مہنگائی میں 0.22فیصد اضافہ ‘ چینی 210روپے کلوتک جاپہنچی : ادارہ شماریات
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 5.03 فیصد ہوگئی۔ ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 6 سستی ہوئیں، حالیہ ہفتے 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ پیاز 5.62 فیصد ، انرجی سیور2.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں چینی کی فی کلو قیمت ملک میں کی قیمت
پڑھیں:
چین کی برآمدات میں بڑا اضافہ‘ امریکی برآمدات میں 29 فیصد کمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-06-12
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کی برآمدات تیزی بڑھنے لگیں اور تجارتی خسارہ کم ہونا شروع ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق چینی برآمدات میں نومبر میں 5.9 فی صد اضافہ ہوا ہے، جب کہ امریکی برآمدات میں 29 فی صد کمی ہوئی ہے۔چین کی مجموعی برآمدات نومبر میں توقعات سے زیادہ 330.3 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، اکتوبر میں 1.1 فی صد کمی کے بعد چینی برآمدات میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چین کی سالانہ تجارت خسارہ نہیں بلکہ 1.08 ٹریلین ڈالر سرپلس تک پہنچ گئی ہے۔ چین کی برآمدات جنوب مشرقی ایشیا، لاطینی امریکا، افریقا اور یورپی یونین میں بڑھی ہیں،جو نومبر میں 1.9 فی صد بڑھ کر 218.6 ارب ڈالر رہیں۔ ماہرین اقتصادیات کہتے ہیں چین رواں سال تقریباً 5 فی صد ترقی کا ہدف پورا کر لے گا۔ ماہر معیشت مورگن اسٹینلے کا کہنا ہے کہ 2030 ء تک چین کا بین الاقوامی برآمدات میں حصہ 16.5 فی صد تک پہنچ سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکا کی برآمدات آٹھویں ماہ بھی مسلسل 2 ہندسوں کی کمی کے ساتھ گر رہی ہے۔ پیر کو جاری ہونے والے کسٹمز کے اعداد و شمار نے یہ بھی ظاہر کیا کہ امریکا کو بھیجی جانے والی ترسیل میں سال بہ سال تقریباً 29 فی صد کمی واقع ہوئی۔ لیکن جیسے جیسے امریکا کے ساتھ تجارت کمزور پڑ رہی ہے، چین جنوب مشرقی ایشیا، افریقا، یورپ اور لاطینی امریکا میں اپنی برآمدی منڈیوں کو متنوع بنا رہا ہے۔