صوبائی ایکسائز اور پولیس کی جانب سے نان کسٹم پیڈ (NCP) گاڑیوں کو ضبط کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر فیڈرل ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) نے نوٹس لیتے ہوئے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ایف ٹی او کی رپورٹ کے مطابق، ان کارروائیوں کے نتیجے میں قومی خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکام نے NCP گاڑیاں صوبائی قوانین کے تحت ضبط کیں، حالانکہ ان گاڑیوں کا دائرہ اختیار صرف پاکستان کسٹمز کے پاس ہے۔
ایف ٹی او نے واضح کیا ہے کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی ضبطی صرف کسٹمز حکام کا اختیار ہے، اور صوبائی ایکسائز یا پولیس کی جانب سے ایسی کارروائیاں آئین کے آرٹیکل 143 اور کسٹمز ایکٹ 1969 کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں۔
ایف ٹی او نے فوری طور پر تمام ضبط شدہ NCP گاڑیاں قریبی کسٹمز ہاؤس کے حوالے کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس کے علاوہ ایف ٹی او نے ایف بی آر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان متنازعہ صوبائی قواعد کی منسوخی کے لیے وزارتِ قانون سے رجوع کرے، کیونکہ یہ رولز عدالتی فیصلوں سے بھی متصادم ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تحقیقات فیڈرل ٹیکس محتسب آرڈیننس 2000 کے سیکشن 9(1) کے تحت کی جا رہی ہیں۔ مزید برآں، ایف ٹی او نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، ڈی جی ایکسائز اور آئی جیز کو ہدایات جاری کرنے کی سفارش کی ہے، اور ساتھ ہی کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 170(2) میں ترمیم کی تجویز بھی دی ہے۔
ایف ٹی او نے 90 دن کے اندر عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ اس معاملے پر مزید پیشرفت کی جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایف ٹی او نے

پڑھیں:

چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں

ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔

چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔

چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔

مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔

کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف