2025-12-12@17:27:19 GMT
تلاش کی گنتی: 6199
«کے تھانہ»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اٹلانٹا: امریکا میں ایک مسافر نے طیارہ رن وے کی طرف بڑھتے وقت اچانک ایمرجنسی دروازہ کھول دیا، جس کے باعث فلائٹ عملہ گھبرا گیا اور پائلٹ نے فوراً طیارے کو روک کر دوبارہ گیٹ پر واپس لانے کا فیصلہ کیا، واقعے کے فوراً بعد مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 48 سالہ جوہانسن وان ہیرٹم کے ایل ایم کی فلائٹ سے ایمسٹرڈیم جا رہا تھا، جیسے ہی طیارہ اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رن وے کی طرف بڑھ رہا تھا، ملزم نے اچانک ایمرجنسی ایگزٹ کھول دیا۔ایئرپورٹ پولیس کے مطابق دروازہ کھلتے ہی عملے نے فوری کارروائی کی، طیارے کو روکا اور سیکیورٹی اہلکاروں کو طلب کرلیا۔ عملے کو مسافر کے اقدام سے شدید پریشانی...
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ یہی ہاؤس تھا اور اسی ہاؤس کے اندر اسپیکر کی کرسی پر اسد قیصر براجماں تھے، اس وقت اپوزیشن کی آدھی فرنٹ لائن جیلوں میں تھی۔ عطاتارڑ نے کہا کہ اس وقت عمران خان کی چیرہ دستیاں جاری تھی، ان کی فسطائیت عروج پر تھی، اس کے باوجود ہم مذاکرات کی بات کرتے تھے، اس وقت کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ تھا وہ میثاق معیشت کرنے پر تیار ہیں، آؤ ہم سے بات کرو۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ لوگ ہمیں برا بھلا کہتے تھے، ہم تو اس ملک کی بات کر رہے تھے، اب بھی...
پاکستان کے سابق وزیراعظم، بانی پی ٹی آئی اور کرکٹر عمران خان کے انتقال کے حوالے سے حالیہ رپورٹس نے ایک بار پھر ان کی نجی زندگی کے پرانے واقعات کو موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔ انہی میں سے ایک ان کا بالی ووڈ اداکارہ ریکھا کے ساتھ مبینہ تعلق ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 1985 کے ایک اسٹار میگزین نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اور ریکھا کو اُس دور میں مختلف سماجی تقریبات، ساحلِ سمندر اور نجی محفلوں میں ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان قربت اس حد تک تھی کہ متعدد لوگوں کو یہ گمان تھا کہ دونوں ’گہری محبت‘ میں مبتلا ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان، اداکارہ ریکھا اور...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کا افتتاح کر دیا۔لاہور میں خصوصی طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے ہمارے ہیروزہیں، اللہ تعالیٰ نے خصوصی بچوں کو بہترین صلاحیتوں سے نوازا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں، وعدہ کیا تھا ہر ڈسٹرکٹ میں خصوصی بچوں کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس بنائیں گے، ثانیہ عاشق نے قلیل مدت میں میرے خواب کو سچ کر دکھایا، خوش ہوں، اللہ نے میرا کیا ہوا وعدہ بہت قلیل عرصے میں پورا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 28 ڈسٹرکٹس میں خصوصی...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری تنازع کیس یکم دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان کیس کی سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ نے کیس قابل سماعت ہونے کا معاملہ پہلے طے کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ واضح رہے کہ 25 نومبر کو کیس سماعت کے لئے مقرر تھا لیکن بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست جارجیا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی مداخلت کا مقدمہ غیر متوقع طور پر ختم کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جج نے اس وقت کیس خارج کیا جب پراسیکیوٹر نے مقدمے میں شامل تمام فوجداری الزامات واپس لے لیے۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ ریاستی عدالتوں کے بجائے وفاقی دائرہ اختیار میں آتا ہے، اسی لیے اسے جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔واضح رہے کہ جارجیا میں ٹرمپ اور ان کے متعدد ساتھیوں پر 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد تھا۔استغاثہ یہ جانچنے کی کوشش کر رہا تھا کہ آیا صدر نے انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے یا انہیں مسترد کرانے کے لیے کسی قسم کی سازش میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری تنازع کیس یکم دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان کیس کی سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ نے کیس قابل سماعت ہونے کا معاملہ پہلے طے کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ واضح رہے کہ 25 نومبر کو کیس سماعت کے لئے مقرر تھا لیکن بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگیا تھا۔ مزید :
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں موجود ہیں اور مکمل طور پر صحت یاب ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، ان کی صحت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔ عمران خان کی خیریت سے متعلق افواہوں پر پی ٹی آئی کا شدید ردِ عمل سامنے آگیا خیال رہے کہ عمران خان کی خیریت سے متعلق افواہوں پر پی ٹی آئی نے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی کے سافٹ ویئر باکس کی چوری میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ سامان برآمد کر کے کباڑی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کے سافٹ ویئر باکس کی چوری میں ملوث 3 ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ کراچی: سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہوگیا: ڈی آئی جی ساؤتھکراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاوس کے قریب سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس مبینہ طور پر چوری ہوگیا۔ واضح رہے کہ 6 نومبر کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی کیمرے...
واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس سے محض 2 بلاک کے فاصلے پر فائرنگ کے واقعے میں نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ شہر کی میئر نے اسے ’ٹارگٹڈ شوٹنگ‘ قرار دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک اکیلے حملہ آور نے بدھ کی دوپہر ویسٹ ورجینیا سے تعلق رکھنے والے نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ یہ بھی پڑھیں: تاہم قریب موجود دیگر گارڈز نے گولیاں چلنے کی آواز سن کر فوراً مداخلت کی اور مشتبہ شخص کو قابو کر لیا۔ فلوریڈا میں موجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور ایک افغان شہری ہے جو ستمبر 2021 میں امریکا میں داخل ہوا تھا۔ https://Twitter.com/Joe_Kusnierz13/status/1993788978487808292 انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ...
امریکا کا القاعدہ کے 2 سینئر رہنماؤں اسامہ محمود اور عاطف یحییٰ غوری کی معلومات دینے پر بھاری انعام کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے القاعدہ برصغیر پاک و ہند کے 2سینئر رہنماؤں اسامہ محمود اور عاطف یحییٰ غوری کی معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر تک انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔اسامہ محمود پر ایک کروڑ ڈالر جب کہ عاطف یحییٰ غوری پر 50 لاکھ ڈالر تک انعام رکھا گیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق دونوں 2015ء کے میشیٹی حملے اور2016ء میں ڈھاکا میں امریکی سفارت خانے کے ملازم کے قتل میں ملوث ہیں، ان کے متعلق اطلاع سگنل، ٹیلی گرام، واٹس ایپ یا ٹور لنک کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔ریوارڈز فار جسٹس (آر ایف جے) کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2014 ء میں اس وقت کے القاعدہ کے امیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی فلاحی تنظیم کی جانب سے امدادی سامان لے جانے والا طیارہ جنوبی سوڈان کی ریاست یونٹی میں حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں عملے کے تینوں ارکان ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق طیارہ ناری ایئر کے زیرِانتظام تھا اور تقریباً دو ٹن امدادی خوراک جوبا سے سیلاب زدگان تک پہنچانے کے لیے روانہ ہوا تھا۔ بین الاقوامی فلاحی تنظیم کے نمائندے کا کہناتھا کہ ہماری ٹیم حادثہ کی جگہ پہنچ چکی ہے، اور انتہائی افسوس کے ساتھ تصدیق کر رہے ہیں کہ طیارے کے تینوں عملے کے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔طیارہ صبح تقریباً 8 بجے لیر ائیر اسٹرپ سے 20 کلومیٹر دور یونٹی ریاست کے ضلع لیر میں گر...
مفتی عبدالقوی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدلقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کی جانب سے دو سے چار ماہ میں مفتی صاحب کے لیے پیغامِ نکاح آجائے گا۔ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ مسلمان کرنے کے بعد ایشوریا رائے کا ایسا خوبصورت نام رکھیں گے کہ مزہ آجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایشوریا رائے عائشہ رائے بن جائے گی۔ میزبان نے پوڈ کاسٹ میں مفتی عبدالقوی سے نکاح اور طلاق کے بارے میں بھی سوالات کیے جن پر...
شہر قائد میں تعمیراتی کام سے منسلک بلڈر سے مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) افسران اور اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹرجنوبی مجاہد اکبرخان کی ہدایت پر شہرکے بلڈر کی جانب سے افسران کی جانب سےبھاری رقم طلب کرنے کے معاملے پر انکوائری شروع کردی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائےگا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرذیشان افضل انکوائری کے بعد رپورٹ پیش کرینگے۔ واضح رہے کہ فرحان نامی بلڈرنےایف آئی اے کے افسران پر الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے ان کے دفتر پر چھاپہ مارنے کے بعد حوالہ ہنڈی کے تناظر میں ان سے نے2 کروڑ روپے...
کراچی:(نیوزڈیسک)اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے 5 ماہ قبل سستا اسکریپ فروخت کرنے کا جھانسہ دیکر اندرون سندھ گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا کیے گئے مغوی شخص کو بازیاب کرالیا۔ ترجمان اے وی سی سی پولیس کے مطابق رواں سال 21 جون کو کراچی کے علاقے قائد آباد سے 70 سالہ محمد معین الدین کو سستا اسکریپ فروخت کرنے کا جھانسہ دیکر اندرون کچے کے علاقے گھوٹکی میں بلا کر اغوا کیا گیا تھا جس کی رہائی کے عوض 2 کروڑ روپے ، 2 راڈو گھڑیاں اور 2 آئی فون کا تاوان طلب کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق قائد آباد تھانے میں مغوی کے اغوا کا مقدمہ نمبر 373 سال 2025 بجرم دفعہ 365...
کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے 5 ماہ قبل سستا اسکریپ فروخت کرنے کا جھانسہ دیکر اندرون سندھ گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا کیے گئے مغوی شخص کو بازیاب کرالیا۔ ترجمان اے وی سی سی پولیس کے مطابق رواں سال 21 جون کو کراچی کے علاقے قائد آباد سے 70 سالہ محمد معین الدین کو سستا اسکریپ فروخت کرنے کا جھانسہ دیکر اندرون کچے کے علاقے گھوٹکی میں بلا کر اغوا کیا گیا تھا جس کی رہائی کے عوض 2 کروڑ روپے ، 2 راڈو گھڑیاں اور 2 آئی فون کا تاوان طلب کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق قائد آباد تھانے میں مغوی کے اغوا کا مقدمہ نمبر 373 سال 2025 بجرم دفعہ...
لاہور: سابق رکن پنجاب اسمبلی اور سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور مہندر پال سنگھ نے بھارتی خاتون سربجیت کور، جس نے گزشتہ دنوں پاکستان آکر اسلام قبول کیا اور مقامی شہری ناصر سے نکاح کر لیا تھا ان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ویزا خلاف ورزی اور طے شدہ مدت سے زائد قیام پر نور بی بی کو غیر قانونی غیر ملکی قرار دے کر فوری طور پر واپس اس کے ملک انڈیا بھیجا جائے۔ درخواست کے مطابق سربجیت کور 4 نومبر 2025 کو 10 روزہ سنگل انٹری مذہبی ویزے پر سکھ یاتریوں کے گروپ کے ساتھ پاکستان آئیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نفرت، جھوٹ، گالی گلوچ، منافقت، بدتمیزی، بدتہذہبی، دنگا فساد، فتنے کو بری طرح شکست ہوئی۔ہم نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا، پاکستان کو اخلاقی، معاشرتی دیوالیہ پن سے بچایا ہے،الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے خود الیکشن میں حصہ لے کر ہار گئے۔ بانی پی ٹی آئی اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے بھی برابر کے شریک ہیں۔صدرمسلم لیگ ن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، ملک میں صرف تباہی آئی، بدتہذیبی کا کلچر عام کیا گیا، خارجہ امور...
جنوبی کوریا کے ایک دفاعی تجزیہ کار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا آئندہ برسوں میں جوہری صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کرتے ہوئے 2040 تک اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد 400 سے زیادہ کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روس، چین اور شمالی کوریا کی مذمت پر مشتمل جی 7 اجلاس کا اعلامیہ جاری کوریئن انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفینس اینالسز (KIDA) کے نیوکلیئر سیکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے سربراہ لی سانگ کیو کے مطابق فی الحال شمالی کوریا کے پاس 150 تک جوہری ہتھیار موجود ہیں، جن میں 115 سے 131 یورینیم پر مبنی وارہیڈز اور 15 سے 19 پلوٹونیم بم شامل ہیں۔ یہ تعداد غیر ملکی اداروں کے اندازوں سے دو سے تین گنا زیادہ ہے، جو شمالی...
بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک 16 سالہ باسکٹ بال کھلاڑی اس وقت انتقال کر گیا جب ورزش کے دوران باسکٹ بال کا پول اس کے سینے پر گر گیا۔ کھلاڑی کورٹ میں پریکٹس کر رہا تھا جب پول آگے کی طرف سے اس کے اوپرگرا اور نوجوان انتقال کر گیا۔ حادثے کی ہولناک سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاردک اکیلا کورٹ میں پریکٹس کر رہا تھا۔ وہ پوائنٹ لائن سے دوڑتا ہے اور چھلانگ لگا کر باسکٹ تک پہنچتا ہے۔ کھلاڑی نے پہلی کوشش بخوبی مکمل کی پھر وہ دوبارہ کوشش کرتا ہے۔ اس بار وہ باسکٹ کے رم کو پکڑتا ہے کہ اچانک پول اکھڑ کر اس پر گر جاتا ہے اور پورا...
پیرس: فرانسیسی حکام نے پیرس کے لوور میوزیم سے گزشتہ ماہ چوری ہونے والے شاہی زیورات کے کیس میں مزید چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پیرس کی اعلیٰ پراسیکیوٹر لوری بیکوا کے مطابق گرفتار شدگان میں دو مرد (عمر 38 اور 39 سال) اور دو خواتین (عمر 31 اور 40 سال) شامل ہیں، جو پیرس کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ گرفتاریاں ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب مقدمے میں پہلے ہی چار افراد پر کیس چل رہا تھا۔ یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو چار رکنی گروہ نے دن دہاڑے لوور میوزیم پر حملہ کیا اور صرف سات منٹ میں تقریباً 102 ملین ڈالر مالیت کے تاریخی شاہی زیورات چرا کر اسکوٹرز پر فرار ہوگئے...
ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع سبی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، جبکہ مرکز سبی سے 60 کلو میٹر دور شمال مشرق میں تھا۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلہ سبی، ہرنائی اور دکی اضلاع کے درمیان پہاڑی پٹی میں آیا، کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات میں بھی زلزلے...
جامعہ بلوچستان کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ میں اس سال ہونے والی ایگزیبیشن محض ایک نمائش نہیں تھی، یہ احساسات، بحرانوں اور بدلتی دنیا کے دکھ کا رنگوں میں کیا گیا اظہار تھی۔ 30 سے زائد طلبہ کے فن پارے نہ صرف ان کے فائنل ایئر کی محنت کا ثمر تھے بلکہ معاشرتی اور ماحولیاتی زوال کی گونج بھی ان تخلیقات میں واضح سنائی دیتی رہی۔ نمائش میں جس آرٹ ورک نے اپنی جانب توجہ مرکوز رکھی وہ عظمیٰ سعید کا تخلیق کردہ سلسلہ تھا۔ عظمیٰ نے اپنے منفرد تجربے میں قدرت اور مشین کو ایک دوسرے سے جوڑا ہے۔ انہوں نے مختلف مشینوں کے اسپیئر پارٹس پر لینڈ اسکیپ تخلیق کیے، وہ منظرنامے جو بظاہر خوبصورت دکھائی دیتے ہیں،...
وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق
آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا کہنا ہے کہ وہ اسمبلی توڑ دیتے تو آج بھی وزیراعظم ہوتے لیکن انہوں نے نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کرتے ہوئے کرسی چھوڑ دی۔ یہ بھی پڑھیں: چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں عہدے سے ہٹانے کے عمل کو صرف حاصل شدہ ووٹس کی بنیاد پر نہیں پرکھا جا سکتا کیونکہ عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم کو ہٹانے اور نئے وزیراعظم کے انتخاب دونوں کے لیے ایک ہی ووٹ استعمال ہوتا ہے۔ چوہدری انوارالحق نے کہا کہ اگر وہ اسمبلی تحلیل کر دیتے تو شاید آج بھی وہ وزیراعظم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ریلوے ایک زمانے میں ترقی کی پٹڑی پر دوڑنے والی امید تھی مگر آج اس کی حالت دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے کسی نے ادارے کے جسم سے روح کھینچ لی ہو اور افسوس اس بات کا ہے کہ یہ تباہی اْس دور میں ہو رہی ہے جب وزارتِ ریلوے ایک ایسے شخص کے پاس ہے جس نے ظلم، قید اور سیاسی انتقام سہہ کر اقتدار تک دوبارہ رسائی حاصل کی۔ توقع تھی کہ وزیر ریلوے حنیف عباسی جس نے خود تکلیف دیکھی وہ عوام کی تکلیف کا درد زیادہ شدت سے محسوس کرے گا، مگر صورتحال اس کے بالکل برعکس نکلی۔ پھر اسی تباہ حال نظام میں ایک خبر آئی کہ ریلوے حکام 2030 تک...
تمام مینوئل اور دستی طور پر جاری کیے جانے والے طلبی نوٹسز کا اجرا ء بند کر دیا گیا قابل تصدیق کیو آر کوڈ والے نوٹسز صرف الیکٹرانک سسٹم سے فراہم کیے جائینگے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے طلبی کے جعلی یا مشتبہ نوٹسز کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ایف آئی ا ے نے جعلی یا مشتبہ طلبی نوٹسز کے اجرا ء کو روکنے اور نظام کو مزید شفاف بنانے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے تمام مینوئل اور دستی طور پر جاری کیے جانے والے طلبی نوٹسز کا اجرا ء بند کر دیا ہے ۔ترجمان کے مطابق اب دفعہ 160 کے تحت جاری ہونے والے تمام طلبی نوٹسز صرف الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ (نمائندہ جسارت ) شہید بے نظیر آباد بورڈ نے 9 کلاس اور فرسٹ ائر کے امتحانی نتائج کا بیک وقت اعلان کر دیا، جس کے بعد بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آ گئی ہیں۔ سانگھڑ، نوشہرو فیروز اور نواب شاہ سمیت تینوں اضلاع کے ہزاروں طلبہ نتائج کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ طلبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بورڈ میں رشوت ستانی اور اقربا پروری زوروں پر ہے، جس کے باعث ان کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔نتائج کے خلاف طلبہ نے نواب شاہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا، جس میں شہید بے نظیر آباد بورڈ کے ماتحت ہونے والے امتحانات میں مختلف کالجز کے کے طلبہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ / آئینی بینچ میںانٹرا سٹی بسوں کے چالان کے خلاف بس اونرز ایسوسی ایشن کی درخواست کی سماعت ،عدالت نے شہر کے اندر چلنی والی منی بسوں کے چالان کے اجرا پر فوری حکم امتناع جاری کرنے سے انکار کردیا ۔سندھ ہائی کورٹ میں انٹرا سٹی بسوں کے چالان کے خلاف بس اونرز ایسوسی ایشن کی درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت کاکہنا تھا کہ ہم پوراکیس سن کر فیصلہ کریں گے اس طرح حکم امتناع جاری نہیں کرسکتے، درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ ہم تو بسوں والے ہیں دیگر گاڑیوں کے چالان کے ساتھ بسوں کے چالان بھی کاٹے جارہے ہیں، عدالت کاکہنا تھا کہ بسیں اپنے اڈوں سے چلائیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوڈان: جنوبی سوڈان کی ریاست یونٹی میں ایک امدادی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے تینوں ارکان ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ بین الاقوامی فلاحی تنظیم سمیریٹنز پرس کے لیے امداد لے کر جا رہا تھا، تنظیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر بیکرم رائے نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ حادثہ جان لیوا ثابت ہوا اور عملے کے تینوں ارکان جان کی بازی ہار گئے۔بیکرم رائے کے مطابق طیارہ جوبا سے روانہ ہوا تھا اور اس میں دو ٹن امدادی سامان موجود تھا جو سیلاب زدہ علاقوں میں بے گھر ہونے والے افراد تک پہنچایا جانا تھا، ہماری ٹیم حادثے کے مقام پر پہنچ گئی ہے اور ابتدائی تحقیقات...
پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا تھا، عمران خان کے نام پر ووٹ مانگا جو نہیں ملا، عظمی بخاری
پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا تھا، عمران خان کے نام پر ووٹ مانگا جو نہیں ملا، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کا کوئی بائیکاٹ نہیں کیا تھا، پی ٹی آئی نے عمران خان کے نام پر ووٹ مانگا جو نہیں ملا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھاکہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں گالم گلوچ کی سیاست نہیں ہوئی، لوگوں نے پی ٹی آئی کوچٹاجواب دیا ہے، رونے والوں کے مقدر میں پہلے بھی رونا لکھا تھا آج بھی رونا لکھا ہے اور لوگوں نے مریم نوازکی خدمت کو ووٹ...
پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا تھا، عمران خان کے نام پر ووٹ مانگا جو نہیں ملا: عظمیٰ بخاری
ویب ڈیسک :پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کا کوئی بائیکاٹ نہیں کیا تھا، پی ٹی آئی نے عمران خان کے نام پر ووٹ مانگا جو نہیں ملا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں گالم گلوچ کی سیاست نہیں ہوئی، لوگوں نے پی ٹی آئی کوچٹاجواب دیا ہے، رونے والوں کے مقدر میں پہلے بھی رونا لکھا تھا آج بھی رونا لکھا ہے اور لوگوں نے مریم نوازکی خدمت کو ووٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پنجاب کے لوگوں نے صاف ستھرا پنجاب، فری ادویات اور اپنا گھر اپنی چھت جیسے منصوبوں کو ووٹ دیا ہے،کے پی کے...
ایف آئی اے کا طلبی کے جعلی یا مشتبہ نوٹسز کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ،تمام مینوئل نوٹسز کا اجرا بند
ایف آئی اے کا طلبی کے جعلی یا مشتبہ نوٹسز کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ،تمام مینوئل نوٹسز کا اجرا بند WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے نے طلبی کے جعلی یا مشتبہ نوٹسز کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے جعلی یا مشتبہ طلبی نوٹسز کے اجرا کو روکنے اور نظام کو مزید شفاف بنانے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے تمام مینوئل اور دستی طور پر جاری کیے جانے والے طلبی نوٹسز کا اجرا بند کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق اب دفعہ 160 کے تحت جاری ہونے والے تمام طلبی نوٹسز صرف الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے اور...
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بغیر شواہد پیش کیے الزام عائد کیا کہ پاکستان سے افغانستان کے صوبوں خوست، کنڑ اور پکتیکا میں فضائی حملے کیے گئے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بے بنیاد الزام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لگائے۔ ترجمان طالبان نے کہا کہ خوست صوبے میں ایک گھر پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں 9 بچے اور ایک خاتون ہلاک ہوگئیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے ان حملوں کو ملکی سالمیت اور قومی سلامتی کے خلاف قرار دیتے ہوئے مزید بتایا کہ صوبوں کنڑ اور پتیکا میں ہونے والے فضائی حملوں میں بھی 4 افراد مارے گئے۔ یاد رہے کہ طالبان حکومت کی جانب سے پاکستان پر فضائی حملے کا الزام ایسے وقت میں سامنے آیا جب گزشتہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انتہا پسند آسٹریلوی سینیٹر پالین ہنسن کو پارلیمنٹ میں برقعہ پہن کر مسلمانوں کے اس روایتی لباس پر پابندی کے حق میں احتجاج کرنے پر ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پیر کے روز آسٹریلوی سیاستدان پالین ہنسن کی اس حرکت پر دیگر سینیٹرز نے شدید تنقید کی اور بعد ازاں انہیں رسمی طور پر سرزنش بھی دی گئی، جبکہ ایک ساتھی سینیٹر نے ان پر ’نسل پرستانہ رویہ‘ اختیار کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔کویینز لینڈ سے تعلق رکھنے والی ہنسن ’ون نیشن‘ پارٹی کی رکن ہیں اور وہ ایک بل متعارف کرانے کی کوشش کر رہی تھیں جس میں عوام میں مکمل چہرہ ڈھانپنے والے لباس پر پابندی عائد...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں کچہری کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کی پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود نے کی تھی۔ حملہ آور عثمان شنواری ننگرہار افغانستان کا رہائشی تھا، جسے ساجد اللہ عرف شینا نے پاکستان لایا اور خودکش جیکٹ فراہم کی۔تحقیقات کے مطابق آئی بی اور سی ٹی ڈی نے حملے کے صرف 48 گھنٹوں کے اندر چار ملزمان ساجد اللہ عرف شینا، کامران خان، محمد ذالی اور شاہ منیر کو گرفتار کیا۔ ساجد اللہ عرف شینا نے افغانستان میں مختلف تربیتی کیمپوں میں تربیت حاصل کی تھی اور...
فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی حلقے سے نہیں ہاری، جس طرح سے الیکشن ہوتے ہیں وہ سب بہتر جانتے ہیں۔لاہور میں اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں زین قریشی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بائیکاٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں دس فیصد سے ٹرن آؤٹ کم رہا، پنجاب کے عوام نے ضمنی الیکشن کو مسترد کیا ہے۔ ضمنی انتخابات ن لیگ فاتح ، قومی کی 5، صوبائی کی 6نشستوں پر کامیاب، سادہ اکثریت کے لیے قومی اسمبلی میں ن لیگ کا PP پر انحصار ختملاہور ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی واضح برتری، قومی... کیس...
پشاور: فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف ایس ایچ او عبداللہ جلال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 3 موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے اچانک ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا جن میں سے ایک حملہ آور نے مرکزی گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جبکہ 2 دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے۔ ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے جائے وقوع پر 27 سے زائد خول برآمد ہوئے...
راولپنڈی: ایف آئی اے نے طلبی کے جعلی یا مشتبہ نوٹسز کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی یا مشتبہ طلبی نوٹسز کے اجرا کو روکنے اور نظام کو مزید شفاف بنانے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے تمام مینوئل اور دستی طور پر جاری کیے جانے والے طلبی نوٹسز کا اجرا بند کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اب دفعہ 160 کے تحت جاری ہونے والے تمام طلبی نوٹسز صرف الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے اور ہر نوٹس پر ایک منفرد اور قابلِ تصدیق کیو آر کوڈ درج ہوگا۔ اگر کسی شہری کو دستی، مینول یا کسی بھی ایسی شکل میں...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے وقت مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ہاف ٹرم پر معاہدہ ہوا تھا، لیکن وہ خود اس مذاکرات کا حصہ نہیں تھے۔ انہیں بتایا گیا کہ اس پر اتفاق ہوا ہے، جس میں وزیرِاعظم، اسپیکر اور سینیٹ کے چیئرمین کی مدت نصف نصف طے کرنے کی بات ہوئی۔ حکومت میں شیئرنگ کے یہ اصول اب بھی لیڈرشپ کے درمیان برقرار ہیں اور یہ مکمل طور پر قیادت کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعظم اور اسپیکر کی مدت پر بھی ہاف ٹرم کے لیے اتفاق ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ن لیگ اور پی پی میں آدھی آدھی مدت کے لیے حکومت کا فارمولا طے ہے، یوسف رضا...
ڈیلر عمیر عرف ببلو سے بیٹر کے ذریعے لاکھوں روپے ہفتہ وار وصول ہونے لگے بھنگوریہ گوٹھ، بابا فش، گلشن شمیم، صدیق آباد ، جوہرآباد میں گٹکا ماوا کی فروخت جاری (رپوٹ/ ایم جے کے )تھانہ عزیزآباد’ایس ایچ او کا گٹکا ماوا دوئم نمبر ڈیلر سے بھی معاملات طے ، دوسرے ڈیلر عمیر عرف ببلو سے بیٹر کے ذریعے لاکھوں روپے ہفتہ وار وصول، ڈیلر عمیر عرف ببلو کی بھنگوریہ گوٹھ، بابا فش گلی، گلشن شمیم، صدیق آباد اور جوہرآباد میں گٹکا ماوا کی فروخت جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ عزیزآباد کی حدود میں جوا سٹہ، منشیات کے علاوہ گٹکا ماوا کی کھلے عام فروخت جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت تھانہ عزیزآباد میں...
سرگودھا میں بغیر وارنٹ گھر میں داخل ہونے اور خاتون اور ان کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ایس ایچ او سمیت 17 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اہلکاروں پر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔مدعی خاتون کا کہنا ہے کہ 7 اگست کو ایس ایچ او اور سب انسپکٹر سمیت 17 اہلکار بغیر وارنٹ دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور انہیں اور ان کے شوہر کو لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا اور تین تولے سونا اور لاکٹ بھی لے گئے۔ پولیس کے مطابق، مقدمہ میں نامزد کوئی بھی اہلکار اب تک نہ تو گرفتار کیا جا سکا ہے اور نہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ حر الشاقہ نامی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ۔ جھٹکوں کا مرکز حر الشاقہ کے شمال مغرب میں تقریباً 86 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.43 ڈگری ریکارڈ کی گئی تاہم اس سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بنگلادیش میں 5.7 شدت کے زلزلے سے لوگوں میں خوف پھیل گیا، زلزلے کے باعث ڈھاکا اور دیگر شہر لرز اْٹھے تھے ۔زلزلے کا مرکز نرسنگدی ضلع میں تھا، جو ڈھاکا سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے،جب کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ادھر کولکتہ سمیت مشرقی بھارت...
13 سال کے طویل عرصے کے بعد تیسری بار عمرے کی سعادت حاصل ہوئی تو مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ شہروںکو بہت تبدیل ہوا پایا۔ ٹریول ایجنٹس اس مقدس سفر کو بھی اپنے مالی مفاد کے لیے تو کمائی کا ذریعہ بناتے ہی رہے ہیں مگر ویزوں کی بندش کے باعث انھوں نے جس 15 روزہ پیکیج کا اعلان کیا وہ محض 13 روز کا تھا اور پورے دو روز سفر کے باعث عمرہ عازمین کو وہاں کے ہوٹلوں میں 13 روز ٹھہرا کر دو روز کا کرایہ بچا لیا جاتا ہے۔ ویزوں کی بندش کے باعث عمرہ عازمین کا رش بے حد بڑھا ہوا تھا۔ دوپہر کی سخت گرمی اور رات کے بہتر موسم میں بھی رش کا وہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) گزشتہ دنوں میں پارلیمنٹ میں ہونے والی ایک آئینی ترمیم جو 27ویں ترمیم کے نام سے معروف ہے اس خیالات کا اظہار اہل سنت والجماعت کے مرکزی سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے میڈیا سے گفتگو اور ہنگورجہ کے قریب جامع مسجد صدیق اکبر گڈیجی میں 73ویں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی ترمیم نہیں ہے اس سے پہلے بھی ملک کے آئین میں متعدد مرتبہ ہوتی رہیں ہیں ہر حکومت نے اپنے حالات کواوراپنے مفادات کو سامنے رکھ کرکیں ہیں یہ آئین 1973کا تھا یہ متفقہ آئین تھا اس کے اوپر ملک کے تمام سیاسی ،مذھبی جماعتوں کے لیڈروں کی متفقہ دستخط تھی موجود اعتماد کی تھی متفقہ آئین...
اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں ڈیڑھ ماہ قبل رونما ہونے والے واقعے میں ایک خاتون پر تشدد کر کے اس کے بال کاٹے گئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ مساج سینٹر کے مالک اور دیگر افراد خاتون کے بال کاٹ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار اسلام آباد پولیس نے متاثرہ لڑکی کو ٹریس کر کے وقوعہ سے متعلق بیان ریکارڈ کیا۔ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لیا گیا، تاہم دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ معاملہ دراصل راولپنڈی کی حدود کا ہے۔ متاثرہ خاتون اور...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سندھ کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر دفاع کو جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع تاریخ سے ناواقف ہیں، سندھ پر بھارتی وزیردفاع کا بیان سفارتی طور پر غیرذمہ دارانہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع اپنی داخلی تقسیم پر توجہ دیں، ہمارے متعلق دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ نے قیام پاکستان سے بھی پہلے 1936 میں بمبئی پریذیڈنسی سے علیحدگی اختیار کی تھی اور سندھ کے عوام نے اپنی خودمختاری، وقار اور اپنی سیاسی شناخت کو ترجیح دی تھی۔وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا...
ریاض:سعودی عرب میں غیر مسلم افراد کے لیے شراب کی محدود دستیابی کے حوالے سے ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں حکومت جلد ہی دو نئے شراب خانے کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ مراکز مخصوص گروپس کے لیے مختص ہوں گے اور عام عوام کے لیے کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک نیا شراب خانہ مشرقی صوبے دھران میں سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو کے غیر مسلم ملازمین کے لیے قائم کیا جائے گا جبکہ دوسرا جدہ میں غیر مسلم سفارتکاروں کی سہولت کے لیے کھولا جائے گا، دونوں مقامات ممکنہ طور پر 2026 میں فعال ہوسکتے ہیں، حتمی تاریخوں کا اعلان ابھی باقی ہے۔ رائٹرز...
تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں حوا کی ایک بیٹی پر تشدد کا سنگین واقعہ ،مساج سینٹر پر لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف
تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں حوا کی ایک بیٹی پر تشدد کا سنگین واقعہ ،مساج سینٹر پر لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں حوا کی ایک بیٹی پر تشدد کا سنگین واقعہ ،مساج سینٹر پر لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف ، ایک مساج سینٹر کے مالکان اور بااثر افراد نے نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر گاہکوں سے جسمانی تعلقات قائم کرنے سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا اور بال کاٹ کر گنجا کردیا۔ یہ واقعہ ایک مقامی مساج سینٹر ایس کے میں پیش آیا، جہاں صبی، دلویز اور ارمان خان نامی افراد کے...
بھارت میں ایک عام سا سفر اس وقت غیر معمولی بن گیا جب ایک اوبر ڈرائیور نے بھوک سے نڈھال مسافر کے لیے راستے میں رک کر سینڈوچ خریدا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس نے صارفین کے دل جیت لیے اور ان کی جانب سے ڈرائیور کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ بھارتی اداکارہ و ماڈل یوگِتا راتھوڑ نے واقعہ کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کے سب سے دل کو چھو لینے والے تجربات میں سے ایک قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’اوبر‘ کے بعد مقبول ترین رائیڈنگ سروس نے پاکستان میں کاروبار بند کردیا ان کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کے طویل دن کے بعد جب وہ ایئرپورٹ جانے کے لیے...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے مسلم لیگ ن نے بیانیے پر نہیں کارکردگی پر ضمنی الیکشن جیتا، آج نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ ججز جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے۔صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، ضمنی الیکشن میں کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، مسلم لیگ ن نے 2024 کے الیکشن میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں، ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو تاریخی کامیابی ملی۔ان کا کہنا تھا پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ کیا، الیکشن بیانیوں سے نہیں کارکردگی کے بل بوتے پر جیتا جاتا ہے،...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جب عوام ساتھ ہوں تو الیکشن کا کسی صورت بائیکاٹ نہیں کرتے، دھاندلی کے نتیجے میں ہار بھی جائیں تو بائیکاٹ کے بجائے دھاندلی بے نقاب کرنی چاہئے۔صوبائی وزراء اور سیکرٹریوں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کبھی اتنی منافقت نہیں دیکھی کہ ہارگئے توبائیکاٹ تھا، جب دھاندلی ہوتی ہے تودنیا دیکھتی ہے، یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پرفارمنس سے بہتر کوئی بیانیہ ہوہی نہیں سکتا، پی ٹی آئی دور میں پوری ریاست کی مشینری ن لیگ کے خلاف تھی، ھف پی ٹی آئی نے پنجاب میں بائیکاٹ کیا اورخیبرپختونخوا میں الیکشن میں حصہ لیا، ان کو خیبرپختونخوا میں...
شہر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ وہ اب بھی یقین رکھتے ہیں کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک فاشسٹ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہران ممدانی نے رواں ہفتے وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے گرمجوش ملاقات کے باوجود ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔ این بی سی نیوز پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں انہوں نے صدر کے بارے میں کہا کہ یہ وہ بات ہے جو میں نے ماضی میں کہی ہے اور آج بھی کہتا ہوں۔ واضح رہے کہ ممدانی کے یہ تبصرے ٹرمپ سے ملاقات کے دو دن بعد سامنے آئے ہیں۔ ملاقات میں کئی مہینوں کے باہمی الزام تراشیوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے شہر کے مستقبل پر تعاون...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں 1.1 بلین ڈالر (تقریباً 280 ارب روپے) کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فوربز کے مطابق اس کمی کی بنیادی وجہ ٹرمپ کی ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنی، ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (TMTG) کے شیئرز کی شدید گراوٹ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ہفتے ٹی ایم ٹی جی کے شیئرز گھٹ کر 10.18 ڈالر تک آ گئے، جس نے ٹرمپ کی مجموعی دولت کو براہِ راست متاثر کیا۔ ستمبر میں ٹرمپ کی دولت کا تخمینہ 3.7 بلین ڈالر تھا جو اب کم ہو کر 6.2 بلین ڈالر رہ گیا ہے۔ اس کے علاوہ کرپٹو مارکیٹ میں اچانک آنے والی مندی نے بھی ان کے اثاثوں کو مزید نقصان پہنچایا۔...
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کواپنی گرل فرینڈ الیگزیس ولکنز کی حفاظت کے لیے اسپیشل ایجنٹس اور دیگر سرکاری وسائل استعمال کرنے کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سینیئر ایجنٹ کرسٹوفر او لیری نے ’ایم ایس ناؤ‘ سے گفتگو میں کہا کہ اس اقدام کی ’کوئی جائز وجہ موجود نہیں تھی۔ ’۔۔۔کیونکہ الیگزیس ولکنز نہ تو ان کی شریکِ حیات ہیں، نہ ان کے ساتھ رہتی ہیں اور نہ ہی اسی شہر میں رہتی ہیں۔‘ یہ بھی پڑھیں:امریکا میں سیاسی تشدد کے الزامات، ایف بی آئی کٹہرے میں نیو یارک ٹائمز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کاش پٹیل کا سرکاری جیٹ کا ذاتی سفر کے لیے ضرورت سے زیادہ اور...
پاکستانی فیشن انڈسٹری کے معروف فیشن ڈیزائنر و اداکار دیپک پروانی نے دنیا کا سب سے بڑا کرتہ بنانے کی وجہ بتادی۔ حال ہی میں فیشن ڈیزائنر و اداکار نے جیونیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیے اور شرکا کو بھی لطف اندوز کیا۔ دوران شو میزبان نے دیپک پروانی سے سوال پوچھا کہ آپ کے پاس دنیا کا سب سے بڑا کرتہ بنانے کا ایک گینیز ورلڈ ریکارڈ بھی ہے؟ View this post on Instagram A post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai) دیپک پروانی نے حامی بھرتے ہوئے بتایا کہ جی ایسا ہی ہے، ایک واشنگ پاؤڈر کا پروجیکٹ تھا وہ لوگ ایسا...
’میرا بوائے فرینڈ نہیں رہا، یہ کام کیسے کر سکتی ہوں‘، ایشوریہ رائے کا عامر خان کے ساتھ اشتہار سے انکار
مشہور ایڈ فلم ڈائریکٹر پرہلاد ککڑ نے حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریہ رائے کے ساتھ کام کے تجربات شیئر کیے ہیں کہ کیسے ایک اشتہار کے لیے ایشوریہ کو منتخب کرنے میں 4 مہینے لگے کیونکہ وہ نا تجربہ کار تھیں۔ 1993 میں ایشوریہ رائے ایک پیپسی کے اشتہار میں نظر آئیں جو وائرل ہو گیا اور اُن کی پہلی بڑی شہرت کا سبب بنا۔ اس اشتہار میں عامر خان، ماہیما چوہدری اور ایک اس وقت نامعلوم ایشوریا رائے شامل تھیں۔ فلم ساز پرہلاد ککڑ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس شتہار میں کام کرنے والے اداکاروں کو انہوں نے کس طرح منتخب کیا، جو بعد میں بڑے ستارے بن گئے۔ یہ بھی پڑھیں: “ایشوریہ رائے...
دبئی ایئر شو 2025ء میں بھارتی فضائیہ کے تیجس طیارے کے گرنے اور وِنگ کمانڈر نمنش سیال کی ہلاکت نے عالمی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔ امریکی فضائیہ کے ایف-16 وائپر ڈیمونسٹریشن ٹیم کے کمانڈر میجر ٹیلر ہیسٹر نے بھارتی طیارے کے گرنے کے بعد ایئر شو کے جاری رہنے کے فیصلے پر حیرت اور دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ امریکی فضائیہ (یو ایس اے ایف) کے پائلٹ میجر ٹیلر فیما ہائیسٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثے کے فوراً بعد اُنہوں نے توقع کی تھی کہ شو کی سرگرمیاں روک دی جائیں گی مگر کچھ ہی دیر بعد اُنہوں نے دیکھا کہ مظاہرے معمول کے مطابق جاری تھے۔ امریکی پائلٹ کا کہنا ہے کہ کچھ دیر...
پاکستان کی تاریخ میں 1971 کی پاک بھارت جنگ کی المناک کہانی سیاہ حروف سے درج ہے۔ 1971 میں بھارتی تربیت یافتہ مکتی باہنی نے مشرقی پاکستان میں بے گناہ پاکستانیوں کا وحشیانہ قتل عام کیا۔ مکتی باہنی کے خونی مظالم اور نہتے پاکستانیوں کے قتل کا الزام بھارت نے مکارانہ طریقے سے پاک فوج پر دھر دیا۔ سفاک بھارت نے دنیا کو دھوکہ دینے کیلئے پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے۔1971 کے غازی میجر جنرل ریٹائرڈ محمد یاسین نے بھارتی و مکتی باہنی کی درندگی کی کہانی بیان کی۔ (ر) میجر جنرل محمد یاسین کا آپ بیتی سناتے ہوئے کہنا تھا کہ مارچ 1971 میں بہاریوں، پاکستان کے حامی بنگالیوں اور پاکستانیوں کا...
معروف سوشل میڈیا اسٹار ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے بعد شدید عوامی تنقید اور سوشل میڈیا مہم کے باعث انہوں نے ایک موقع پر حارث کھوکھر سے طلاق لینے پر بھی غور کیا تھا۔ وصی شاہ کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں ڈاکٹر نبیہہ علی خان کا کہنا تھا کہ شادی کے فوراً بعد شروع ہونے والی سوشل میڈیا تنقید نے انہیں شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا مشکل ترین دور تھا اور وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھیں کہ خوشی کے لمحات اس قدر اذیت ناک ثابت ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بعض مواقع پر دباؤ اس حد...
فیصل آباد (نیٹ نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا ء اللہ کا کہنا ہے دنیا نے ہی نہیں بھارت نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے اسے منہ توڑ جواب دیا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے رانا ثنا ء اللہ کا کہنا تھا عوام مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے، ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ 25 سے 30 فیصد کے درمیان ہی ہوتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں کر رہے، انہوں نے سیاست کی ہی نہیں، بدقسمتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو لایا گیا۔ بانی پی ٹی آئی جب برسراقتدار تھے تو کہتے تھے کسی سے بات نہیں کروں گا، عمران خان کا سارا دھیان صرف ہم پر مقدمات بنانے میں...
دہشتگردی کی روک تھام کے لیے افغانستان پر بڑھتا عالمی دباؤ اور پاک افغان کشیدگی میں ثالث ممالک کا کردار
عالمی طاقتیں اور خطّے کے اہم ممالک پاک افغان کشیدگی ختم کرانے کے لیے سرگرم ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وہ افغانستان میں دہشتگردی کی پناہ گاہوں کے بارے میں تشویش کا اظہار بھی کرتے ہیں، جس حقیقت سے افغانستان نظریں چراتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ لیکن عالمی دباؤ خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کتنا مؤثر ثابت ہو سکے گا، اس بات کا اندازہ اس چیز سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان سمیت خطے کے دیگر اہم ممالک، جن میں روس، چین اور ایران شامل ہیں، وہ بھی گزشتہ 3-4 برس میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کا شکار ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ...
عامر کالا اور دو ساتھیوں سے 135 گرام چرس برآمد، مزید تفتیش جاری علاقہ مکین نے عامر کالا کے خلاف ڈی جی رینجرز کو درخواست دے رکھی تھی (رپوٹ/ ایم جے کے )تھانہ گلبرگ نے منشیات مافیا کے عامر عرف کالا کو دھر لیا، عادی مجرم عامر کالا اور اسکے دو ساتھیوں سے 135 گرام چرس برآمد ہوئی، مزید تفتیش جاری، علاقہ مکین نے عامر عرف کالا کے خلاف ڈی جی رینجرز سندھ کو درخواست دے رکھی تھی، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ گلبرگ پولیس نے موسی کالونی کا رہائشی منشیات مافیا عامر عرف کالا ولد عبدالمتین کو دھر لیا، تھانہ گلبرگ کے مطابق عامر عرف کالا سے 55گرام چرس برآمد کی گئی ملزم کے خلاف FIR نمبر 556/2025...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(1)رات خواب دیکھا کہ ایک پاکستانی عدالت میں کسی غریب کا مقدمہ پیش ہے۔ بنا کسی تگڑے وکیل، بغیر رشوت، جج نے ایک دو پیشیوں میں ہی انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق فیصلہ سنا دیا۔ اس سے کیا ثابت ہوتا ہے؟ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بعض خواب جھوٹے ہی نہیں بہت جھوٹے ہوتے ہیں۔ جہاں جج بڑے ہوں اور انصاف چھوٹا وہاں فیصلے عدل کے اعتبار سے مسخ، ننگے اور شرمناک ہوتے ہیں ایسے میں اقتدار کے ایوانوں میں بے ایمانی اور طاقتور سے عقیدت وبا کی طرح پھیلتی ہے۔ کرپشن اور بے انصافی عدالتوں کو جعلی تحفظ عطا کرتی ہے اور اس تحفظ کے زعم میں وہ طاقت کے اصل مراکز سے جا...
اوائل نومبر میں اپنے پیارے دوست، سیاح اور فوٹوگرافر طلحہ ظفر کی شادی میں شرکت کے لیے اسلام آباد جانا پڑا تو میرے پاس ایک دن بالکل خالی تھا۔ میں نے سوچا کہ اس بار پہاڑوں اور ٹریلز کی بجائے اسلام آباد کے ادبی چہرے کو کھوجا جائے۔ خوش قسمتی سے واٹس ایپ اسٹیٹس کے ذریعے معلوم ہوا کہ احسان لالا بھی اسلام آباد میں ہیں تو سوچا اس موقع سے فائدہ اٹھایا جائے اور ان سے ملاقات کی جائے کیوںکہ حالات و واقعات کی وجہ سے ان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان تو نہ جانے کب جانا ہو۔ باتوں سے خوشبو آئے احسان لالا عرف احسان لاشاری، ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
لاہور(نیوزڈیسک) معروف ماہرِ نفسیات، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور میڈیا پرسنالٹی ڈاکٹر نبیہا علی خان نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے نکاح کیا اور ان کا نکاح مولانا طارق جمیل کے گھر پر ہوا۔ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں لیکن ساتھ ہی جوڑے کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے دلہن کے ملبوسات اور زیورات کی قیمت کا تذکرہ کیا۔ اس کے بعد سے ڈاکٹر نبیہا اور حارث کئی انٹرویوز دے چکے ہیں اور اب انہوں نے میزبان وصی شاہ سے گفتگو میں اپنی دل کی بات بیان کی۔وصی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نبیہا علی خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور...
معروف ماہرِ نفسیات، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور میڈیا پرسنالٹی ڈاکٹر نبیہا علی خان نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے نکاح کیا اور ان کا نکاح مولانا طارق جمیل کے گھر پر ہوا۔ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں لیکن ساتھ ہی جوڑے کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے دلہن کے ملبوسات اور زیورات کی قیمت کا تذکرہ کیا۔ یہ پڑھیں: سوشل میڈیا ناقدین نے ڈاکٹر نبیہا کو رُلا دیا اس کے بعد سے ڈاکٹر نبیہا اور حارث کئی انٹرویوز دے چکے ہیں اور اب انہوں نے میزبان وصی شاہ سے گفتگو میں اپنی دل کی بات بیان کی۔ وصی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر...
راولپنڈی: توہین رسالت کے مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی ڈویژن بینچ نے توہین رسالت کے مقدمے میں 4 ملزمان کی اپیل پر سماعت کی، جس میں عدالت نے 4 ملزمان کی پھانسی کی سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔ عدالت نے چاروں ملزمان کی بریت ساتھ رہائی کا حکم جاری کردیا۔ واضح رہے کہ چاروں ملزمان فیضان رزاق،عثمان لیاقت،وزیر گل اور امین رئیس اڈیالہ جیل قید ہیں ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے 2023ء میں چاروں ملزمان کو توہین رسالت کیس میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے چاروں ملزمان کو سزائے موت کے ساتھ ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد...
وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں منشیات تیار کرنے کے مراکز سرگرم ہیں، یہاں سے منشیات پورے ملک میں اسمگل ہوتی ہیں اور اس دھندے میں پی ٹی آئی کے لوگ شامل ہیں، جبکہ منشیات کا کچھ پیسہ سرحد پار بھی منتقل کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی، مالم جبہ کیس دوبارہ کھلنے چاہئیں، اختیار ولی خان اختیار ولی خان نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ چونکہ ان کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، اس لیے وہ اپنے ہی ضلع میں منشیات کے خلاف مؤثر کارروائی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس وزیراعلیٰ کے حلقے میں منشیات تیار ہورہی ہوں، اسے اپنے منصب سے الگ ہوجانا چاہیے۔...
سابق ٹیسٹ کرکٹ سرفراز نواز کے اپنی سوانح عمری میں چونکا دینے والے انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس) سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز کی سوانح عمری سے پاکستان کرکٹ کو ایک اور طوفان کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔ لندن میں مقیم 76 سالہ سرفراز نواز کا کہناہے کہ سوانح عمری میں میچ فکسنگ سمیت چونکا دینے والے انکشافات کرنے جارہا ہوں۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں ریورس سوئنگ کے بانی سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ وہ سچائیاں جو سایوں میں دھکیل دی گئی تھیں، منظرِ عام پر آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُس خفیہ دنیا سے پردہ اٹھا رہا ہوں جسے جوا مافیا نے طویل عرصے سے...
دنیا بھر میں اِس وقت مذہبی، لسانی، نسلی اور علاقائی تعصبات ایک غالب ٹرینڈ کا حصہ نظر آتے ہیں اور اِن تعصبات کو ہوا دینے میں سوشل میڈیا ایک بنیادی عمل انگیز کا کام کرتا ہے۔ دنیا بھر کی حکومتیں اپنے ہاں اِس طرح کی منافرتوں کو لے کر پریشان اور اُن کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔ ملائیشیا کی حکومت نے گزشتہ سال اِسی حوالے سے ایک 4 سالہ منصوبہ بنایا جس میں انتہا پسندی کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کی بات کی گئی ہے۔ یہ منصوبہ اِس حوالے سے قدرے مختلف نظر آتا ہے کہ اِس میں معاشرے کے تمام طبقات اور اداروں کو ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ مُلک میں پرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام...
ہری پور سے پی ٹی آئی 29 کے 29 پولنگ سٹیشن جیتے گی: عمر ایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز ہری پور: (آئی پی ایس) پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہری پور سے اس بار بانی عمران خان کی پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت ضلع ہری پور، کھلابٹ سیکٹر ون میں موجود ہیں، کھلابٹ میں دو یونین کونسل آتی ہیں جن میں 29پولنگ سٹیشن ہیں، 2024کے الیکشن میں روپوش تھا،ہمارے کئی ساتھی جیل میں تھے اورکچھ کے پیچھے پولیس پڑی ہوئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام ساتھیوں پر بہت زیادہ سختی تھی، ہمارے مخالفین 29میں سے 27پولنگ اسٹیشنز ہا...
راولپنڈی: تھانہ صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل فلور ملز میں کام کرنے والے 20 سالہ شہری کے اغواء اور اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا۔ پولیس کے مطابق شہری کے قتل میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا، زیر حراست افراد نے خنجر کے وار اور پسٹل کے بٹ مار کر قتل کیا تھا۔ زیر حراست افراد نے شہری کو بہانے سے کھیتوں میں لے جا کر قتل کرکے لاش گہری کھائی میں پھینک دی تھی۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ انہوں نے معمولی لڑائی جھگڑے کے رنج میں قتل کیا۔ صدر واہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار...
پولینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون مانگورزانا نے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہونے کے بعد پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پولینڈ کی رہائشی مانگورزانا کی سوشل میڈیا پر سرگودھا کے علاقے بھلوال کے مینور حیات سے تعلق رکھنے والے نوجوان متی اللہ سے دوستی ہوئی جو جلد ہی محبت میں تبدیل ہوگئی۔ خاتون خصوصی طور پر پاکستان آئیں اور سرگودھا پہنچ کر متی اللہ سے نکاح کرلیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان یاترا کے دوران لاپتہ بھارتی سکھ خاتون نے اسلام قبول کر کے شادی کرلی خاتون نے شادی سے قبل جامعہ مسجد حمید شاہ میں اسلام قبول کیا اور اپنا اسلامی نام مریم رکھ لیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنی آزاد مرضی سے پاکستان...
جنوبی افریقہ میں جی 20 رہنماؤں کے اجلاس نے ہفتے کے روز ایک اعلامیہ منظور کیا ہے، جس میں ماحولیاتی بحران اور دیگر عالمی چیلنجز پر بات کی گئی ہے، تاہم یہ اعلامیہ امریکی شمولیت کے بغیر تیار کیا گیا ہے، جسے وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے ’شرمناک‘ قرار دیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ اعلامیے میں وہ زبان استعمال کی گئی ہے، جس کی واشنگٹن طویل عرصے سے مخالفت کرتا رہا ہے، اور اسے ’دوبارہ مذاکرات کے لیے نہیں کھولا جا سکتا‘۔ ترجمان نے کہا کہ ہم نے اس منظوری کے لیے پورا سال کام...
جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشتگرد ہے، انکے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں: سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشتگرد ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشتگردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پولیس کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظور دے چکا ہوں۔ان کا کہنا تھا وفاق واجبات دے تو پولیس اور صحت سمیت تمام شعبوں میں مزید بہتری لا سکتے ہیں، خیبر...
اسمبلی سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ خالد کا دور اور گلبر کا دور سامنے رکھا جائے تو آپ کا دور اٹھائیسویں کی رات ہے، خالد خورشید کا دور چودھویں کی چاند کی مانند ہے، کم از کم عوام کو کچھ تو نظر آتا تھا، آج تو پوری قوم کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رکن اسمبلی راجہ ذکریا نے کہا ہے کہ خالد خورشید کا دور چودھویں کے چاند کی طرح تھا، حالیہ حکومت اٹھائیسویں کی رات کی طرح ہے۔ ہفتہ کو جی بی اسمبلی کے آخری سیشن کے دوسرے روز ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گزشتہ...
دبئی ائیر شو: بھارتی طیارہ حادثے میں فلائنگ رولز کی خلاف ورزی کے امکان کی تحقیقات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز )دبئی ائیر شو 2025 میں بھارتی طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، بھارتی پائلٹ کی غلطی تھی یا طیارے کی مشینی خرابی؟ فیصلہ تحقیقات کے بعد ہوگا۔اماراتی ایوی ایشن حکام اور عسکری ماہرین کی مشترکہ تحقیقات جاری ہیں۔دبئی ائیر شو کے آخری روز بھارتی تیجس طیارہ تباہ ہوگیا تھا جس کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا۔ 1989 سے ہر دوسرے سال منعقد ہونے والے دبئی ائیرشو میں یہ پہلا مہلک حادثہ ہے۔اس حوالے سے مربوط تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہیکہ کیا پائلٹ نے فلائنگ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی ہے؟ ایوی ایشن...
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی ارشاد حسین نے رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی ارشاد حسین نے رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر ملزم لیاقت محسود کے درخواست ضمانت کا فیصلہ سنا دیا اور ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ ملزم کے خلاف فائرنگ اور دہشت پھیلانے کے شواہد موجود ہیں، اس مقدمے میں دہشت...
لاہور پولیس نے ایک خطرناک گروہ گرفتار کر لیا جو گھروں میں کام کرنے کے بہانے داخل ہو کر شہریوں کو زخمی کرتا اور لوٹ مار کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد کی قیادت میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی گروہ کو حراست میں لیا۔ گرفتار شدگان میں سمسون، آکاش اور تنویر شامل ہیں۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزم سمسون ڈیفنس کے علاقے میں گھروں میں کام کرتا تھا اور اپنے ساتھیوں آکاش اور تنویر کے ساتھ واردات کی منصوبہ بندی کرتا تھا۔ چند روز قبل ملزمان نے بزرگ شہریوں کو چاقو کے وار سے زخمی کیا اور خاندان کو زیپ ٹائز اور ڈکٹ ٹیپ سے باندھ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے سستے داموں پیٹرول خرید کر اس کی معیشت کو مضبوط کرنے پر بھارت کو متعدد بار متنبہ کیا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھاری ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ جس پر بھارت نے ابتدا میں روس سے پیٹرول خریدنے کو اپنی قومی سلامتی کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی کے کہنے پر ایسا کرنا بند نہیں کریں گے۔ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق مودی سرکار نے امریکا کو یہ تک کہہ دیا تھا کہ روس سے فائدہ اُٹھانے والوں میں خود امریکا بھی شامل ہے۔ خود ستائشی کے مرض میں مبتلا نریندر مودی نے بھی...
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ دہلی دھماکوں کا تعلق ہریانہ کے فرید آباد میں الفلاح یونیورسٹی سے تھا، جسکے بعد حکام نے اس کیس کے سلسلے میں ڈاکٹر مزمل، ڈاکٹر شاہین، لیب ٹیکنیشن باسط اور وارڈ بوائے شعیب کو گرفتار کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست ہریانہ کی پولیس نے دہلی لال قلعہ دھماکے کی جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر تلاشی مہم تیز کردی ہے۔ کرائم برانچ اور مقامی پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ہفتہ کو دھوج گاؤں میں مساجد، دکانوں، ہوٹلوں، گھروں اور گوداموں کا معائنہ کیا، جس سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے بتایا کہ کئی گاؤں والوں کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا،...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے حالیہ سوشل میڈیا تبصروں اور انٹرویوز میں دیے گئے اپنے بیانات کے تناظر میں وضاحت اور معافی جاری کی ہے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ ان کے بیانات کا بنیادی مقصد سرروگیٹ ایڈورٹائزنگ سے متعلق حکومتی ہدایات کی ممکنہ خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالنا تھا اور کسی بھی فرد، بشمول کھلاڑی، بورڈ کے ارکان یا دیگر اسٹیک ہولڈرز کو قصداً یا غیر قصداً بدنام کرنے کی نیت کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے محمد رضوان کو پاکستان کے ون ڈے انٹرنیشنل کپتان کے عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے کی گئی اپنی رائے کو اب غلط فیصلہ قرار دیا ہے۔ سابق کپتان نے تسلیم کیا کہ انہوں نے رضوان کے فلسطین کے عوام کی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نجم سیٹھی کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں غلط اور حقائق سے بے بنیاد قرار دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر نجم سیٹھی کے بیان کا جواب دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا: “نجم سیٹھی، آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط، بے وقت اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔” انہوں نے مزید وضاحت دی کہ راشد لطیف کے خلاف پی سی بی کی کارروائی کا مقصد تنقید کو خاموش کرنا نہیں تھا، بلکہ یہ کارروائی جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات کو پھیلانے کے خلاف تھی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ “ہماری کارروائی مکمل طور...
پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)فرانسیسی بحریہ کے کمانڈر کیپٹن ژاک لاؤنی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے مئی میں ہونے والی جنگ میں بھارت کے رافیل طیارے مار گرائے تھے۔فرانسیسی کمانڈر نے اعتراف کیا کہ بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی پاکستانی پائلٹوں کا کمال تھا۔ سماء نیوزکے مطابق فرانسیسی بحریہ کے کمانڈر کیپٹن ژاک لاؤنی نے انڈو پیسفک کانفرنس کے وفود کو بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستانی فضائیہ کی تیاری بھارت سے بہت بہتر تھی۔ انہوں نے جے ٹین سی لڑاکا طیاروں کی تکنیکی برتری کے بجائے پاکستانی فضائیہ کی صلاحیتوں کو کامیابی کی بنیادی وجہ قرار دیا۔رافیل طیاروں کے ریڈار سسٹم کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے کیپٹن لائونی نے کہا کہ یہ معاملہ...
قلعہ سیف اللہ میں منشیات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھنگ کی کاشت میں ملوث زمینداروں کی فہرست مرتب کرلی ہے، جسے اب سرکاری سطح پر آگے بھیج دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ساگر کمار نے بتایا کہ جن افراد کے نام بھنگ کی غیرقانونی کاشت میں سامنے آئے ہیں، ان کی تفصیلات باقاعدہ طور پر محکمہ داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ ساتھ ہی ان افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی سفارش بھی کر دی گئی ہے تاکہ ان پر سخت نگرانی اور مؤثر قانونی کارروائی ممکن ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھنے کے...
پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی 2025 میں ہونے والی فضائی جھڑپ کے بارے میں عالمی سطح پر سامنے آنے والی رپورٹس کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ۔ اس معاملے پر اب ایک اہم یورپی فوجی اعلیٰ عہدیدار نے بھی کھل کر اپنی رائے ظاہر کردی ہے۔ اب تک کئی مرتبہ امریکی صدر اور عالمی میڈیا اس جھڑپ میں بھارتی رافیل طیاروں کے تباہ ہونے کی تصدیق کر چکا ہے، جس کے بعد اب فرانس کی ایک نیول ایئر بیس کے اعلیٰ کمانڈر نے بھی بھارتی شکست کی تصدیق کردی ہے۔ فرانس کے شمال مغربی خطے میں واقع اس بحری اڈے کے سربراہ کیپٹن یوک لونے جو رافیل طیاروں کے جدید اسکواڈرن کے نگران ہیں، کئی دہائیوں...
دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا اور پائلٹ ہلاک ہوگیا، حادثے کے سبب بھارتی فضائیہ کو ایک بار پھر عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا ہے جب کہ عینی شاہدین نے بھی حادثےسے متعلق اپنے مشاہدات بتادیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں انٹرنیشنل ایئرشو جاری ہے جس میں مختلف ممالک کے طیارے اور دیگر آلات پیش کیے گئے۔ شو میں فضائی کرتب دکھاتے ہوئے بھارت کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے کو حادثہ ایئرشو کے آخری روز پیش آیا جس کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔ خبررساں ادارے کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، حادثے کے بعد ایئر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے حکم نامہ جاری کر دیا، سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر اوبحال کردیا گیا۔ وفاقی حکومت نے قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد وبرآمد سے متعلق کچھ ترامیم بھی کی ہیں، قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد اور برآمد کا فریم ورک برقرار رہے گا، فریم ورک شفافیت اورخود کار نظام میں بہتری کے ساتھ جاری رہے گا۔ اس سال مئی میں سونےکی ایکسپورٹ اورامپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی، وزارت تجارت نے 6 مئی 2025 کو سونے کی تجارت منظم کرنے والا ایس آر او 60 روز کے...