Islam Times:
2025-10-19@04:54:33 GMT

جنوبی شام ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہئے، نتین یاھو

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

جنوبی شام ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہئے، نتین یاھو

اپنے ایک بیان میں صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ کی جنگ کا اختتام، معاہدے کے دوسرے مرحلے کی تكمیل کے بعد، حماس اور غزہ کے غیر مسلح ہونے سے مشروط ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم "بنیامین نتین یاهو" نے کہا کہ ہم کسی صورت بھی دروزیوں کو نشانہ نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی شام کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بات قابل غور ہے کہ صیہونی قبضے کے خلاف "ابو محمد الجولانی" کی قیادت میں شام پر قابض باغی ٹولہ کوئی قدم نہیں اٹھا رہا، پھر بھی صیہونی وزیراعظم، اسٹریٹجک پہاڑی جبل الشیخ سمیت دیگر مقبوضہ علاقوں کا کنٹرول چھوڑنے کو تیار نہیں۔ نتین یاهو نے کہا کہ تل ابیب، مقبوضہ علاقوں سے متصل جنوب مغربی شام کے علاقے کو غیر مسلح کرنے اور دروزیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے حوالے سے دمشق کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچنا چاہتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا كہ میں جانتا تھا کہ اگر میں دباؤ میں آکر جنگ ختم کر دیتا اور خان یونس پہنچنے پر رک جاتا تو اسرائیل کے دن گنے جا چکے ہوتے۔
صہیونی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ غزہ کی جنگ کا اختتام، معاہدے کے دوسرے مرحلے کی تكمیل کے بعد، حماس اور غزہ کے غیر مسلح ہونے سے مشروط ہوگا۔ انہوں نے كہا كہ میں نے شہید "سید حسن نصر الله" کے قتل کی کارروائی کے بارے میں امریکیوں کو آگاہ نہیں كیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پیجرز کارروائی اس وقت عمل میں لائی کہ جب ہمیں معلوم ہوا کہ حزب الله، پیجرز کے نمونوں کو جانچ اور تجزیہ کے لئے بھیج رہی تھی۔ اگلے الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں اس انتخاب میں جیت جاؤں گا۔ نتین یاھو کے یہ بیان اس وقت سامنے آئے جب حماس نے بار بار یہ بات دُہرائی کہ وہ صرف اسی صورت میں اپنے ہتھیار رکھے گی جب جارحیت کا خاتمہ ہوگا اور ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہوگی۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

اسلام آباد: ڈائریکٹر سائبر کرائم محمد عثمان کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا

اسلام آباد:

اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بھی غیر محفوظ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم محمد عثمان کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ 14 اکتوبر کی شام سات سے آٹھ بجے کے درمیان زارا ہائٹس کی پارکنگ بیسمنٹ میں پیش آیا جہاں چار مسلح افراد نے افسر کی گاڑی روکی اور انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں سفید کرولا گاڑی اور اغواء کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

پولیس نے اہلیہ کی درخواست پر تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ مراد جمالی ، مختلف واقعات میں نامعلوم مسلح افراد موٹرسائیکلیں ،نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار
  • ٹرمپ کی شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان سے ملاقات متوقع
  • اہم پیشرفت: صدر ٹرمپ کی شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان سے ملاقات متوقع
  • جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا گیا، پی سی بی
  • اسلام آباد: ڈائریکٹر سائبر کرائم محمد عثمان کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا
  • افغان شہریوں کا دہشت گرد حملوں میں ملوث ہونا تشویشناک ہے،وزیراعظم
  • دشمن بھی باوقار ہونا چاہیے
  • پاک افغان تنازع: بنیادی نکات پر یکسو ہونا پڑے گا
  • غیر مسلح کرنے کی ناقابل حصول آرزو