سابق ٹیسٹ کرکٹ سرفراز نواز کے اپنی سوانح عمری میں چونکا دینے والے انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز

لندن (آئی پی ایس) سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز کی سوانح عمری سے پاکستان کرکٹ کو ایک اور طوفان کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔

لندن میں مقیم 76 سالہ سرفراز نواز کا کہناہے کہ سوانح عمری میں میچ فکسنگ سمیت چونکا دینے والے انکشافات کرنے جارہا ہوں۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں ریورس سوئنگ کے بانی سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ وہ سچائیاں جو سایوں میں دھکیل دی گئی تھیں، منظرِ عام پر آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اُس خفیہ دنیا سے پردہ اٹھا رہا ہوں جسے جوا مافیا نے طویل عرصے سے چھپا رکھا تھا۔

سرفراز نواز نے کہا کہ میں اکیلا کھڑا رہا اُن لوگوں کے خلاف جو خاموشی سے کھیلوں کو اپنے مفاد کے لیے موڑتے رہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ سچائیاں جو سایوں میں دھکیل دی گئی تھیں، منظرِ عام پر آ رہی ہیں۔ وہ سب کچھ کہہ رہا ہوں جسے دوسروں نے کہنے کی ہمت نہ کی۔

واضح رہے کہ سرفراز نواز نے 55 ٹیسٹ اور 45 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتمام ممالک کو جاپان کے تاریخی جرائم کے ازسرنو احتساب کا حق حاصل ہے، چینی وزیر خارجہ ابوظہبی ٹی10: محمد عامر کی کپتانی میں کوئٹہ کیولری کی چوتھی لگاتار فتح، پوائنٹس ٹیبل پر راج برقرار سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹ سے ہرادیا سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کو 129 رنز کا ہدف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکاکا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ اسٹارک کی تباہ کن بولنگ اور ہیڈ کی دھواں دھار سنچری، ایشز کا پہلا ٹیسٹ 2 روز میں ہی ختم ابوظہبی ٹی 10لیگ ؛معین علی کی شاندار اننگز نے میچ کا پانسہ پلٹ دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سرفراز نواز سوانح عمری سابق ٹیسٹ

پڑھیں:

ایشیز کے پہلے میچ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم

ایشیز کے پہلے میچ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

پرتھ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ دوسرے روز ہی سامنے آگیا جب آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں 172 رنز بنائے۔ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس کے بعد انگلش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 164 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

ان تینوں اننگز کی خاص بات یہ تھی پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں صفر پر گری۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کسی ٹیسٹ میچ کی پہلی تین اننگز میں پہلی وکٹ صفر پر گری ہو۔

        View this post on Instagram                      

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 205 رنز کا ہدف حاصل کرکے پانچ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سرفراز نواز کی سوانح عمری، میچ فکسنگ سمیت بڑے انکشافات کا اعلان
  • سوانح عمری میں میچ فکسنگ سمیت چونکا دینے والے انکشافات کرنے جا رہا ہوں: سرفراز نواز
  • سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات لاہور میں انتقال کرگئے
  • خضر حیات کا تاریخی فیصلہ، جس نے رکی پونٹنگ کی ڈیبیو سینچری نہ ہونے دی
  • سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات انتقال کرگئے
  • ٹیم کی جیت اور ٹریوس ہیڈ کی سنچری سے کرکٹ آسٹریلیا افسردہ کیوں؟ وجہ سامنے آگئی
  • سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات جہان فانی سے کوچ کرگئے  
  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
  • ایشیز کے پہلے میچ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم