پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کی، اب مل کر آگے بڑھنا ہوگا، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اختلافات بھلا کر مل کر کام کرنا ہوگا، اس وقت تمام معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، جبکہ سفارتی میدان میں بھی کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔
جہانیاں میں سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو بے شمار چیلنجز درپیش تھے، جس کے باعث ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔
انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال میں ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے خطرات سے نکال کر معاشی استحکام کی طرف لے آئے ہیں، جو ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ افواج پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی ہے، معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا، جبکہ ایئر فورس کے چیف اور شاہینوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے۔
وزیراعظم نے کہاکہ چند روز قبل اللہ نے پاکستان کو سفارتی سطح پر بھی عظیم فتح سے نوازا ہے، حال ہی میں ہم جب سعودی عرب گئے تو اس سے قبل کبھی کسی کا ایسا استقبال نہیں ہوا جیسے ہمارا کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں جس شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ قیامت تک نہیں بھولے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ مریم نواز پنجاب میں بہت محنت کررہی ہیں، ہر طرف ترقی ہو رہی ہے، صوبے میں ٹرانسپورٹ کا جال بچھا دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افواج پاکستان شہباز شریف وزیراعظم پاکستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افواج پاکستان شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وزیراعظم نے کہاکہ
پڑھیں:
اسرائیل اور امریکہ ہمیں شکست دینے کی طاقت نہیں رکھتے، شیخ نعیم قاسم
بیروت میں سکاؤٹس کے اجتماع میں 74,475 نوعمر لڑکوں اور لڑکیوں کی موجودگی کو لبنانی قوم کی طاقت اور ایمان کی علامت قرار دیتے ہوئے سربراہ حزب اللہ نے کہا کہ یہ اجتماع مزاحمت کی راہ پر قوم کے اتحاد اور استحکام کا پیغام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل اور مجرم امریکہ ہمیں کبھی شکست نہیں دے سکیں گے کیونکہ ہمارا وطن شہداء کے خون سے رنگا ہوا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے بیروت میں امام مہدی (ع) کے اسکاؤٹس کے ملک گیراجتماع کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ لبنان امریکہ اور صیہونی طاقتوں کی جارحیت اور سازشوں کے مقابلے میں کھڑا ہے۔ انہوں نے بیروت سکاؤٹس کے اجتماع میں 74,475 نوعمر لڑکوں اور لڑکیوں کی موجودگی کو لبنانی قوم کی طاقت اور ایمان کی علامت قرار دیا اور کہا کہ یہ اجتماع مزاحمت کی راہ پر قوم کے اتحاد اور استحکام کا پیغام ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے فلسطینی کاز کے لیے اپنی حمایت کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کھڑا رہے گا اور یروشلم اب بھی حق کا راستہ ہے، ہماری منزل اور مقصد خیر خواہی، علاقائی وقار اور انسانیت کی فلاح ہے۔