سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں پرنٹ میڈیا شدید چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اور ان حالات میں اخبارات کی بقا ایک اہم سوال بن گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ “پہلے لوگوں کا دن اخبار سے شروع ہوتا تھا، اب موبائل فون سے ہوتا ہے۔”
سوشل میڈیا پر خبریں چوبیس گھنٹے گردش کرتی رہتی ہیں جبکہ الیکٹرانک میڈیا نے بھی اخبارات کو سخت مقابلہ دیا ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود حکومت چاہتی ہے کہ پرنٹ میڈیا ترقی کرے کیونکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بہت سی خبریں غلط ہوتی ہیں، اور ٹی وی چینلز پر بھی بریکنگ نیوز کی دوڑ نے صحافت کے معیار کو متاثر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ “ہماری کوشش ہے کہ اخبار کے شعبے کو مضبوط کریں۔”
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ میڈیا کی آزادی اور اس کی ترقی کی حامی رہی ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا:”اچھی جمہوریت اسی وقت کامیاب ہوتی ہے جب میڈیا آزاد ہو۔ پیپلز پارٹی مشکل ترین ادوار میں بھی میڈیا کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔”
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ مختلف ادوار میں پیپلز پارٹی کو بدترین میڈیا ٹرائل کا سامنا کرنا پڑا، لیکن جماعت نے کبھی انتقام کی سیاست نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں متعدد اینکرز کو مختلف حکومتوں کے دور میں آف ایئر بھی کیا جاتا رہا۔
بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جھوٹ پر مبنی بیانیے کے ذریعے ملک کے خلاف مہم چلائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ “بانی پی ٹی آئی خود جنرل باجوہ کو تاحیات توسیع دینے کی بات کرتا تھا۔”
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ملک میں نفرت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی گئی، جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس بالکل درست تھی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بیرونِ ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی گئی اور ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن یہ “ناکام سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن

پڑھیں:

سی ڈی ایف کی مدت پانچ سال ہے، پانچ سال بعد بھی دوبارہ تعیناتی ہوسکتی ہے:سینیٹر رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اموررانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سی ڈی ایف کی اہم تعیناتی کیلئے ترامیم کی گئیں، اب آرمی چیف کی ریٹارمنٹ کی عمر نہیں ، سی ڈی ایف کی مدت پانچ سال ہے، پانچ سال بعد بھی دوبارہ تعیناتی ہوسکتی ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہاکہ 29نومبر کو گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ضرورت نہیں تھی، گزٹ نوٹیفکیشن تو پہلے سے ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • صبا قمر کا بغیر میک اپ سین مہنگا پڑ گیا—سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
  • اچھی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے ساتھ کامیاب ہوتی ہے، شرجیل میمن
  • ووٹر چاہے کسی کا ہو، کراچی کے ہر علاقے میں بس چلائیں گے‘ شرجیل
  • ووٹر چاہے کسی کا ہو، کراچی کے ہر علاقے میں بس چلائیں گے، شرجیل انعام میمن
  • ووٹر چاہے کسی کا ہو، کراچی کے ہر علاقے میں بس چلائیں گے: شرجیل انعام میمن
  • سی ڈی ایف کی مدت پانچ سال ہے، پانچ سال بعد بھی دوبارہ تعیناتی ہوسکتی ہے:سینیٹر رانا ثنا اللہ
  • کراچی ایکسپو سینٹر میں 23ویں فارما ایشیا نمائش 2025 کی کامیاب تکمیل 
  • نوجوانوں کو بااختیار بنائے بغیر ملک نہیں بدلے گا، پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ کالا قانون ہے، جماعت اسلامی 
  • ’بطور میئر کامیاب نہیں ہو سکا‘، مرتضیٰ وہاب کا بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے پر اظہار ندامت