صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پرنٹ میڈیا کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پہلے لوگوں کی اخباروں سے اب موبائل سے صبح ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر خبریں چوبیس گھنٹے چھپتی ہیں۔ الیکٹرانک میڈیا نے اخبار کو ٹف ٹائیم دیا۔

انہوں نے کہا تاہم ہم چاہتے ہیں کہ اخبار کے شعبے کو ترقی ملے۔ سوشل میڈیا پر بیشتر خبریں غلط ہوتی ہیں۔ ٹی وی پر بھی بریکنگ کے چکر میں دوڑ لگی رہتی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اخباروں کو مضبوط کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میڈیا پھلے پھولے۔ اچھی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے ساتھ کامیاب ہوتی ہے۔ پی پی پی مشکل ادوار میں میڈیا کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کچھ ادوار میں پی پی بدترین میڈیا ٹرائل کا شکار رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے کبھی بدلہ لینے والی سیاست نہیں کی۔ ہر دور میں میڈیا میں مختلف اینکرز کو آف ایئر کرایا جاتا تھا۔

شرجیل میمن نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ جھوٹ بول بول کر ملک کے خلاف بیانیہ چلایا گیا۔ بانی پی ٹی آئی جنرل باجوہ کو تاحیات توسیع دینے کی بات کرتا تھا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک میں نفرت کی آگ پھیلائی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس صحیح تھی، باہر سے بیٹھ کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی گئی۔ یہ لوگ بیرون ملک سے ٹویٹ کرتے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے کی یہ ناکام سازش ہے جو کامیاب نہیں ہوگی۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل شرجیل میمن

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن