پلان کے تحت 7.73 ارب روپے کی تیسری سود کی قسط وصول کر لی ہے
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)تیل و گیس دریافت اور پیداوار کی کمپنی او جی ڈی سی نے پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ سے سرکلر قرضہ سیٹلمنٹ پلان کے تحت 7.73 ارب روپے کی تیسری سود کی قسط وصول کر لی ہے۔او جی ڈی سی ایل نے یہ اطلاع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمعہ کو دی۔ کمپنی نے بتایا کہ حکومت کے منظور شدہ طریقہ کار کے تحت سرکلر قرضہ سیٹلمنٹ پلان کے تحت بارہ ماہانہ مساوی اقساط میں کل 92 ارب روپے سود کی ادائیگی کی جائے گی۔جس کا آغاز جولائی 2025 سے ہوا۔ یہ حالیہ قسط اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ توانائی کے شعبے میں سرکلر قرضہ ختم کرنے کے حکومتی اقدام کے تحت پیش رفت جاری ہے۔اس سے قبل اگست میں کمپنی نے پی ایچ ایل سے دوسری سود کی قسط وصول کی تھی۔ گزشتہ سال جون میں حکومت نے سرکلر قرضہ سیٹلمنٹ پلان کے تحت او جی ڈی سی ایل کو 82 ارب روپے کی اصل رقم کی ادائیگی کی منظوری دی تھی،جو کہ کمپنی کی پی ایچ ایل کی جاری کردہ پرائیویٹ پلیسڈ ٹرم فنانس سرٹیفیکیٹس میں سرمایہ کاری کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے 92 ارب روپے کے سود کی 12 ماہانہ مساوی اقساط میں ادائیگی کی بھی منظوری دی۔سیٹلمنٹ کے حصے کے طور پر حکومت کی ہدایت پر او جی ڈی سی ایل نے 72 ارب روپے کا مائع شدہ نقصان معاف کرنے پر بھی اتفاق کیا۔او جی ڈی سی ایل 23 اکتوبر 1997 کو کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت قائم کی گئی تھی، جو اب کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت ہے۔کمپنی کا قیام تیل و گیس کے وسائل کی دریافت اور ترقی، پیداوار اور فروخت، اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کے لیے کیا گیا، جو پہلے آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کارپوریشن، جو 1961 میں قائم ہوئی، کے ذریعے انجام دی جاتی تھیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: او جی ڈی سی ایل پلان کے تحت سرکلر قرضہ ارب روپے سود کی
پڑھیں:
بھارت کوٹرافی چاہیے تو تقریب میں آکر وصول کرلیں،محسن نقوی کا دوٹوک جواب
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی ٹرافی کیلئیصدر ایشین کرکٹ کونسل کو ایک اور خط لکھ دیا
دبئی میںٹرافی کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں کرانے کی تجویزپیش، بی سی سی آئی کوجوابی خط
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو ایک اور خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا، اے سی سی نے بی سی سی آئی کو جوابی خط میں کہا ہے کہ ٹرافی چاہیے تو تقریب منعقد کرتے ہیں، اس میں وصول کر لیں۔ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹرافی کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں کرانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کر دیا، ایشین کرکٹ کونسل نے نومبر کے پہلے ہفتے کا وقت دیا ہے، ایشیا کپ کی ٹرافی دینے کی تقریب دبئی میں ہو گی۔یاد رہے کہ بھارتی بورڈ پہلے بھی صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کو ٹرافی کیلئے خط لکھا تھا جس کے جواب میں اے سی سی نے جواب دیا تھا کہ آفیشلز اور کسی کھلاڑی کو ساتھ لائیں اور ٹرافی لے جائیں۔