دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں'، وزیراعلیٰ سندھ کا سندھ سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سندھ کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر دفاع کو جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع تاریخ سے ناواقف ہیں، سندھ پر بھارتی وزیردفاع کا بیان سفارتی طور پر غیرذمہ دارانہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع اپنی داخلی تقسیم پر توجہ دیں، ہمارے متعلق دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ نے قیام پاکستان سے بھی پہلے 1936 میں بمبئی پریذیڈنسی سے علیحدگی اختیار کی تھی اور سندھ کے عوام نے اپنی خودمختاری، وقار اور اپنی سیاسی شناخت کو ترجیح دی تھی۔وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ اور ناقابل تقسیم حصہ ہے، سندھ کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے اور ہمیشہ پاکستان کا حصہ رہےگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بھارتی وزیر دفاع کہنا تھا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔