Jasarat News:
2025-12-03@00:41:01 GMT

ہانگ کانگ : آتشزدگی میں حکام کی بڑی غفلت کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے حالیہ دہائیوں کی بدترین آتشزدگی میں 151 افراد کی ہلاکت کے بعد واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے آزاد کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔ حکام کے مطابق وانگ فک کورٹ ہاؤسنگ کمپلیکس کی عمارتوں میں جاری تعمیر و مرمت کے دوران غیر معیاری پلاسٹک میش اور انسولیشن فوم استعمال کیا گیا، جس نے آگ کے تیزی سے پھیلنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پولیس اب تک 13 افراد کو گرفتار کر چکی ہے، جبکہ انسداد بدعنوانی کمیشن نے بھی 12 افراد کو ممکنہ کرپشن کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ دونوں تحقیقات میں گرفتار کیے گئے افراد میں کوئی مشترک ہے یا نہیں۔ تحقیقات کے مطابق آگ 7رہائشی ٹاورز میں پھیلی، جہاں 4 ہزار سے زائد افراد رہائش پذیر تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 2عمارتوں میں تلاش کا عمل ابھی باقی ہے جبکہ 30سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔ عوامی غم و غصے کے پیشِ نظر جان لی نے کہا کہ کسی کو بھی سانحے کو سیاسی رنگ دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رہائشیوں نے گزشتہ برس ہی تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے آتش گیر مواد کے خطرات سے متعلق شکایات درج کرائی تھیں، تاہم سرکاری محکموں نے انہیں کم خطرہ قرار دیا تھا۔بعد ازاں تحقیقات میں سامنے آیا کہ ٹھیکیداروں نے مشکل مقامات پر غیر معیاری میش نصب کر کے معائنہ کاروں کو دھوکا دیا، جبکہ انسولیشن فوم نے آگ کو مزید بھڑکایا۔ اس دوران فائر الارم بھی درست طور پر کام نہیں کر رہے تھے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

میئر کراچی: نیپا واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا، ذمہ داری جماعت اسلامی پر ڈالوں تو لوگ ناراض ہوں گے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نیپا کے قریب جس مین ہول میں بچہ گرا، وہ سیوریج نہیں بلکہ برساتی نالہ تھا۔

انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچے کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مگر بدقسمتی سے اس واقعے کو رات ہی سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔ ایم ڈی واٹر کارپوریشن کو تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے کہ کس نے مشینری سے متعلق پابندی لگائی اور اگر کوئی ذمہ دار ثابت ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Webان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال میں 88 ہزار مین ہول کورز لگائے گئے ہیں اور شہر کے وسط میں ڈپارٹمنٹل اسٹور اور اسپتال کے پاس مین ہول کے کھلے ہونے کی بھی انکوائری کی جائے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ واقعے پر سیاست کرنا افسوسناک ہے۔ واٹر کارپوریشن کو اس متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی۔ وہ متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، تاہم اشتعال انگیز بیانات مسائل کے حل میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برساتی نالے کی ذمہ داری ٹاؤن اور کے ایم سی دونوں کی ہے، اور معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات ہوں گی۔

اپنی گفتگو کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ اس علاقے کے ٹاؤن چیئرمین کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے، اور اگر وہ ذمہ داری جماعت اسلامی پر ڈالیں تو لوگ ناراض ہوں گے، مگر وہ منافقت کو بے نقاب کرنے سے نہیں ہٹیں گے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • ہانگ کانگ میں خوفناک آگ سے 151 اموات، حکام کی بڑی غفلت سامنے آگئی
  • پیرو میں لینڈسلائیڈنگ سے کشتی حادثہ، 13 افراد ہلاک
  • ہانگ کانگ میں رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ سے ہلاکتیں 151 تک پہنچ گئیں
  • میئر کراچی: نیپا واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا، ذمہ داری جماعت اسلامی پر ڈالوں تو لوگ ناراض ہوں گے
  • یونان کشتی حادثہ 2023؛ ایف آئی اے کے متعدد افسران و اہلکار برطرف
  • 2009 کے قتل عام کا حکم شیخ حسینہ نے دیا، بنگلہ دیش کمیشن کا انکشاف
  • ہانگ کانگ آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 146 ہوگئی
  • ہانگ کانگ میں آگ لگنے کے حادثے کے بعد امداد جاری
  • کیلیفورنیا میں بچے کی سالگرہ خون میں نہا گئی، 4 افراد ہلاک، 14 زخمی