بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی پاکستانی پائلٹوں کا کمال تھا، فرانسیسی بحریہ کے کمانڈر کااعتراف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)فرانسیسی بحریہ کے کمانڈر کیپٹن ژاک لاؤنی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے مئی میں ہونے والی جنگ میں بھارت کے رافیل طیارے مار گرائے تھے۔فرانسیسی کمانڈر نے اعتراف کیا کہ بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی پاکستانی پائلٹوں کا کمال تھا۔
سماء نیوزکے مطابق فرانسیسی بحریہ کے کمانڈر کیپٹن ژاک لاؤنی نے انڈو پیسفک کانفرنس کے وفود کو بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستانی فضائیہ کی تیاری بھارت سے بہت بہتر تھی۔ انہوں نے جے ٹین سی لڑاکا طیاروں کی تکنیکی برتری کے بجائے پاکستانی فضائیہ کی صلاحیتوں کو کامیابی کی بنیادی وجہ قرار دیا۔رافیل طیاروں کے ریڈار سسٹم کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے کیپٹن لائونی نے کہا کہ یہ معاملہ تکنیکی نہیں بلکہ آپریشنل ایشو تھا۔ طیارے کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں تھا بلکہ اسے مناسب انداز سے نہیں اُڑایا گیا۔
بلوچستان میں بھنگ کے کاشت کاروں کے گرد گھیرا تنگ، ملوث زمینداروں کی فہرست تیارکر لی گئی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
شہر قائد کے علاقے صفورا چورنگی سندھ گرین ہوٹل واٹر ہائیڈرنٹ کے قریب واقع ٹائر پنکچر اورگیس ویلڈنگ کی مشترکہ دکان میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور5 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کے علاقے صفورا چورنگی سندھ گرین ہوٹل واٹرہائیڈرنٹ کے قریب واقع ٹائر پنکچر اورگیس ویلڈنگ کی مشترکہ دکان میں دھماکےمیں 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پرجناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال منتقلی کے بعد جھلس کر زخمی ہونے والا ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی شناخت 35 سالہ وقاص کے نام سے ہوئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد میں 10 سالہ سکندر، 40 سالہ اویس اور 30 سالہ عبدالحنان اورعابد شامل ہیں جبکہ ایک زخمی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا عبدالرشید کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والا وقاص پنکچرکی دکان کا مالک تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنکچر کی دکان سے متصل گاڑیوں کے سینسر گیس ویلڈنگ کے ذریعے مرمت کاکام بھی ہوتا تھا جہاں ایک چھوٹا سلنڈر موجود تھا جوروز داردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دکان مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔