ممبئی (شوبز ڈیسک) —بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے پہلی بار اپنے چھوٹے بھائی راجو کھیر سے تعلقات اور خاندان کے اندر موجود مسائل پر کھل کر بات کی ہے۔

یوٹیوب چینل “زندگی وِد رچا” پر خصوصی گفتگو کے دوران “کچھ کچھ ہوتا ہے” کے اداکار نے بتایا کہ وہ نہ صرف اپنے بھائی بلکہ اپنے خاندان کی مالی مدد بھی کرتے رہے ہیں۔

انوپم کھیر نے اپنے اور راجو کے درمیان بھائی چارے کے رشتے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر ہر بھائی یہ یاد رکھے کہ وہ بچپن میں ایک دوسرے کے ساتھ کیسے تھے، تو کسی بھی خاندان میں لڑائی نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا، “میں اپنی زندگی کو ایک فلم کی طرح دیکھتا ہوں۔ میں کیسے بھول سکتا ہوں کہ ہم ایک ساتھ بڑے ہوئے؟”

اداکار نے اپنی اہلیہ کرن کھیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی ان کے خاندانی معاملات میں مداخلت نہیں کی۔ “میں کرن کی تعریف کرنا چاہتا ہوں کیونکہ انہوں نے کبھی مجھ سے نہیں پوچھا کہ ‘تم اپنے بھائی کے لیے اتنا کیوں کرتے ہو؟’، یہی وہ جگہ ہے جہاں سے مسائل شروع ہوتے ہیں۔”

انوپم نے مزید بتایا کہ وہ اکثر اپنے بھائی کے لیے چیک پر دستخط کرتے تھے۔ “میں نے اپنے مینیجر سے بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ زندگی میں ایک بات یاد رکھنا — مجھ سے کبھی یہ مت پوچھنا کہ میں اپنے بھائی کو کتنے پیسے دیتا ہوں۔”

70 سالہ اداکار نے یہ بھی واضح کیا کہ اگرچہ ان کا بھائی راجو کھیر بھی اسی انڈسٹری سے وابستہ ہے، مگر اس نے کبھی ان کی کامیابی سے حسد نہیں کیا۔

پیشہ ورانہ محاذ پر، انوپم کھیر کو حال ہی میں فلم “تنوی دی گریٹ” میں دیکھا گیا، جو جولائی 2025 میں ریلیز ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اپنے بھائی

پڑھیں:

ڈیرہ غازی خان: شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا کر قتل کردیا

—فائل فوٹو

ڈیرہ غازی خان میں گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو جلا دیا۔

مقتولہ کے بھائی نے الزام لگایا کہ بہنوئی نے اپنے بھائی اور دوسری بیوی کے ساتھ مل کر اسکی بہن کو قتل کیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج  کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران اور افغانستان کے ساتھ سفارتکاری سے مسائل حل کیے جائیں، اسد قیصر
  • سنجے دت نے 5 سالہ قید کے دوران پیش آنے والے تکلیف دہ واقعات سے پردہ اٹھادیا
  • خاندانی منصوبہ بندی‘ پنجاب میں 60 ہزار کمیونٹی افسر بھرتی کریں گے: عظمیٰ بخاری
  • پہلی بار بھنگ چکھنے کے بعد 8 گھنٹے تک ہنستا رہا، انوپم کھیر کا انکشاف
  • کنگ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی کو تمام شاہی اعزازات سے محروم کر دیا
  • عوامی ایشوز پر بولنا اور مسائل کو اٹھانا ڈرامہ نہیں ہے، پرینکا گاندھی
  • پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار کاشف محمود کے بیٹے نے قرآن پاک حفظ کرلیا
  • دھرمیندر کی موت کے بعد بگ باس ہوسٹ نہیں کرنا چاہتا تھا، سلمان خان کا جذباتی بیان سامنے آگیا
  • ڈیرہ غازی خان: شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا کر قتل کردیا
  • اداکارہ سنگیتا نے بھارتی اداکار رشی کپور کے والد کے حوالے سے دلچسپ راز کھول دیا