پاکستان ریلوے نے لاہور میں 24 سے 27 اکتوبر تک شیڈول تمام نیلامیاں ملتوی کر دیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے شفافیت سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹس پر نوٹس لینے کے بعد نیلامیوں کو ملتوی کرنے کا حکم دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 20 سے 23 اکتوبر تک ہونے والی گوداموں اور دیگر جائیدادوں کی تمام نیلامیاں اور 27 اکتوبر تک طے شدہ دیگر نیلامیاں اس بنیاد پر منسوخ کی ہیں کہ فی مربع فٹ پیشکش توقع سے کم تھی،اب ہم نیا بنچ مارک 300 روپے فی مربع فٹ مقرر کریں گے اور کوشش کریں گے کہ 350 روپے فی مربع فٹ تک کی بولی حاصل ہو۔  انہوںنے کہا کہ ریلوے کی متعدد جائیدادیں آئندہ بھی نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی اور تمام طریق کار مکمل طور پر شفاف ہوں گے، ان نیلامیوں کی نگرانی افسران سختی سے کریں گے جبکہ تمام کارروائیاں ریکارڈ بھی کی جائیں گی تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔  انہوں نے کہا کہ اس سے قبل لگیج وینز اور ایکسپریس کارگو کی بولیوں میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے۔  انہوں نے مزید بتایا کہ ریلوے جلد کارگو ٹرین چلانے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کے لیے 35 ویگنیں 15 نومبر تک اور مزید 15 ویگنیں 30 نومبر تک ریلوے کو موصول ہوں گی۔  

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیرِاعلیٰ سندھ کی تمام محکموں کے ٹینڈر ای پیڈ سسٹم کے تحت دینے کی ہدایت

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شفافیت کے لیے ای پیڈ کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔

ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے تمام محکموں کو ٹینڈر ای پیڈ سسٹم کے ذریعے جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مراد علی شاہ نے صوبے میں شفافیت کے لیے ای پیڈ کا استعمال لازمی قرار دیا ہے اور کہا کہ صوبے میں تمام تر سرکاری آلات کی خریداری ای پیڈ کے تحت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کے تمام محکمے خریداری ای پیڈ سسٹم سے عمل میں لائیں، شفاف نظام سے ہی عوام کا اعتماد بحال ہوتا ہے۔

وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ٹینڈرنگ میں ای پیڈ کے علاوہ کوئی متبادل قابلِ قبول نہیں، ای پیڈ ملک بھر کے پروکیورمنٹ سسٹمز کے ساتھ منسلک ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ای پیڈ سسٹم سے قومی و بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے مسابقت کا عمل مضبوط اور مواقع میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی درخواست
  • چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے
  • یکم جنوری سے اضافی ایل این جی عالمی مارکیٹ میں بیچیں گے: وزیر پٹرولیم
  • وزیرِاعلیٰ سندھ کی تمام محکموں کے ٹینڈر ای پیڈ سسٹم کے تحت دینے کی ہدایت
  • ایکشن پلان بنا ہوا ہے مگر مسئلہ ملکی بقا کا ہے، وزیر ریلوے کی پی ٹی آئی کیخلاف پریس کانفرنس
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، وزیر پیٹرولیم
  • حماس نے اسرائیل کے خلاف ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی
  • اسلام آباد: وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نجی اسکول میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • امید کی پٹڑی پرچلتا سفر
  • عمران کی شناخت ملک دشمنی، جنگ میں بھی غلط زبان استعمال کی: وزیر دفاع