یومِ ثقافت سندھ پر خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی ثقافت پوری دنیا میں بسنے والے امن چاہنے والوں کی آواز ہے، یہ تہذیب صدیوں کی مسافت طے کرکے پہنچی ہے، اس کو مزید روشن کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ ثقافت سندھ پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سندھ کا آج صرف ثقافت کا دن نہیں بلکہ اپنی پہچان پر فخر کی تجدید ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج صدیوں کی تہذیب ہماری ذمہ داری بن کر سامنے کھڑی ہے، سندھ کی ثقافت رنگوں سے زیادہ کردار اور برداشت کی علامت ہے، ہماری سرزمین نے دنیا کو امن اور محبت کا علم دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھی کلچر ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اتحاد ہماری اصل طاقت ہے، سندھ کی موسیقی، زبان اور روایتیں مستقبل کی سمت متعین کرتی ہیں۔ 

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی شناخت کسی ایک دن کی نہیں یہ ہر دل میں دھڑکتی ایک تاریخ ہے، ہم سب آج ایکتا کے سچے معنی دنیا کو دکھا رہے ہیں، ہم نے ماضی کو زندہ رکھا ہے یہی سندھ کی شان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت پوری دنیا میں بسنے والے امن چاہنے والوں کی آواز ہے، یہ تہذیب صدیوں کی مسافت طے کرکے پہنچی ہے، اس کو مزید روشن کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے کہا کہ کہ سندھ سندھ کی

پڑھیں:

مراد علی شاہ: حکومت سندھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن پر سرگرم عمل ہے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں دو دہائیوں بعد ہونے والے نیشنل گیمز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ ایونٹ حکومت سندھ کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن کی عملی عکاسی ہے۔
35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں کی خوبصورتی اس ایونٹ میں جھلک رہی ہے، اور یہ موقع نہ صرف حکومت سندھ بلکہ پورے صوبے کے لیے فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کی اس مقام تک پہنچنے کی محنت قابل ستائش ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ کراچی میں 24 مقامات پر 32 کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے جن میں تقریباً 10 ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، اور امید ہے کہ وہ اپنے صوبے اور محکمے کے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے بھرپور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں گے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ نیشنل گیمز ملک کے تمام صوبوں کے اتحاد کی نمائندگی کرتے ہیں اور یہ ایونٹ نوجوانوں میں ہم آہنگی اور حوصلہ افزائی کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت سندھ نوجوانوں کو خودمختار اور بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہی ہے، اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی بھی پاکستان کے نوجوانوں کے لیے محبت اور اعتماد کا واضح پیغام ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعلیٰ سندھ نے فلسطینی سفیر کو اجرک کا تحفہ پیش کیا
  • وزیرِاعلیٰ سندھ کی تمام محکموں کے ٹینڈر ای پیڈ سسٹم کے تحت دینے کی ہدایت
  • سندھ لعل شہباز قلندر، سچل سرمست و شاہ عبداللطیف بھٹائی کا دیس ہے، گورنر کامران ٹیسوری
  • سندھ کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک کی وارث ہے،بلاول بھٹو
  • گورنر سندھ کی سندھی کلچر ڈے پر قوم کو مبارکباد
  • سندھ کی ثقافت رنگوں سے زیادہ کردار اور برداشت کی علامت ہے، مراد علی شاہ
  • مراد علی شاہ: حکومت سندھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن پر سرگرم عمل ہے
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ این آئی سی وی ڈی کے نئے تعمیر ہونے والے ایمرجنسی بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • وزیراعلیٰ سندھ کا این ایف سی اجلاس پر اظہار اطمینان