آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا اطلاق ہوگیا۔

اب آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر کے بچے انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکیں گے۔

خلاف ورزی کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 3 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالرز کا جرمانہ ہوگا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا بچوں پر سوشل میڈیا پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک ہے۔

آسٹریلیا کی حکومت نے گزشتہ سال نومبر میں 16 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے روکنے کے لیے قانون سازی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نےکہا تھا کہ سوشل میڈیا ہمارے بچوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف تحقیقی رپورٹس کا حوالہ دیا جن میں کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقت گزارنے سے بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کو مختلف خطرات کا سامنا ہوتا ہے۔

انتھونی البانیز کا کہنا تھا کہ یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ذمہ دارانہ اقدامات کے ذریعے رسائی کی روک تھام کریں، یہ والدین یا بچوں کی ذمہ داری نہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا سال سے

پڑھیں:

اکشے کھنہ کی فلم میں بطور رحمٰن ڈکیت انٹری کا سوشل میڈیا پر تہلکہ

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کھنہ کی پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم ’دھریندر‘ میں بطور رحمٰن ڈکیت انٹری نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

اکشے کھنہ جس سین میں فلم میں انٹری دیتے ہیں اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار سیاہ رنگ کے سوٹ میں ملبوس گاڑی سے نکل کر مقامی انداز میں رقص کرتے ہجوم کا خیرمقدم کرتے ہیں اور پھر خود بھی ہجوم کے ساتھ رقص کرنے لگتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by The Filmy Charcha (@filmycharchaofficial)


بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پروڈکشن ٹیم کے ایک ذرائع کے مطابق اکشے کھنہ وائرل ویڈیو میں جس انداز میں ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں وہ اسکرپٹ کا حصہ نہیں تھا بلکہ اُنہوں نے شوٹنگ کے دوران اچانک خود ہی ڈانس کرنا شروع کر دیا تھا جسے اب فلمی شائقین کی جانب سے بھی پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم ’دھریندر‘ میں اکشے کھنہ نے رحمٰن ڈکیت کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم 5 دسمبر کو ریلیز کی گئی ہے جس میں اہم پاکستانی شخصیات کو مرکزی کردار کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

فلم ’دھریندر‘ کی مرکزی کاسٹ میں اکشے کھنہ کے ساتھ رنویر سنگھ اور سنجے دت بھی شامل ہیں۔

علم میں رہے کہ فلم کی کہانی سے حقیقی واقعات کو مسخ کرنے کی کوشش میں اسے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اکشے کھنہ کی فلم میں بطور رحمٰن ڈکیت انٹری کا سوشل میڈیا پر تہلکہ
  • آسٹریلیا، 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی شروع، کتنا جرمانہ ہوگا؟
  • آسٹریلیا؛ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی شروع؛ کتنا جرمانہ ہوگا؟
  • آسٹریلیامیں نیا قانون نافذ: 16سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
  • آسٹریلیا: 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
  • مداحوں نے ریکھا کو ’جیا بچن 2.0‘ کیوں قرار دیا؟
  • سوڈان میں اسپتال اور اسکول پر حملہ، 68 بچوں سمیت 114 جاں بحق
  • ٹی وی ہوسٹ حنا نیازی نے منگنی کا اعلان کر دیا
  • سوشل میڈیا کے کرشمے