کراچی کے بعد لودھراں میں بھی کھلا مین ہول سانحہ، 7 سالہ بچہ جان سے گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
لودھراں میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں 7 سالہ ریحان کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ریاض آباد کالونی کا 7 سالہ ریحان والد کے ساتھ ناشتہ لینے سعید چوک آیا تھا۔ سیوریج لائن میں آٹھ سے دس فٹ گندہ پانی بھی چل رہا تھا۔ ریحان والد کے ساتھ چلتے ہوئے کُھلے مین ہول میں گرا۔ واقعے کی فوری اطلاع ریسکیو اہلکاروں کو دی گئی۔ ریسکیو آپریشن کے بعد بچے کو نکال کر فوری اسپتال منتل کیا تاہم بچہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔ افسوناک واقعے پر اے ڈی سی جی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مین ہول
پڑھیں:
بچہ گٹر میں کیسے گرا، مکمل حقائق سامنےآگئے
سٹی42: گٹر میں گرکر بچے کی وفات کے سانحہ کو لے کر کراچی کے ادارے ایک دوسرے کی کوتاہیوں کی نشان دہی کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کو سانھے کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ آج کراچی میونسپل کارپوریشن نے نیپا چورنگی کے گٹر کا مین ہول نہ ہونے کا ذمہ دار کراچی کی بس ریپڈ ٹرانزیشن سسٹم کی انتظامیہ بی آر ٹی کو ٹھہرایا تھا، بی آر ٹی نے کے ایم سی کے الزامات مسترد کر دیئے۔
بھاری ٹریفک جرمانوں کیخلاف ہڑتال کا اعلان
یہ بھی پتہ چل چکا ہے کہ گٹر کا ڈھکن کسی گاڑی کے گزرنے سے ٹوٹا تھا۔ ایک فوٹیج سے یہ تصدیق ہو گئی کہ سانحہ ہونے کے وقت بچہ والدہ کے ہاتھ سے ہاتھ چھڑوا کر سامنے کھڑے والد کے پاس جا رہا تھا۔ چند فٹ کے فاصلہ میں ہی سانحہ ہو گیا۔
اس واقعہ کی ویڈیوز بھی سامنے آ گئی ہیں اور جس گٹر کا ڈھکن غائب تھا، اس ڈھکن کے ہٹنے کی وجہ بھی ویڈیو ایویڈنس کے ساتھ سامنے آ گئی ہے۔
ایک سی سی ٹی وی ویڈیو میں سانحہ میں جان سے جانے والے بچے کو اپنی والدہ کے ساتھ شاپنگ سینٹر سے نکلتے اور پھر والد کی طرف دوڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک طرف بچے کی والدہ تھی، دوسری طرف بچے کا والد تھا، اور اس دوران بچہ کھلے مین ہول میں جاگرا۔
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی جانب سے نیپا چورنگی کے قریب گٹر میں گر کر بچے کی ہلاکت کے واقعے کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے پر بی آر ٹی ریڈ لائن انتظامیہ نے مؤقف جاری کر دیا۔
پاکستان میں 2 دہائیوں بعد ٹاپ لیول اسکواش ٹورنامنٹ کی واپسی
بی آر ٹی ریڈ لائن انتظامیہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ واقعے کی جگہ بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیراتی کاموں سے خاصے فاصلے پر ہے، واقعے کے مقام یا آس پاس بی آر ٹی ریڈ لائن کی کوئی کھدائی یا تعمیراتی سرگرمی نہیں ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ بی آر ٹی منصوبے کی اس سیوریج یا نالے کے بنیادی ڈھانچے کی مرمت کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے، بی آر ٹی حادثے کے مقام یا اس کے قریب کسی قسم کا سول ورکس بھی انجام نہیں دے رہی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ میں اہم پیشرفت
اعلامیے کے مطابق بی آر ٹی کے تمام جاری کام متعلقہ اداروں سے این او سی حاصل کرنے کے بعد شروع کیے گئے ہیں، جو کھدائی کی گئی تھی اور بعد میں بند کی گئی وہ واقعے کی جگہ سے تقریباً 300 میٹر دور ہے۔
ایک ویڈیو ریکارڈنگ سے یہ معلوم ہوا ہے کہ نیپا پر نجی اسٹورکے باہر موجود گٹر کا ڈھکن ڈمپر گزرنے کے باعث ٹوٹا تھا۔ کے ایم سی نے اس حادثے کا ذمہ دار بی آر ٹی اور نجی اسٹور انتظامیہ کو قرار دیا۔ بی آر ٹی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میونسپلٹی کے کئی ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سطح کے افسروں، انجینئیروں کے ساتھ ایک اسسٹنٹ کمشنر گلشنِ اقبال کو بھی معطل کر دیا۔
نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی تھی۔ اس سانحہ نے شہر کو گہرے صدمہ سے دوچار کر دیا تھا۔
فرانسیسی خطروں کے کھلاڑی نے ایک اور بنجی جمپنگ ریکارڈ بنا دیا
کے ایم سی کی رپورٹ
کے ایم سی نے گلشن اقبال ٹاؤن میں نیپا فلائی اوور کے قریب نجی اسٹور کے سامنے بچے کا گٹر میں گرنے کے واقعے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سیکرٹری محکمہ بلدیات کو بھجوا دی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معائنے میں ثابت ہوا حادثے کی وجہ بی آر ٹی تعمیرات تھیں، بی آر ٹی منصوبے کی کھدائی کے باعث نالے کے پورے نکاسی کے نظام شدید نقصان پہنچایا، عارضی دو فٹ کے کور لگا کر گٹروں کو بند کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
Waseem Azmet