پاکستان نے چین کے اشتراک سے جدید ایکسرے مشین تیار کر لی
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251025-08-20
ؔکراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں پہلی بار جدید ایکسرے مشین تیار کرلی گئی، عالمی مارکیٹ میں اس مشین کی قیمت20 سے25 ملین روپے ہے۔ پاکستان نے میڈیکل سائنس کے شعبے میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ چین کے اشتراک سے تیار کی گئی اس مشین کو “I Care
50Xکا نام دیا گیا ہے، جس کے تمام پرزے مقامی مارکیٹ میں بھی دستیاب ہوں گے۔ یہ مشین ہیلتھ ایشیا ایکسپو2025ء میں توجہ کا مرکز بنی رہی، جہاں شرکا کو اس کی خصوصیات اور افادیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں اس مشین کی قیمت20 سے25 ملین روپے ہے جبکہ پاکستان میں اس کی تیاری پر صرف3 سے4 ملین روپے لاگت آئی ہے۔ ماہرین نے کہاکہ مذکورہ ایکسرے مشین جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو صرف10 سیکنڈ میں ایکسرے کی فوٹیج فراہم کرتی ہے جبکہ اس کی ریڈیالوجی شعاعوں کی شدت بھی کم ہے، جس سے مریضوں کو محفوظ تشخیص ممکن ہوتی ہے۔ یہ منصوبہ2020ء میں شروع کیا گیا تھا اور تقریباً 5 سال کی محنت کے بعد اس کامیابی کو حاصل کیا گیا۔ ملک کے مختلف اسپتالوں میں اس مشین کا استعمال شروع ہو چکا ہے، جو پاکستان کی میڈیکل انڈسٹری کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ
کراچی:انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے جہاں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے پانڈا بانڈز کے بعد یورو بانڈز بھی متعارف کرائے جانے، خام تیل کی عالمی قیمت 3سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد ٹرمپ کی روس پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے سے دوبارہ محدود پیمانے پر اضافے، درآمدی بل میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
معاشی استحکام، شعبہ جاتی بنیادوں پر غیرملکی سرمایہ کاری کی امیدیں برقرار رہنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیئے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر 28پیسے کی کمی سے 280 روپے 77پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی درآمدی ضروریات کے لیے زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 281 روپے 02پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 282روپے 05پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔