Nawaiwaqt:
2025-12-06@14:44:57 GMT

سونے کی قیمت میں ایک روز اضافے کے بعد سینکڑوں روپے کی کمی

اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT

سونے کی قیمت میں ایک روز اضافے کے بعد سینکڑوں روپے کی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک روز کے اضافے کے بعد سینکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کا بھاؤ 2300 روپےکم ہو کر4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے ہو گیا ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کم ہو کر3 لاکھ 79 ہزار 82 روپے ہو گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہوکر 4198 ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3000 ہزار روپے اور 10 تولہ سونے کی قیمت میں 2572 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت

پڑھیں:

سونے کی عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم ہوگئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 191 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں جمعرات کو بھی کمی ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 191 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1 ہزار 700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 41 ہزار 462 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 457 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 78 ہزار 482 روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کم ہوگئی
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
  • سونے کی قیمت میں تین روز کمی کے بعد کئی ہزار روپے کا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں تین روز کمی کے بعد آج کئی ہزار روپے کا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
  • عالمی مارکیٹ میںسونے کے نرخوں میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ
  • سونے کی عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم ہوگئی
  • سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟