سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک روز کے اضافے کے بعد 1900 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کا بھاؤ 1900 روپےکم ہو کر4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے ہو گیا ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کم ہو کر3 لاکھ 78 ہزار 825 روپے ہو گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کم ہوکر 4195 ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بھاری جرمانوں کے خلاف آج پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا اعلان
پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے آج پورے پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا اعلان کردیا۔
انٹرا سٹی، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت کے مذاکرات کا پہلا دور ناکام رہا۔
ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مذاکرات کا اگلا دور آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔