Jasarat News:
2025-12-06@08:58:51 GMT

سرگودھا: باپ نے 3 سالہ بیٹی کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی

اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT

سرگودھا: باپ نے 3 سالہ بیٹی کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سرگودھا کے علاقے پھلروان میں 35 سالہ شخص نے اچانک اپنی 3 سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے کئی کلومیٹر تک تلاش کے بعد بچی کی لاش برآمد کی، جسے قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

بچی کے والد کی تلاش ابھی بھی جاری ہے اور پولیس واقعے کے اس سنگین اقدام کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں پانی کے شدید بہاؤ کے باعث تلاش کا عمل مشکل تھا، لیکن بروقت کارروائی کی بدولت بچی کے والد کو جلد ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی نے واقعہ کے وقت کچھ مشکوک دیکھا ہو تو فوری اطلاع دیں تاکہ تفتیش میں مدد مل سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ سٹی کونسل کی واٹرکارپوریشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد ممبران کے ساتھ نیپا چورنگی پر جائے حادثے کا دورہ اور میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251206-8-27

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین