data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تمام(رجسٹرڈ) سماجی تنظیمیں حکومت سندھ کے احکامات کو قواعد و ضوابط کے تحت یقینی بنانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروکار لائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ والنٹری ایجنسیز حیدراباد شفقت علی سولنگی نے اپنے دفتر میں تعلقہ سٹی سے تعلق رکھنے والی سماجی تنظیموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیر تعلقہ سٹی سیدہ ڈاکٹر قرت العین۔تنظیم خادم انسانیت کے سجاد احمد خان۔بھائی خان ویلفیئر کے حاجی محمد یاسین ارائیں۔عائشہ ویلفیئر کے عبید احمد۔حاجی محمد اسلم ملک۔سلاوٹ جماعت کے علاوہ دیگر سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ تنظیمیں اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ۔رینیول سرٹیفیکیٹ۔تین سا لانہ اڈیٹ رپورٹ.

چیرئیٹی کمیشن۔امپلائیمنٹ و دیگرایجنڈے میں شامل فارمیلٹیز مکمل کر کے تین روز میں متعلقہ افس میں جمع کرائیں۔انہوں نے کہا کہ ان ہدایات پر عمل درامد نہ کرنے والی سماجی تنظیموں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تمام این جی اوز منشیات کے خاتمے کے لیے اپنے علاقوں میں اگاہی سیمینار کرائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کام سماجی تنظیموں کو سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ لوگوں کے بنیادی مسائل حل کی جا سکے اس سلسلے میں ائندہ اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو کہ تمام امور کی مانیٹرنگ کرے گی۔ لہذا تمام سماجی تنظیمیں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

NPT کیمطابق چینی وزیر خارجہ کا ایران کے حقوق کے تحفظ پر زور

چینی وزیر خارجہ سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کی جنونی اور استعماری پالیسیوں کے سامنے مزاحمت کرنی چاہئے تاکہ خطے میں بڑھتے ہوئے بحران کو روکا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے آج اپنے چینی ہم منصب "وانگ‌ یی" سے ٹیلیفونک گفتگو كی۔ جس میں علاقائی و بین الاقوامی واقعات اور باہمی تعلقات کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے سلامتی کونسل میں نام نہاد "اسنیپ بیک" کے عمل کو غیر قانونی قرار دینے میں چین کے ذمہ دارانہ اور اصولی موقف کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں امریکہ اور بعض مغربی ممالک کی جانبداری کے خلاف چین، ایران اور روس کے تعمیری تعاون کی بہت اہمیت ہے۔ 121 رکن ممالک کی غیر وابستہ تحریک بھی ہمارے نقطہ نظر کی حمایت کر رہی ہے۔ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کو مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے تسلسل پر روشنی ڈالی۔ اس بارے میں سید عباس عراقچی نے واضح کیا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کی جنونی اور استعماری پالیسیوں کے سامنے مزاحمت کرنی چاہئے تاکہ خطے میں بڑھتے ہوئے بحران کو روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان اور غزہ میں جنگ بندی کے باوجود، صیہونی رژیم اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ دوسری جانب وانگ یی نے ایران اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات پر زور دیتے ہوئے، اقوام متحدہ اور دیگر کثیرالجہتی اداروں میں دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی و مسلسل رابطے برقرار رکھنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ وانگ یی نے ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کو سراہا۔ انہوں نے NPT کے ایک اہم رکن کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری حقوق کی تائید کی۔ آخر میں دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ سال، ایران اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر، قریبی سفارتی رابطے جاری رکھنے اور دوطرفہ تعاون کو گہرا کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ چین نے روس کے ساتھ مل کر اسنیپ بیک میکانزم کے نفاذ کی مخالفت کی۔ اسنیپ بیک میکانزم کے نفاذ سے قبل چینی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی و روسی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط بھی لکھا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل سے متعلق سوال کرنے پر صحافی کو نوکری سے نکال دیاگیا، صحافتی تنظیمیں برہم
  • عمران خان سمیت دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلیے کوششیں جلد رنگ لائیں گی‘ فواد چودھری
  • NPT کیمطابق چینی وزیر خارجہ کا ایران کے حقوق کے تحفظ پر زور
  • شِیخ رشید کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک دیا گیا
  • دوحہ معاہد ے کی خلاورزی ‘ افغانستان پھر دہشتگر د تنظیموں کی پناہ گاہ بن چکا : اقوام متحدہ 
  • ایف بی آر نے انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن ریٹرنز جمع کرانے کے نئے قواعد متعارف کرا دیے
  • این جے وی اسکول کی پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام
  • میڈی کیم ٹرافی: زون 6وائٹس اور3وائٹس کی فائنل میں رسائی
  • ٹنڈوجام: ایک ماہ قبل قتل ہونے والے والے امبارام کولہی کے لوحقین اور سماجی رہنما پریس کلب پر احتجاج کر رہے ہیں
  • صوبوں کو جو دے چکے واپس نہیں مانگتے، آئینی ترمیم سے دستور مضبوط ہوگا: رانا ثنااللہ