پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی سوانح عمری میں ایسے حقائق سامنے لانے والے ہیں جن پر برسوں سے پردہ ڈال دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کی پینشن بحال کردی

ان کا کہنا ہے کہ یہ وہ سچائیاں ہیں جنہیں جان بوجھ کر سایوں میں رکھا گیا اور کبھی منظرِ عام پر نہیں آنے دیا گیا۔

اپنے فیس بک ویڈیو بیان میں سرفراز نواز نے بتایا کہ وہ اُس خفیہ دنیا سے پردہ اٹھانے والے ہیں جسے جوا مافیا نے طویل عرصے تک چھپا رکھا تھا۔

ان کے مطابق برسوں تک وہ اکیلے کھڑے ہو کر اُن لوگوں کے خلاف لڑتے رہے جو خاموشی سے کھیلوں کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے مسخ کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی آنے والی کتاب میں میچ فکسنگ سمیت کئی ایسے انکشافات ہوں گے جن سے شائقینِ کرکٹ حیران رہ جائیں گے۔ سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ اب وہ وہ باتیں بھی کہنے جا رہے ہیں جنہیں کہنے کی ہمت بہت سے لوگ کبھی نہ کر سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سابق فاسٹ بولر سابق کرکٹر سرفراز نواز کرکٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سابق فاسٹ بولر سابق کرکٹر سرفراز نواز کرکٹ سرفراز نواز

پڑھیں:

سابق گورنر پنجاب کے روپ میں فراڈ کرنے والے ملزمان گرفتار

اسلام آباد:

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں خود کو سابق گورنر پنجاب ظاہر کرکے شہری سے فراڈ کے ذریعے رقم ہتھیانے پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان  واٹس ایپ کے ذریعے جعل سازی اور مالی فراڈ میں ملوث رہے ہیں اور اس کی شکایت ایک شہری محمد حسیب مقبول احمد نے درج کرائی اور مؤقف اختیار کیا  کہ ملزمان نے سابق گورنر پنجاب کا روپ دھار کر دھوکا دہی کے ذریعے 5 لاکھ 75 ہزار روپے ہتھیا لیے۔

تحقیقات کے دوران بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے ملزمان محمد ندیم اور محمد مظہر جعل سازی، خود کو اہم سرکاری شخصیت ظاہر کرنے اور پیسے بٹورنے میں ملوث پائے گئے اور مزید شواہد کی بنیاد پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کی سیکشن 14 اور 419، 420، 34 اور پی پی سی  کے تحت درج کیا گیا ہے، ملزمان کو منچن آباد میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا اور ان کی تصاویر بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔

این سی سی آئی اے نے بتایا کہ دونوں گرفتار شدگان کو مزید تفتیش کے لیے 22 نومبر 2025 کو متعلقہ مجاز عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ دونوں ملزمان نے سابق گورنر پنجاب بن کر شہری سے رابطہ کیا اور دھوکہ دہی کے ذریعے رقم حاصل کی جبکہ مزید اہم شواہد کے حصول کے لیے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صائم ایوب نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
  • سوانح عمری میں میچ فکسنگ سمیت چونکا دینے والے انکشافات کرنے جا رہا ہوں: سرفراز نواز
  • سابق ٹیسٹ کرکٹ سرفراز نواز کے اپنی سوانح عمری میں چونکا دینے والے انکشافات
  • سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات لاہور میں انتقال کرگئے
  • سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات انتقال کرگئے
  • سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات جہان فانی سے کوچ کرگئے  
  • راشد لطیف کے خلاف ایف آئی اے تحقیقات پر نجوم سیٹھی بول پڑے، محسن نقوی کا ترکی بہ ترکی جواب
  • نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط ہیں، محسن نقوی کا سخت ردعمل
  • سابق گورنر پنجاب کے روپ میں فراڈ کرنے والے ملزمان گرفتار