WE News:
2025-11-23@14:39:08 GMT

صائم ایوب نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT

صائم ایوب نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

لیفٹ ہینڈڈ اوپنر صائم ایوب نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب اور کوئنٹن ڈی کاک نے کونسے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟

پاکستان کے لیفٹ ہینڈڈ اوپنر صائم ایوب نے سری لنکا کے خلاف ہوم ٹی 20 ٹرائی سیریز کے میچ میں شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنے 1000 رنز مکمل کر لیے۔

گزشتہ روز23 سالہ اوپنر نے سری لنکا سے میچ سے قبل 983 رنز رکھے تھے۔ صائم نے اننگز کے 5ویں اوور کی پہلی گیند پر سری لنکن کپتان داسن شاناکا کو آف سائیڈ پر خوبصورت چوکا لگا کر ایک ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب نے بھارت کے ہاردک پانڈیا کو پچھاڑ دیا، ٹی20 کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

یہ اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ صائم ایوب پاکستان کی طرف سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 1000 رنز مکمل کرنے والے 9ویں بیٹر بن گئے۔ اس فہرست میں بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک اور شاہد آفریدی جیسے نامور کھلاڑی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ٹی 20 صائم ایوب کرکٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹی 20 صائم ایوب کرکٹ صائم ایوب نے

پڑھیں:

بابر اعظم کے ساتھ کھیل کر مزہ آتا ہے: اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ کھیل کر مزہ آتا ہے۔راولپنڈی میں ٹی 20 ٹرائی نیشن سریز میں سری لنکا کے خلاف 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے صاحبزادہ فرحان نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند میچز اچھے نہیں گئے تھے، بابر اعظم کو سب سپورٹ کرتے ہیں، سٹار بیٹر کے ساتھ کھیل کر مزہ آتا ہے۔یاد رہے کہ صاحبزادہ فرحان نے ایونٹ کے تیسرے میچ میں شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا، انہوں نے 45 گیندوں پر 80 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز 5 چھکوں اور 6 چوکوں سے مزین تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سرفراز نواز کی سوانح عمری، میچ فکسنگ سمیت بڑے انکشافات کا اعلان
  • سابق ٹیسٹ کرکٹ سرفراز نواز کے اپنی سوانح عمری میں چونکا دینے والے انکشافات
  • سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات لاہور میں انتقال کرگئے
  • بابر اعظم کے ساتھ کھیل کر مزہ آتا ہے: اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان
  • صائم ایوب نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا
  • سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات انتقال کرگئے
  • سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات جہان فانی سے کوچ کرگئے  
  • ایشیز کے پہلے میچ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم
  • شائی ہوپ 13 مختلف ٹیموں کے خلاف سنچریاں بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے