ایف بی آر نے پاکستان کسٹمز میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کمیونکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز قائم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان کسٹمز میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کمیونکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز قائم کردیا ہے، جو ملک گیر سطح پر محکمہ کسٹمز کی ذرائع ابلاغ، عوامی آگاہی اور تشہیری پالیسیوں کو جدید خطوط پر استوار کریگا۔
اس ضمن میں باقاعدہ ایس آر او نمبر 1954 بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ ایس آر او کے مطابق اس نئے ڈائریکٹوریٹ کا ڈی جی آفس اسلام آباد میں ہوگا جو ممبر کسٹمز آپریشنز، ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کو رپورٹ کرے گا۔
فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا
ڈی جی آفس کا دائرہ کار پاکستان کے تمام ریجنل دفاتر کے ساتھ مربوط ہوگا۔ اید آر او میں تین کلیدی عہدوں پر تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں جس میں ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز، کسٹمز اسلام آباد، پاکستان کسٹمز کی کمیونیکیشن اور پبلک ریلیشنز کی مرکزی قیادت کریں گے۔ ادارے کی اسٹریٹجک پالیسی، میڈیا حکمت عملی، عوامی آگاہی مہمات اور ڈیجیٹل موجودگی کے نگران ہوں گے۔
ڈائریکٹوریٹ ایف بی آر اور محکمہ کسٹمز کے مثبت تاثر کو سامنے لانے اور منفی خبروں کا بروقت جواب دینے کے ذمہ دار ہوگا۔ ایس آر او کے مطابق نیا ڈائریکٹوریٹ کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز اسٹریٹیجی کی تیاری اور نفاذ، اصلاحات، قانونی ترامیم اور پالیسی تبدیلیوں سے متعلق معلومات کا مؤثر ابلاغ، پبلک ریلیشنز اور میڈیا سے متعلق ماہرین یا نجی اداروں کی خدمات کے حصول جیسے امور انجام دے گا۔
وفاقی حکومت کا سلمان بٹ پر عائد پابندی کا نوٹس، اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم
ڈائریکٹوریٹ قوانین، پالیسیوں اور اصلاحات کے بارے میں اندرونی و بیرونی اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کرنے گا۔ قومی سطح پر آگاہی، مہمات، کانفرنسز، ورکشاپس منعقد کرنے کے علاوہ پاکستان کسٹمز کی مثبت تاثر کو اجاگر کرے گا۔
پاکستان کسٹمز کے سرکاری ترجمان کے طور پر میڈیا سے روابط رکھنا، جعلی خبروں، گمراہ کن معلومات اور منفی میڈیا مہم کا فوری تدارک کرنا، بحرانوں میں سرکاری مؤقف کی بروقت وضاحت دینا، پاکستان کسٹمز کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کی نگرانی، قانونی، تعلیمی اور آگاہی مواد کی اشاعت و ترسیل۔جدید ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے مہمات کی کارکردگی کا تجزیہ، سائبر جرائم اور بدنامی سے متعلق مقدمات کی نگرانی، کسٹمز ہیلپ ڈیسک کا قیام اور مؤثر شکایت ازالہ نظام کی تشکیل، ایف بی آر ایکٹ 2007 کے سیکشن 7 کے تحت عوامی شکایات کے ازالے کا مربوط نظام قائم کرنا ہے۔
ایف بی آر ملازمین کی کارکردگی کا پول کھل گیا
ایس آر او کے مطابق نفاذ میں ممکنہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ایک "ایناملی کمیٹی” بھی تشکیل دی گئی ہے جس کے ارکان میں ڈائریکٹر جنرل (چیئرمین)، ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز (رکن)، سیکریٹری لا اینڈ پروسیجر بطور سیکریٹری کمیٹی شامل ہیں۔ یہ کمیٹی 30 دن کے اندر ایف بی آر کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی تاکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کسٹمز کے نظام کو مکمل طور پر فعال اور مؤثر بنایا جا سکے۔
ڈھاکہ:جولائی چارٹر پر دستخط کی تقریب، پولیس کی جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ،خیمے نذر آتش
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اینڈ پبلک ریلیشنز پاکستان کسٹمز ایس آر او ایف بی آر کسٹمز کی
پڑھیں:
میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟
نیویارک شہر کے کم عمر باسکٹ بال شائقین کے لیے ’بیڈ ٹائم‘ سے متعلق ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے ایک خصوصی انتظامی حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ این بی اے فائنلز کے دوران بچوں کے سونے کے معمول کے اوقات عارضی طور پر منسوخ تصور کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی پسندیدہ ٹیم نیویارک نکس کے تمام میچز بلا رکاوٹ دیکھ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: نماز عیدالاضحیٰ: نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی منفرد انداز میں شرکت
یکم جون کو جاری کیے گئے اس علامتی حکم نامے میں کہا گیا کہ سونے کے اوقات ’نیویارک کے سب سے پیارے بچوں‘ کو نکس کی حوصلہ افزائی کرنے اور میچ کا ایک ایک لمحہ دیکھنے سے نہیں روک سکتے۔
اس موقع پر میئر ممدانی کے ساتھ نکس کے رنگوں میں ملبوس بچوں کا ایک گروپ بھی موجود تھا، جنہوں نے اپنے ہاتھوں کے نشانات لگا کر علامتی طور پر اس حکم نامے پر دستخط کیے۔
Today, I signed an Executive Order temporarily repealing bedtimes in the City of New York so that kids of all ages can watch our team in the NBA Finals.
As Mayor, you’re forced to make many difficult decisions. This was not one of them.
Go Knicks. pic.twitter.com/DqjNtVh17h
— Mayor Zohran Kwame Mamdani (@NYCMayor) June 1, 2026
میئر ممدانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ میئر کی حیثیت سے آپ کو کئی مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، لیکن یہ ان میں سے ایک نہیں تھا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر ’گو نکس‘ کا نعرہ بھی لگایا۔
این بی اے فائنلز میں نیویارک نکس اور سان انتونیو اسپرس کے درمیان تمام میچز رات ساڑھے 8 بجے (مشرقی امریکی وقت) شروع ہوں گے۔
سیریز کے پہلے، تیسرے اور چوتھے میچ تعلیمی دنوں سے قبل رات کو کھیلے جائیں گے، جبکہ اگر ضرورت پڑی تو چھٹا میچ بھی اسکول کی رات میں ہوگا۔
ایسے میں بچوں کے لیے دیر تک جاگ کر میچ دیکھنا ایک اہم مسئلہ بن سکتا تھا۔
مزید پڑھیں: ظہران ممدانی کی نیو یارک میں اسٹیٹ ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز
نیویارک نکس کی این بی اے فائنلز میں رسائی شہر بھر میں غیرمعمولی جوش و خروش کا باعث بنی ہوئی ہے۔
یہ 1999 کے بعد پہلی مرتبہ ہے کہ نکس فائنلز میں پہنچی ہے، آخری بار فائنلز میں انہیں ٹم ڈنکن اور ڈیوڈ رابنسن کی قیادت میں سان انتونیو اسپرس نے شکست دی تھی۔
نکس کی 27 سالہ طویل انتظار کے بعد فائنلز میں واپسی نے باسکٹ بال کے دیوانے نیویارک شہر کو یکجا کر دیا ہے۔
اسپورٹس تجزیہ کاروں کے مطابق نیویارک میں نکس کا فائنلز میں پہنچنا سپر باؤل سے بھی بڑا واقعہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
باسکٹ بال سان انتونیو اسپرس ظہران ممدانی میئر نیویارک نیویارک نکس