data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چینی کی قیمتوں میں کمی کے تمام حکومتی اقدامات ناکام ثابت ہوگئے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی 10 روپے فی کلو تک مہنگی ہوگئی جس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 210 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

ادارۂ شماریات کے مطابق پشاور میں چینی سب سے مہنگی فروخت ہو رہی ہے جہاں شہری 210 روپے فی کلو کے حساب سے چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان اور بنوں میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، جبکہ کراچی میں اس کی زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپے فی کلو ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 81 پیسے فی کلو ہوچکی ہے، جو گزشتہ ہفتے 185 روپے 4 پیسے تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 54 روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے، کیونکہ ایک سال قبل یہی چینی 134 روپے 8 پیسے فی کلو میں دستیاب تھی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: روپے فی کلو میں چینی چینی کی

پڑھیں:

سونا مزید سستا:عالمی مارکیٹ میں 20 ڈالر  فی اونس، پاکستان میں 2 ہزار روپے فی تولہ کمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 95 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی منڈی میں اس کمی کا براہِ راست اثر مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑا، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے گھٹ گئی۔

پاکستانی مارکیٹ میں 24 قیراط سونا اب 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے فی تولہ میں دستیاب ہے، جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 714 روپے کی کمی کے بعد نیا ریٹ 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے ہوگیا ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق طلب میں کمی اور عالمی سطح پر قیمتوں میں دباؤ کے باعث ملکی مارکیٹ میں بھی سونا نیچے جا رہا ہے۔

اسی طرح چاندی کے نرخوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 43 روپے کمی کے ساتھ 5 ہزار 67 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 37 روپے کم ہو کر 4 ہزار 344 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونا عالمی سطح پر 35 ڈالر سستا ہوا تھا جب کہ پاکستانی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی میں 0.22فیصد اضافہ ‘ چینی 210روپے کلوتک جاپہنچی : ادارہ شماریات 
  • مہنگائی میں مزید اضافہ ریکارڈ ،سالانہ شرح 5.03 فیصد ہوگئی
  • چینی مزید مہنگی، فی کلو قیمت 210 روپے تک جا پہنچی
  • ملک میں مہنگائی کی شرح مسلسل چوتھے ہفتے بھی بلند ، ہفتہ وار مہنگائی میں صفر اعشاریہ22فیصد اضافہ
  • ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ، قیمتیں مجموعی طور پر 0.22 فیصد بڑھ گئیں
  • سونا مزید سستا:عالمی مارکیٹ میں 20 ڈالر  فی اونس، پاکستان میں 2 ہزار روپے فی تولہ کمی
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ
  • سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ، فی تولہ مزید سستا ہوگیا
  • ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ