اسلام آباد:

ملائیشیا کے وزیراعظم انوار ابراہیم نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فونک رابطے میں پاک-افغان کشیدگی سے پیدا صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تناؤ کم کرنے اور خطے میں امن و استحکام بحال کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کی پیش کش کردی۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سیری انور ابراہیم نے ٹیلی فون کیا اور اس موقع پر وزیراعظم نے کوالالمپور کے حالیہ دورے کے دوران شان دار مہمان نوازی کے لیے ملائشیا کی قیادت اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

بیان کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے بھی علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم انور ابراہیم کو شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے کی دستخطی تقریب میں شرکت کے بارے میں آگاہ کیا۔ 

دونوں رہنماؤں کا فلسطینی عوام کی تکلیف فوری طور پر ختم کرنے، غزہ تک بلا روک ٹوک انسانی ہمدردی کی رسائی یقینی بنانے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کی راہ ہموار کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ملائیشیا کے ہم منصب کو پاک-افغان کی سرحد کے ساتھ سیکیورٹی کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کی تلاش میں ہے لیکن اسے افغان سرزمین سے پیدا ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکام کو افغان سرزمین سے کام کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس ختم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے جو پاکستان کے اندر حملوں کا ارتکاب کرتے رہتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دوحہ میں بات چیت میں آسانی پیدا کرنے کے لیے افغان حکام کی درخواست پر عارضی طور پر جنگ بندی پر اتفاق کیا اور فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سمیت تمام دہشت گرد اداروں کے خلاف ٹھوس کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور تناؤ کم کرنے اور خطے میں امن و استحکام بحال کرنے میں تعمیری کردار ادا کرنے کی پیش کش کی۔

 دونوں رہنماؤں نے آپس میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملائیشیا کے وزیر اعظم شہباز شریف کیا اور کے لیے

پڑھیں:

پاک افغان کشیدگی: وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا لیا، آج اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد (نیوزڈیسک) افغان طالبان کی جانب سے جارحیت پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جارحیت کے تناظر میں وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس بلایا ہے، جس میں قومی سیاسی قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔

اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان کےساتھ جاری کشیدگی پرغورکیا جائے گا، اس کے علاوہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی فوری واپسی کے حوالے سے بھی بڑے فیصلے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر بھی اجلاس طلب کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم اور گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا، سیلاب متاثرین کی بحالی میں ہونے والی پیشرفت پر بھی غور ہوگا،اس کے علاوہ اجلاس میں گندم پالیسی پر بھی بات چیت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، پاک افغان کشیدگی پر بات چیت
  • وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم کا ٹیلیفونک رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر گفتگو
  • غزہ میں جنگ بندی بڑی انسانی خدمت، پاکستان کو اس میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے؛ وزیراعظم
  • پاک افغان کشیدگی: وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا لیا، آج اہم فیصلے متوقع
  • پاک، افغان کشیدگی: وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا لیا، آج اہم فیصلے متوقع
  • پاک افغان کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، اس کے لیے زمین ہموار کی جائے : مولانا فضل الرحمان
  • چین کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کی حمایت، امن کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش
  • چین پاک افغان تعلقات میں مسلسل بہتری کیلئے تعمیری کردار ادا کرنےکو تیار ہے،چینی وزارت خارجہ
  • افغانستان سے تناؤ کمی میں سعودیہ‘ قطر کا کردار‘ اندرونی کہانی‘شبہ ہے جنگ بندی برقرار نہیں رہے گی: خواجہ آصف