اسلام آباد کی سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
25 اکتوبر 2025 کو اسلام آباد کی سبزی منڈی میں سپیشل کوالٹی ٹماٹر کی قیمت 5 کلو کے حساب سے 1300 سے 1400 روپے تک رہی، جس کا مطلب فی کلو قیمت 260 سے 280 روپے کے درمیان ہے۔ نارمل کوالٹی ٹماٹر کی قیمت 5 کلو کے لیے 1100 سے 1250 روپے رہی، یعنی فی کلو 220 سے 250 روپے کے درمیان۔ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سپیشل کوالٹی ٹماٹر کی قیمت میں تقریباً 100 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ نارمل ٹماٹر کی قیمت میں بھی ہلکی بڑھوتری دیکھی گئی ہے۔گزشتہ دنوں عام بازاروں میں پرچون ریٹ 500روپے فی کل تک بھی پہنچ گئے تھے۔ ظاہر ہے جب منڈی میں فی کلو300روپے ہوگا تو عام دکان والے بھی اپنی مرضی کی قیمت بڑھا لیتے ہیں۔ بہر حال اس اضافے کی وجہ عموماً طلب، سپلائی اور موسمی حالات میں تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ مجموعی طور پر ٹماٹر کی مارکیٹ میں دونوں کوالٹی کی قیمتیںانتہائی اوپر کی جانب گئی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹماٹر کی قیمت
پڑھیں:
چینی مزید مہنگی، فی کلو قیمت 210 روپے تک جا پہنچی
ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ نہ رک سکا۔ حکومتی اقدامات اور مانیٹرنگ کے باوجود گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی مزید مہنگی ہوگئی، جس کے بعد ملک میں فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت210 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں اوسطاً 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پشاور میں صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک ہے، جہاں چینی کی فی کلو قیمت10 روپے بڑھ کر 210 روپے تک پہنچ گئی ہے — جو پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان اور بنوں میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، جبکہ کراچی میں قیمت 195 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 81 پیسے ہے، جو گزشتہ ہفتے 185 روپے 4 پیسے تھی۔ حیرت انگیز طور پر ایک سال قبل یہی چینی اوسطاً 134 روپے 8 پیسے فی کلو میں دستیاب تھی — یعنی صرف ایک سال میں قیمت میں50 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نہ صرف سپلائی چین میں بے ضابطگیوں بلکہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کا نتیجہ ہے، جبکہ حکومتی سطح پر کیے جانے والے اقدامات ابھی تک خاطر خواہ نتائج نہیں دے سکے۔