اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتشار پھیلانے کی سازش کی سہولت کاری ہو رہی ہے، اس وقت ملک کو امن، استحکام اور معاشی بحالی کی ضرورت ہے ، امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر ناقابلِ قبول ہیں۔پیر کو’’ ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی اور امن کے بعد جب فلسطینی خوشی سے سرشار ہیں اور ان کی عسکری تنظیم نے بھی امن معاہدہ کیا ہے، ایسے نازک وقت میں کسی مذہبی گروہ کی جانب سے دو سال تک سوئے رہنے والے افراد کو جذباتی نعرے لگا کر اکسانا اور اسلام آباد مارچ جیسی کالز دینا واضح طور پر انتشار پھیلانے کی سازش ہے، یہ حرکتیں بالآخر بیرونی و داخلی دشمنوں کی سہولت کاری کے مترادف ہیں۔

(جاری ہے)

پروفیسر احسن اقبال نے زور دیا کہ آج پاکستان کو امن، استحکام اور معاشی بحالی کی اشد ضرورت ہے، اس لمحے جو بھی عناصر پاکستان کے امن اور استحکام کے ساتھ کھیلتے ہیں وہ درحقیقت قومی مفاد کے خلاف کام کر رہے ہیں اور انہیں کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتشار پھیلانے والی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہ لیں اور ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ملک کا امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صورتِ حال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے اور متعلقہ ادارے قانون و آئین کے تحت کارروائی کو یقینی بنائیں گے تاکہ عوامی امن و سلامتی میں خلل ڈالنے والے عناصر کو بے نقاب کرکے روکا جا سکے۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انتشار پھیلانے

پڑھیں:

اداروں، شہریوں کیخلاف بندوق اٹھانے والوں سے بات کرنے کی ضرورت نہیں، طارق فضل چوہدری

فائل فوٹو

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں اور شہریوں کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے بات کرنے کی ضرورت نہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اللّٰہ تعالی کے فضل و کرم سے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے کلین سوئپ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی کا سہرا نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو جاتا ہے۔

نوجوان نسل بغیر تصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرے، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل بغیر تصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ چیلنجنگ سیٹ ہری پور کی تھی، عمر ایوب ایک پرانی سیاسی شخصیت ہیں، ان کا مضبوط سیاسی گھرانہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے ہری پور میں جلسہ کیا تو کھلے عام دھمکیاں دیں، افسوس کی بات ہے سہیل آفریدی تقسیم کی بات کر رہے ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پچھلے 15 سال سے تحریک انصاف صوبے پر حکومت کر رہی ہے، پی ٹی آئی نے صرف نفرت، گالم گلوچ اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ہمارے اداروں یا شہریوں کے خلاف بندوق اٹھائی ہے ان سے بات کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ ہمارے شہریوں کا اور ہمارے جوانوں کا خون بہائیں اور ہم آپ کے ساتھ تجارت کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت طالبان رجیم کو ایک پراکسی کی طرح استعمال کررہا ہے، افغانستان کے جھوٹے پروپیگنڈے کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے جب بھی کوئی کارروائی کی وہ اپنے دفاع میں کی ہے اور اسے اون کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال کا گلگت میں خطاب، عمران خان ایک بار پھر نشانے پر
  • پاک، یو اے ای اسٹریٹجک معاشی شراکتداری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • وزیراعظم کی بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت — ہر ممکن سہولت کی یقین دہانی
  • 54 ہزار خالی اسامیاں ختم، سالانہ 56 ارب کی بچت ہوگی، وزیر خزانہ
  • موجودہ ترقیاتی ماڈل 25 کروڑ آبادی کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، گورنر اسٹیٹ بینک
  • عالمی مسابقت کی ملک میں بنیادی معاشی حیثیت ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
  • 54 ہزار خالی اسامیاں ختم کردی گئیں ؛ وفاقی وزیر خزانہ کا اعلان
  • اداروں، شہریوں کیخلاف بندوق اٹھانے والوں سے بات کرنے کی ضرورت نہیں، طارق فضل چوہدری
  • بھارت افغانستان میں سرمایہ کاری کرے،طالبان کی پیشکش
  • کیا بھارت افغانستان کے وسائل پر قبضہ جما لے گا؟ نئی سرمایہ کاری پیشکش نے سوالات کھڑے کر دیے