سرگودھا میں ایک 35 سالہ شخص نے اپنی تین سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پھلروان کے علاقے میں پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے کئی کلومیٹر تک تلاش کے بعد تین سالہ بچی کی لاش برآمد کی۔

بچی کی لاش کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ بچی کے والد کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ناسا زندگی کے آثار تلاش کے لیے 20 سیاروں پر منی ٹیلی اسکوپ بھیجے گی

ناسا نے خلا میں ایک منی ٹیلی اسکوپ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو زمین سے دور 20 سیاروں پر زندگی کے آثار تلاش کرے گی۔ یہ ٹیلی اسکوپ وزن میں 716 پاؤنڈ اور چوڑائی میں 17 انچ کی ہوگی اور عام خلائی دوربینوں کے مقابلے میں کہیں چھوٹی ہے۔ ناسا آئندہ سال اس ٹیلی اسکوپ کو لانچ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا روور کی اہم کامیابی، مریخ پر ’منی لائٹننگ‘ کی موجودگی ثابت

اس نئی ٹیلی اسکوپ کو پانڈورا کا نام دیا گیا ہے جو منتخب 20 ایکسوپلینٹس کا مشاہدہ کرے گی۔ ہر سیارے کو 24 گھنٹے تک مسلسل اسٹڈی کیا جائے گا اور یہی عمل 10 بار دہرایا جائے گا۔

مشن کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ آیا ان دور دراز دنیاؤں میں زندگی کے لیے مناسب حالات موجود ہیں یا نہیں، اور ساتھ ہی ان سیاروں کے ماحول کے بارے میں اہم معلومات جمع کرنا بھی اس مشن کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا نے دور افتادہ سیارے پر زندگی کے ٹھوس آثار ڈھونڈ نکالے

مشن آپریشنز کی نگرانی کرنے والے سائنسدان اور پروفیسر ڈینیئل اپائی کے مطابق یہ تمام سیارے پہلے بھی اسٹڈی ہو چکے ہیں، لیکن مختلف سطحوں اور مختلف کامیابی کے ساتھ۔ پانڈورا کی اصل طاقت مسلسل مشاہدات اور بار بار کے ری وِزٹس میں ہے، جس سے ایک مکمل اور واضح تصویر بنائی جاسکے گی۔

انہوں نے بتایا کہ صرف 20 سیارے منتخب کرنا انتہائی مشکل تھا۔ انہوں نے گرم ستاروں کے گرد گھومنے والے سیارے بھی منتخب کیے اور ٹھنڈے ستاروں کے گرد گھومنے والے بھی، بڑے گیس جائنٹ بھی اور چھوٹے سب نیپچون طرز کے سیارے بھی۔

یہ بھی پڑھیں: نظام شمسی میں زمین سے 65 گنا بڑا سیارہ دریافت

ابتدا میں فہرست میں 100 سے زائد امیدوار سیارے موجود تھے، جن میں سے مرحلہ وار کمی کی گئی۔

پانڈورا ان ستاروں کے نظاموں میں پانی کے بخارات اور ہائیڈروجن تلاش کرے گی، جو اس بات کا اشارہ ہوسکتے ہیں کہ کسی سیارے پر پانی موجود ہے یا پھر وہ اپنے ستارے کی حرارت سے حد سے زیادہ گرم ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ اس مشن کا بجٹ 20 ملین ڈالر ہے، جو 10 ارب ڈالر کی جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news زندگی سیارے منی ٹیلی اسکوپ ناسا

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے ابراہیم کے بعد لودھراں کا 7 سالہ ریحان بھی کھُلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
  • سرگودھا: باپ نے 3 سالہ بیٹی کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی
  •  سرگودھا میں المناک اقدام، والد نے کمسن بیٹی کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی
  • کراچی میں گھریلو ناچاقی پر سفاک شخص نے بیوی اور 12 سالہ بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
  • اس سال پاکستانیوں کی گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیا چیز رہی؟
  • پاکستان آئیڈل: فیصل آباد کی 14 سالہ فریال نے میلہ لوٹ لیا
  • راولپنڈی میں 15سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کا واقعہ، 2 ملزمان گرفتار
  • ناسا زندگی کے آثار تلاش کے لیے 20 سیاروں پر منی ٹیلی اسکوپ بھیجے گی