے نکال دینا چاہیے بس اب بہت ہوگیا ہے۔
اسلام آباد: پاک افغان سیز فائر کے دورانیے سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا دو ٹوک بیان سامنے آگیا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی اور ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی، ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ وہ (افغانستان) اس بات سے انکار کرتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ آپ (افغانستان) کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے، ہم نے افغانستان کو بتایا کہ...
تفصیلات کے مطابق ایف بی آئی ایک ’’مشتبہ اسٹینڈ‘‘ کی تحقیقات کر رہی ہے جسے سیکرٹ سروس نے پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایئر فورس ون سے باہر نکلنے کی جگہ کے بالکل سامنے دیکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ کے دورے سے قبل مشکوک اشیاء کی دریافت، سیکرٹ سروس کا تحقیقات کیلئے FBI سے رابطہ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آئی ایک ’’مشتبہ اسٹینڈ‘‘ کی تحقیقات کر رہی ہے جسے سیکرٹ سروس نے پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایئر فورس ون سے باہر نکلنے کی جگہ کے بالکل سامنے دیکھا تھا۔ ڈائریکٹر کاش پٹیل نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایف بی آئی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے...
این سی سی اے کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کی بازیابی کی درخواست دائر کرنے والی ان کی اہلیہ بھی لاپتہ ہو گئيں
---فائل فوٹو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی اے) کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کی بازیابی کی درخواست دائر کرنے والی اِن کی اہلیہ بھی لاپتہ ہو گئيں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں دورانِ سماعت درخواست گزار، این سی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی اہلیہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار سے اِن کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے، اِن کا فون بند ہے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ پٹیشنر نے درخواست واپس لینے کے لیے دباؤ کا بتایا تھا، جس مشکوک گاڑی میں اغواء کیا گیا اس کی نمبر پلیٹ جعلی ہے۔جسٹس محمد اعظم خان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ مشکوک نمبر پلیٹ والی گاڑی اسلام...
غاصب صیہونی رژیم کے اس دعوے کے برعکس کہ لبنانی حکومت تل ابیب کیساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنیکی کوشش میں ہے، لبنانی ڈپٹی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ لبنان نے قابض صیہونی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنیکی کوشش کبھی نہیں کی اسلام ٹائمز۔ لبنان کے نائب وزیر اعظم طارق میتری (Tarek Mitri) نے اعلان کیا ہے کہ ماہ مارچ میں قابض صیہونی رژیم نے ثالثوں کے ذریعے بیروت سے سیاسی مذاکرات کی درخواست کی تھی لیکن لبنان نے اسے یکسر مسترد کر دیا تھا۔ المیادین کے ساتھ انٹرویو میں طارق میتری کا کہنا تھا کہ امریکہ نے بھی ایسی ہی ثالثی کی تجویز پیش کی تھی اور ہمارا خیال تھا کہ امریکی کوششوں سے، معاہدے کی پاسداری کے لئے اسرائیل...
غاصب صیہونی رژیم کے اس دعوے کے برعکس کہ لبنانی حکومت تل ابیب کیساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنیکی کوشش میں ہے، لبنانی ڈپٹی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ لبنان نے قابض صیہونی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنیکی کوشش کبھی نہیں کی اسلام ٹائمز۔ لبنان کے نائب وزیر اعظم طارق میتری (Tarek Mitri) نے اعلان کیا ہے کہ ماہ مارچ میں قابض صیہونی رژیم نے ثالثوں کے ذریعے بیروت سے سیاسی مذاکرات کی درخواست کی تھی لیکن لبنان نے اسے یکسر مسترد کر دیا تھا۔ المیادین کے ساتھ انٹرویو میں طارق میتری کا کہنا تھا کہ امریکہ نے بھی ایسی ہی ثالثی کی تجویز پیش کی تھی اور ہمارا خیال تھا کہ امریکی کوششوں سے، معاہدے کی پاسداری کے لئے اسرائیل...
غزہ کے شہر رفح میں حماس اور اسرائیلی فوج کے دوران جھڑپ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے لیے دونوں نے ایک دوسرے کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے جن دو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی، ان کی شناخت کمانڈگ آفیسر 26 سالہ میجر یانیو کولو اور اسٹاف سارجنٹ 21 سالہ اِتائے یاویٹس کے نام سے ہوئی ہے۔ مارے گئے دونوں فوجیوں کا تعلق نہال بریگیڈ کی 932ویں بٹالین سے تھا۔ حماس نے یہ حملہ رفح کے جنوب مشرقی علاقے میں اُس وقت کیا جب اسرائیلی فوج حماس کی سرنگوں اور انفراسٹرکچر کے ملبے کو اُٹھا رہی تھی۔ اس دوران حماس کے جنگجو ایک سرنگ...
راولپنڈی: خاتون کو قتل کرکے سعودیہ عرب فرار ہونے والے ملزم کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرکے پنجاب پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے وہئے خاتون کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو سعودی عرب میں گرفتار کرکے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا۔ گرفتار ملزم گزشتہ سال خاتون کو قتل کر کے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، ملزم عبدالرزاق کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت تھانہ سودھراں گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے...
ماضی کی نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی مشہور فلم ’موہرہ‘ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم انہوں نے اپنے وطن میں کام کو ترجیح دیتے ہوئے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔ مدیحہ شاہ، جو پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کا ایک مقبول نام ہیں، حال ہی میں معروف شاعر اور میزبان وصی شاہ کے شو میں مہمان بنیں۔ دورانِ گفتگو انہوں نے اپنے فنی سفر اور مختلف موضوعات کے حوالے سے بات کی۔ یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صاحبہ سے متعلق ریمبو کے وہ 2 دعوے جو ہو بہو پورے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کے ساتھ فلم موہرہ میں کام کرنے کی...
ہانگ کانگ میں ترکش کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا جس سے طیارے کے عملے کے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حادثہ صبح 3:50 پر اس وقت پیش آیا جب بوئنگ 747 ماڈل کا طیارہ رن وے 07ایل پر لینڈ کر رہا تھا۔ طیارہ اچانک بائیں طرف پھسلا اور سیکیورٹی گاڑی سے ٹکرا گیا، جو ایئرپورٹ کے قریب رن وے کے گرد معمول کے گشت پر تھی۔ گاڑی میں موجود دونوں سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے، ایک کی موت موقع پر اور دوسرے کی اسپتال پہنچنے کے بعد ہوئی۔ اس حادثے میں طیارے کے چار رکنی عملے کو بچا لیا گیا، اور طیارہ جزوی طور پر...
پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے ناران میں جنات کی موجودگی سے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں حرا سومرو نے بتایا کہ انہیں ناران کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران غیر معمولی واقعات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہیں یقین ہوگیا کہ اس علاقے میں جنات موجود ہیں۔ حرا سومرو نے میزبان کے سوال پر قسم کھا کر کہا کہ وہ سو فیصد یقین سے کہہ سکتی ہیں کہ ناران ایک ’بھاری جگہ‘ ہے اور وہاں جنات بستے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص ناران کے کسی ہوٹل میں عجیب و غریب واقعات محسوس کرے تو یہ اس کا وہم نہیں بلکہ وہاں واقعی کچھ ایسی طاقتیں موجود ہیں۔ اداکارہ...
تہران: ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک اور شخص کو پھانسی دے دی۔ ایرانی عدالتی حکام کے مطابق، پھانسی پانے والا شخص اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے رابطے میں تھا اور ایران کی حساس معلومات اسرائیل کو فراہم کر رہا تھا۔ میزان نیوز ایجنسی کے مطابق، پراسیکیوٹر کاظم موسوی نے بتایا کہ مجرم نے موساد افسران سے متعدد ملاقاتیں کیں اور خفیہ معلومات کے تبادلے میں ملوث تھا۔ ایرانی حکام نے مزید بتایا کہ انٹیلی جنس اداروں کی بروقت کارروائی سے اس شخص کو گرفتار کیا گیا، جس سے مزید حساس معلومات کے افشا ہونے کو روکا گیا۔ واضح رہے کہ ایران اس سے قبل بھی کئی اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کر کے سزائے...
پشاور، کوئٹہ‘ بولان (نوائے وقت رپورٹ) بکا خیل پولیس سٹیشن پر عسکریت پسندوں نے حملے کردیا۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے۔ آر پی او سجاد خان کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کو قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کے سیاسی رہنما کے بھائی کے قتل کا یہ واقعہ اتوار کی شام انکے رہائشی علاقے میں ہی پیش آیا ہے۔ دریں اثناء بلوچستان ضلع نصیر آباد کے علاقہ بولان میں لیویز تھانے پر دستی بم حملے سے آگ لگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) کے اثاثہ جات اور واجبات کی ہر تین برس کے وقفہ کے بعد ایکچوریل ویلیویشن (Actuarial Valuation)کیوں منعقد کی جاتی ہے اور اس عمل کے کیا اغراض و مقاصد ہیں۔ یہ موضوع اکثر ای او بی آئی پنشنرز کے حلقوں اور سوشل میڈیا میں زیر بحث رہتا ہے۔ لہٰذا ہم ای او بی آئی میں رجسٹرڈ آجران/ اداروں، بیمہ دار افراد اور پنشنرز کی معلومات اور استفادہ کے لیے ای او بی آئی کی ایکچوریل ویلیویشن کے متعلق یہ معلوماتی تحریر پیش کر رہے ہیں۔ ایکچوریل سائنس مخصوص شعبہ ریاضی اور شماریات کا ایک ضابطہ کار ہے جو لائف انشورنس، صحت کی دیکھ بھال،پنشن،مالیات، سرمایہ کاری اور دیگر صنعتی و...
پیرس: فرانس کے مشہور لوور میوزیم میں چول دن دہاڑے کرین کے ساتھ داخل ہو کر شاہی زیورات کے خانے سے نایاب زیورات چوری کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی حکومت نے بتایا کہ چوروں نے کرین کی مدد سے پیرس کے لوور میوزیم میں داخل ہو کر بالائی منزل کی ایک کھڑکی توڑ دی اور اس حصے سے قیمتی زیورات چرا لیے جہاں فرانسیسی شاہی زیورات رکھے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ واردات کے بعد چور باآسانی موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیرس کے مشہور میوزیم میں چوری کی واردات کے بعد وہاں کی سکیورٹی سے متعلق سخت سوالات جنم لے چکے ہیں اور...
دوحہ (قطر) — پاکستان پیڈل ٹیم نے اپنی پہلی ہی ایشیا کپ مہم میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئےمین راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ یہ قومی ٹیم کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ نہ صرف یہ ان کا ایشیا کپ میں پہلا سفر ہے، بلکہ بیشتر کھلاڑی بھی پہلی بار کسی بین الاقوامی ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری **ایشیا پیڈل کپ** کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے پہلے چین اور پھر تھائی لینڈ کو شکست دے کر کامیابی کے ساتھ اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی جوڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا۔ پہلے سیٹ میںمحمد سالار اورعبداللہ عدنان نے تھائی جوڑی کو6-2 اور 6-3 سے...
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 50 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 50 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم شہریوں کو آئندہ ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔
ناجائز تعلق کی وجہ سے ہونے والے جھگڑے نے 2 جانیں لیں۔شوہر کے سامنے اسکی حاملہ بیوی کو بےدردی سے قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ دہلی کے علاقے رام نگر میں پیش آیا جہاں حاملہ عورت کا قاتل اسکے شوہر کے جوابی حملے میں مارا گیا، 22 سالہ خاتون کو اس کے آشنا نے چھری کے وار سے قتل کیا اس دوران اسکے شوہر نے مزاحمت کی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت شالنی کے نام سےجبکہ قاتل حملہ آور آشُو عرف شیلندرکے نام سے ہوئی جوایک جرائم پیشہ شخص تھا جس کا شالنی سے تعلق تھا۔ پولیس نے بتایا کہ قتل ہونے والی شالنی 2 بچیوں کی ماں تھی، اسکا شوہر آکاش ایک رکشہ ڈرائیور...
چین نے ایک بار پھر ٹیکنالوجی اور تفریحی مظاہروں کی دنیا میں اپنی برتری ثابت کر دی، ہنان صوبے کے شہر لیوئیانگ میں 15 ہزار 947 ڈرونز کے ذریعے ایک شاندار لائٹ شو پیش کیا گیا، جو گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا ڈرون ڈسپلے قرار پایا۔ یہ دلکش شو 17ویں لیوئیانگ فائر ورکس کلچرل فیسٹیول کے موقع پر منعقد ہوا، جس میں ہزاروں ڈرونز نے آسمان کو رنگین روشنیوں سے مزین کردیا۔ شو میں قدرتی مناظر، پھولوں کے کھلنے کے دلکش انداز، مچھلیوں کی تیرتی تصاویر اور آتش بازی کی نقالی جیسے مناظر پیش کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: چین میں ٹیکنالوجی کا جادو، آسمان میں 5 ہزار ڈرونز کا رقص ایک متاثرکن لمحے میں ایک...
بالی ووڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ پروین بابي اپنی خوبصورتی اور جرات مندانہ کرداروں کے لیے یاد کی جاتی ہیں، مگر ان کی زندگی کا آخری حصہ تنہائی اور ذہنی بیماری سے جڑا ایک دردناک باب بن گیا۔ اداکارہ کو زندگی کے آخری برسوں میں یہ یقین ہو گیا تھا کہ امریکی ایف بی آئی ان کے خلاف سازش کر رہی ہے۔ وہ سمجھتی تھیں کہ ان کے کھانے اور میک اپ میں زہر یا کوئی خطرناک چیز ملائی جا رہی ہے۔ اداکارہ پوجا بیدی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے والد کبیر بیدی ایک وقت میں پروین بابي کے قریبی دوست تھے۔ پوجا نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں بعد پروین...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر بالاج قتل کیس کی درج ہونے والی تھانہ چونگ کی ایف آئی آر کی فائل سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بالاج قتل کیس کی اب مکمل تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کردی گئی ہے، بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم مظفر شاہ گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔ بالاج قتل کیس میں مبینہ پولیس مقابلے میں طیفی بٹ ہلاک ہو گیا تھا جب کہ بالاج قتل کیس کا واحد ملزم گوگی بٹ پولیس کو مطلوب ہے۔بالاج قتل کیس کے لیے بنائی گئی ایس آئی ٹی نے طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو گناہ گار لکھا ہے۔ پنجاب میں ریونیوبڑھانے...
امیر بالاج قتل کیس کی درج ہونے والی تھانہ چونگ کی ایف آئی آر کی فائل سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بالاج قتل کیس کی اب مکمل تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کردی گئی ہے، بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم مظفر شاہ گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔ بالاج قتل کیس میں مبینہ پولیس مقابلے میں طیفی بٹ ہلاک ہو گیا تھا جب کہ بالاج قتل کیس کا واحد ملزم گوگی بٹ پولیس کو مطلوب ہے۔ بالاج قتل کیس کے لیے بنائی گئی ایس آئی ٹی نے طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو گناہ گار لکھا ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اکتوبر 2025ء) فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق خلیجی عرب ریاست قطر نے مصوری میں حقیقت پسندانہ تحریک کے ایک بہت بڑے فرانسیسی نام، گستاف کوربے کا بنایا ہوا ایک سیلف پورٹریٹ حال ہی میں پانچ سال کے لیے پیرس کے میوزیم ڈورسے کو مستعار دے دیا۔ پیرس کے Musee d'Orsay کی طرف سے بتایا گیا کہ کوربے نے اپنے اس سیلف پورٹریٹ کا عنوان Le Désespéré یا ''بے چین آدمی‘‘ رکھا تھا، جس میں وہ اپنی آنکھوں میں بہت زیادہ حیرانی لیے کینوس سے باہر دیکھتے نظر آتے ہیں۔ جرمن پولیس نے کوڑے سے 280,000 یورو کی پینٹنگ برآمد کر لی یہ پینٹنگ ''پتھر توڑنے والے‘‘ اور ''دنیا کی...
لندن: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابق خوشدامن اور جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی اینابیل 11 جون 1934 کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ ان کے 6 بچے تھے جن میں جمائما گولڈ اسمتھ اور سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ زیک گولڈ اسمتھ شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، لیڈی اینابیل کے ایک بیٹے کا انتقال مغربی افریقا میں ہوا جبکہ دوسرے بیٹے کو ایک شیر نے ہلاک کر دیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیڈی اینابیل کے شوہر سر جیمز گولڈ اسمتھ نے لندن کے مشہور مے فئیر نائٹ کلب کا نام اپنی اہلیہ کے نام پر رکھا تھا، جہاں...
اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں آج اوسط 'اےکیوآئی' 195 سے 210 تک رہنے کا امکان ہے۔اسموگ کے باعث لاہور میں شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کر دی گئی۔اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں آج اوسط 'اےکیوآئی' 195 سے 210 تک رہنے کا امکان ہے۔صبح کم درجہ حرارت کے باعث آلودہ ذرات زیادہ دیر فضا میں معلق رہیں گے، زیادہ فضائی آلودگی کی زد میں آنے والے علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز استعمال کی جائیں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ کاہنہ لاہور میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان کی جوڈیشل انتظامیہ نے لیبیا کے مرحوم سربراہ معمر قذافی کے بیٹے ہانیبال قذافی کو ایک ارب ڈالر کے بدلے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی جوڈیشل انتظامیہ نے لیبیا کے مرحوم سربراہ معمر قذافی کے صاحبزادے ہانیبال قذافی کو ایک بلین ڈالر ضمانتی رقم کی ادائیگی کے عوض سفری پابندیوں کے ساتھ رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہانیبال قذافی کو 2015ء میں شام سے اغوا کر کے لبنان منتقل کیا گیا تھا، جہاں بعد میں لبنانی حکومت نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔ ہانیبال قذافی پر الزام تھا کہ انہوں 1978ء میں شیعہ عالم موسیٰ الصدر کی گمشدگی کے بارے میں معلومات چھپائیں تھیں ۔ انٹرنیشنل ڈیسک...
—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سیکریٹریٹ نے ڈینگی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔سی ایم سیکریٹریٹ نے سیکریٹری ہیلتھ اور دیگر حکام کے نام مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے ک ڈینگی کیسز بڑھ رہے ہیں، پشاور بھی مرض کی لپیٹ میں ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے 504 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، مرض سے اموات اور زیرِ علاج مریضوں کی تفصیلات دی جائیں۔مراسلے میں فنڈز خرچ کی تفصیلات اور ڈینگی کی روک تھام سے متعلقہ اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔
جنوب مشرقی ایشیا کے دو دیرینہ حریف ممالک کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان سرحدی تنازع ایک نیا اور حیران کن رخ اختیار کر گیا ہے۔ اس بار تنازعہ کسی زمینی جھگڑے یا فوجی جھڑپ پر نہیں بلکہ بھوتوں کی آوازوں پر کھڑا ہوا ہے! کمبوڈیا نے الزام لگایا ہے کہ تھائی لینڈ نے متنازع سرحدی علاقے میں نفسیاتی جنگ چھیڑ دی ہے، جس کے تحت رات کے وقت لاوڈ اسپیکرز کے ذریعے بھوتوں، بچوں کے رونے، زنجیروں کی جھنکار اور کتوں کے بھونکنے جیسی خوفناک آوازیں چلائی جا رہی ہیں، تاکہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے شہری خوفزدہ ہو کر علاقہ چھوڑ دیں۔ یہ انکشاف کمبوڈین سینیٹ کے صدرہن سین نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ صرف...
سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے اپنے دورے سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کی لڑکیاں جلدی شادی کے حق میں نہیں اور اس کی کئی وجوہات ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں غزالہ جاوید کا کہنا تھا کہ اب لڑکیاں کیریئر، خودمختاری اور آزادی کو پہلی ترجیح دیتی ہیں اسی لیے وہ جلدی شادی کے بندھن میں بندھنے سے گریز کرتی ہیں۔ غزالہ جاوید نے کہا کہ آج کی لڑکی سمجھتی ہیں کہ شادی کے بعد اس کی آزادی محدود ہوجائے گی لیکن ماضی میں ایسا نہیں تھا۔ ماضی شادی پہلی ترجیح تھی۔ اداکارہ غزالہ جاوید نے انکشاف کیا کہ میری شادی صرف 16 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور 18 سال کی عمر تک وہ ماں بھی بن گئی تھیں۔ انھوں نے کہا...
ٹرمپ اور پیوٹن کی ہنگری میں ملاقات کے مقام سے متعلق خاتون صحافی کا سوال، ترجمان وائٹ ہاؤس کا تضحیک آمیز جواب
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی آئندہ ملاقات کے مقام کے انتخاب سے متعلق سوال پر وائٹ ہاؤس کی ایک ترجمان نے صحافی کو تضحیک آمیز جواب دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وہ جلد ہی ہنگری کے دارالحکومت بُڈاپسٹ میں پیوٹن سے ملاقات کریں گے تاکہ یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت کی جاسکے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ، ہنگری میں ملاقات پر اتفاق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ تنقید کی زد میں ہے کیونکہ روسسی صد پیوٹن کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے گرفتاری کا وارنٹ جاری کر رکھا ہے، تاہم ایسوسی ایٹڈ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے طویل سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں نے پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملے کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی میں حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 100 سے زائد خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ گل بہادرگروپ کے خارجیوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی میں بھی کم از کم 60 سے 70 خوارج مارےگئے۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں کے دہشت گرد حملےکرنے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے جواب دیا، سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی...
گل بہادرگروپ کے خارجیوں کیخلاف گزشتہ شب ٹارگٹڈکارروائی میں 60 سے70خوارج ہلاک ہوگئے، وفاقی وزیراطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے طویل سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں نے پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملے کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی میں حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 100 سے زائد خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ گل بہادرگروپ کے خارجیوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی میں بھی کم از کم 60 سے 70 خوارج مارےگئے۔ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں کے دہشت گرد حملےکرنے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے جواب دیا، سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں خارجی گل بہادر گروپ...