کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم ہونے سے سونا سستا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 95 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار روپے کی کمی آ گئی اور اس طرح کاروباری ہفتے کے آخری دن سونے کی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گئی۔

مقامی مارکیٹوں میں فی 10 گرام سونے  کی قیمت بھی ایک ہزار 714 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 43روپے کی کمی سے 5ہزار 067روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 37روپے کی کمی سے 4ہزار 344روپے کی سطح پر آگئی۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر جب کہ مقامی سطح پر 3 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح پر فی تولہ روپے کی کی کمی

پڑھیں:

ترکیہ کی عدالت کے لاکر سے ضبط شدہ ایک ارب روپے مالیت کے زیورات چوری

ترکیہ میں کسی کرائم فلم کی پُراسرار انداز میں کی گئی چوری کی واردات نے سب کو حیران اور قدرے پریشان کرکے رکھ دیا۔

اس کہانی میں چوری کی پُراسراریت اگر حیران کن ہے تو واردات میں عدالت کے محفوظ ترین سمجھے جانے والے لاکر سے قیمتی سامان غائب ہونا سیکیورٹی فورسز کے لیے پریشان کن بھی ہے۔

سونے زیورات سے بھرے اس لاکر سے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان چوری ہو گیا۔

نقب زنی کی یہ انوکھی واردات 13 نومبر کو صبح ٹھیک 7:40 بجے کی گئی جب عدالت کا ہال خالی اور راہداریوں میں خاموشی تھی۔

اسی دوران ملزم بڑے اطمینان سے لاکر روم میں داخل ہوا، اور ضبط شدہ قیمتی سامان جن میں سونے کی اینٹیں، بسکٹ، زیورات اور سکے شامل تھے، لے اُڑا۔

جن میں 9,906 گرام خالص سونا، 49 عثمانی دور کے ریشاد سونے کے سکے، 606 کڑے، 1,328 چوتھائی سونے کے سکے، 167 مکمل سونے کے سکے، 487 اتاترک دور کے سونے کے سکے اور 50 کلوگرام چاندی شامل ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم ایسا پرسکون دکھائی دے رہا ہے جیسے یہ روزمرہ کا کام ہو۔ اسے نہ گھبراہٹ، نہ جلد بازی اور نہ ہی کوئی پریشانی تھی۔

اس اطمینان کی بنیادی وجہ تو یہ تھی کہ چور خود اسی عدالت کا ملازم تھا اور مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ آیا تھا۔

پولیس سی سی ٹی وی فوٹیجز کو غنیمت جان کر ملزم کو گرفتار کرنے اس کے گھر پہنچی تو شدید کوفت اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفتیشی ٹیم کو چور ملازم کے گھر کے دروازے پر لٹکا تالا منہ چڑا رہا تھا۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ وہ صاحب تو اپنی بیوی اور بچوں سمیت برطانیہ جا چکے ہیں۔

ترکیہ پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کر کے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے اور اس حیرت انگیز کیس کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونا ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا، فی تولہ نئی قیمت کہاں پہنچ گئی؟
  • سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا کتنے میں فروخت ہو رہا ہے؟
  • پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کم ہوگئی
  • سونے کی قیمت میں ایک روز اضافے کے بعد سینکڑوں روپے کی کمی
  • ترکیہ کی عدالت کے لاکر سے ضبط شدہ ایک ارب روپے مالیت کے زیورات چوری
  • ملک میں فی تولہ سونا 2300 روپے سستا ہوگیا
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی