WE News:
2025-12-09@07:01:02 GMT

چانگان نے اوشان X7 کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT

چانگان نے اوشان X7 کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

چانگان پاکستان نے اپنی اوشان X7 ایس یو وی لائن اپ پر سال بھر جاری رہنے والی قیمتوں میں کمی کی مہم کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت نقد رعایتیں اور مفت مینٹیننس پیکجز فراہم کیے جائیں گے۔

یہ آفر 31 دسمبر 2025 تک مؤثر رہے گی اور بینک فائنانسنگ کے ذریعے گاڑی خریدنے والوں کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگی، تاہم ریٹیل خریداروں کو بھی رعایتیں دی جائیں گی۔

کمپنی نے یہ اعلان اپنی آفیشل سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کیا، جس میں اوشان X7 کو ملک کی ’سب سے زیادہ فروخت ہونے والی 7 نشستوں والی ایس یو وی‘ قرار دیا گیا، اگرچہ آزادانہ مارکیٹ رپورٹس اس دعوے کی تصدیق نہیں کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تیار کردہ گاڑیوں کی ایک اور کھیپ جاپان ایکسپورٹ

بینک فائنانسنگ کے تحت خریداروں کو نمایاں رعایت فراہم کی جا رہی ہے، 5 سیٹ فیوچر سینس ویریئنٹ کی موجودہ قیمت 91 لاکھ 49 ہزار روپے ہے، جس پر کمپنی 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقد رعایت دے رہی ہے۔

اس رعایت کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 88 لاکھ 99 ہزار روپے بنتی ہے، جبکہ 2 سالہ مفت پریوڈک پریوینٹیو مینٹیننس کی مالیت بھی شامل کی جائے تو مجموعی فائدہ 5 لاکھ روپے تک پہنچ جاتا ہے۔

اسی طرح 7 سیٹ فیوچر سینس ویریئنٹ کی قیمت 92 لاکھ 99 ہزار روپے ہے، جس میں 2 لاکھ روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 90 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر ہوتی ہے، اور مفت مینٹیننس سمیت مجموعی بچت 4 لاکھ 50 ہزار روپے بنتی ہے۔

مزید پڑھیں: چانگان نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں، اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا

7 سیٹ کمفرٹ ویریئنٹ کی موجودہ قیمت 84 لاکھ 74 ہزار روپے ہے، جس پر بھی 2 لاکھ روپے کی رعایت دی جا رہی ہے، جس کے بعد یہ 82 لاکھ 74 ہزار روپے میں دستیاب ہے، اور مفت مینٹیننس کو شامل کیا جائے تو صارف کو 4 لاکھ 50 ہزار روپے کا مجموعی فائدہ پہنچتا ہے۔

اس فائنانسنگ اسکیم کے بعد 7 سیٹ کمفرٹ اوشان X7 کا سب سے کم قیمت ویریئنٹ بن گیا ہے۔

ریٹیل خریداروں کے لیے بھی کم قیمت میں گاڑی کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے، اگرچہ بینک فائنانسنگ کے مقابلے میں رعایت کی مالیت کچھ کم ہے۔

مزید پڑھیں: چانگان السوِن پر 2 لاکھ 75 ہزار روپے کی بچت اور 2 سال کی مفت سروس

5 سیٹ فیوچر سینس پر 2 لاکھ روپے کی رعایت کے بعد اس کی قیمت 88 لاکھ 49 ہزار روپے ہو جاتی ہے، جبکہ مینٹیننس کی قیمت شامل کرنے پر مجموعی فائدہ 4 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچتا ہے۔

7 سیٹ فیوچر سینس ریٹیل خریداروں کے لیے ایک لاکھ روپے کی کمی کے ساتھ 91 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی اور مینٹیننس کے اضافی فائدے کے ساتھ مجموعی بچت 3 لاکھ 50 ہزار روپے بنتی ہے۔

7 سیٹ کمفرٹ کی قیمت میں بھی ایک لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 83 لاکھ 74 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی، جبکہ مینٹیننس کے ساتھ مجموعی فائدہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے بنتا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا لگژری الیکٹرک گاڑیاں پاکستان پہنچ چکی ہیں، ان کی خصوصیات اور قیمتیں کیا ہیں؟

چانگان کے مطابق کیش ڈسکاؤنٹ اور مفت مینٹیننس کی مالیت کو ملا کر صارفین مجموعی طور پر 5 لاکھ روپے تک کی بچت حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ آفر 31 دسمبر 2025 تک مؤثر رہے گی، تاہم اس کے ساتھ فائنانسنگ اہل بینکوں، مینٹیننس کی کوریج اور دیگر شرائط و ضوابط کا اطلاق ہوگا،

جن کی تفصیلات کمپنی نے عوامی سطح پر جاری نہیں کیں۔ اسی لیے خریداروں کو تجویز دی گئی ہے کہ مکمل معلومات کے لیے چانگان پاکستان یا مجاز شو رومز سے رابطہ کریں۔

مزید پڑھیں: نئی پالیسی کے بعد امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کیا فرق پڑے گا؟

یہ پیشکش ایسے وقت میں کی گئی ہے جب پاکستان کی آٹو مارکیٹ شدید قیمت دباؤ کا شکار ہے اور مختلف کمپنیاں خریداروں کو راغب کرنے کے لیے ویلیو ایڈڈ پیکجز اور مراعات پر مشتمل اسکیمیں متعارف کرارہی ہیں۔

چانگان کی جانب سے اوشان X7 پر قیمتوں میں کمی بھی اسی رجحان کا تسلسل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایس یو وی بینک چانگان فائنانسنگ کمفرٹ کیش ڈسکاؤنٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایس یو وی چانگان فائنانسنگ کیش ڈسکاؤنٹ اور مفت مینٹیننس لاکھ 50 ہزار روپے لاکھ 99 ہزار روپے مجموعی فائدہ لاکھ روپے کی مینٹیننس کی خریداروں کو مزید پڑھیں قیمتوں میں کے ساتھ اوشان X7 کی قیمت کے لیے کے بعد گئی ہے

پڑھیں:

کراچی کی ہر یونین کونسل کو ایک لاکھ روپے ماہانہ دینے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نئے نظام کے تحت ہر یونین کمیٹی کو پہلے ہی 5 لاکھ روپے دیے جاتے تھے، دی جانے والی رقم کا بنیادی مقصد گلی محلوں کے مسائل کو حل کرنا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ شہر کی بہت سی یوسیز نے دی جانے والی اس رقم کا درست استعمال کیا ہے، متعدد علاقوں سے رقم ناکافی ہونے اور تنخواہوں میں خرچ ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ یہ معاملہ قیادت کے سامنے رکھا اور سندھ حکومت نے شیئر بڑھا کر 12 لاکھ روپے کیا ہے، یہ رقم روزمرہ مسائل کے حل کیلئے دی گئی، مگروہ نتائج حاصل نہ ہو سکے جن کی توقع تھی۔۔یہ بات انہوں نے میڈیاسے گفتگو میں کہی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نیپا سانحے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر یونین کمیٹی کو ہر ماہ ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔یہ رقم دسمبر سے ہر یونین کمیٹی کو جاری کی جائے گی تاکہ مسائل کو موثر حل کیا جا سکے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • مرتضیٰ وہاب کراچی کی تباہی کی ذمے داری قبول کریں اور مستعفی ہوں ‘سیف الدین
  • کراچی کی ہر یونین کونسل کو ایک لاکھ روپے ماہانہ دینے کا اعلان
  • میئر کراچی کا گٹر کے ڈھکن و اسٹریٹ لائٹس کیلئے ہر یو سی کو 1 لاکھ ماہانہ دینے کا اعلان
  • سونا ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج، رواں ہفتے 408 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کم ہوگئی
  • سونے کی قیمت میں ایک روز اضافے کے بعد سینکڑوں روپے کی کمی
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی