راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) مریدکے میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا جبکہ مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد جھومڑ شہید ہوگئے سیکیورٹی اداروں نے ٹی ایل پی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیاتاہم ممکنہ احتجاج کے پیش نظرصوبائی دارالحکومت لاہور کی مرکزی شاہراﺅں کو آج دوپہر کے بعد بند کردیا گیا.

(جاری ہے)

سیکیورٹی اداروں نے پورے جی ٹی روڈ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے پولیس نے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے متاثر اور زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا مقامی افراد کو جی ٹی روڈ کی طرف بڑھنے سے بھی روک دیا دوسری جانب چار روزہ تعطیلات کے بعد ضلع راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے، سرکاری و پرائیویٹ اسکولز میں درس تدریس معمول پر آگیا سرکاری و پرائیویٹ اسکولز میں حاضری بھی مکمل ہے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

ایجوکیشن بورڈ کے میٹرک ضمنی امتحانات بھی معمول کے مطابق جاری ہوگئے راولپنڈی کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے تاہم فیض آباد بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو ڈبل روڈ کی جانب ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے مری روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہے جبکہ مال روڈ و پشاور روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی جاری ہے ٹریفک پولیس کے مطابق راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستے بھی ٹریفک کے لئے کھلے ہیں، راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں بھی ٹریفک معمول کے مطابق ہے.

دوسری جانب احتجاج کی وجہ سے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مابین چلنے والی میڑو بس سروس مسلسل چوتھے روز بھی بند رہی میڑو بس سروس کو 9 اکتوبر کی شام 5 بجے بند کیا گیا تھا. دفاتر و تعلیمی ادارے کھلنے و کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد میڑو بس سروس بند ہونے سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے انتظامیہ میڑو بس اتھارٹی کے مطابق ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے میڑو بس سروس کھولنے کے حوالے سے کوئی ہدایت نہیں ملی، جیسے ہی انتظامیہ کی جانب سے کلیئرینس ملے گی میڑو بس سروس کو بحال کر دیا جائے گا. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے معمول کے مطابق بھی ٹریفک

پڑھیں:

جڑواں شہروں میں سڑکیں بند، انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، موٹر وے کھل گئی

ویب ڈیسک:  راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیسرے روز بھی متعدد سڑکیں بند ہیں تاہم موبائل فون اور سیلولر انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوگئی جبکہ لاہور سے اسلام آباد موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث تیسرے روز بھی معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں، مختلف شاہراہوں اور داخلی راستوں کی بندش کے سبب شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ میٹرو بس سروس بدستور تاحکم ثانی معطل ہے۔

قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا

راولپنڈی کے اندرون شہر رہائشی علاقوں کو جانے والے راستے ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے ہیں جبکہ مری روڈ سے ملحقہ علاقوں کی گلیوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، تاہم راولپنڈی اسلام آباد کی اہم شاہراہیں تاحال بند ہیں، مری روڈ، فیض آباد، ایکسپریس وے اور آئی جے پی روڈ تاحال بند ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی ایئرپورٹ جانے والے راستوں پر بھی رکاوٹیں برقرار ہیں، جس کے باعث شہر میں پیدل چلنے کے راستے بھی بند ہیں، راستوں کی بندش سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ہسپتالوں تک پہنچنا بھی دشوار ہوگیا۔

پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ، سعودی عرب کا اظہارِ تشویش

موٹروے پولیس کے مطابق ایم 2 موٹروے لاہور تا اسلام آباد ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے، جس کے بعد ٹریفک کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

اسلام آباد ایکسپریس وے بھی ٹریفک کیلئے جزوی کھول دی گئی، نائنتھ ایونیو سے ڈبل روڈ کو ملانے والا راستہ بھی جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی کی جانب سے فیض آباد جانے والا راستہ تاحال بند ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون اور سیلولر انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

فورسز  چوکس ہیں،افغانستان  کو اینٹ کا  جواب  پتھر  سے دےرہےہیں،محسن نقوی

متعلقہ مضامین

  • مریدکے: پولیس نے ٹی ایل پی لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا؟
  • ٹی ایل پی ملین مارچ، جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس چوتھے روز بھی بند رہی
  • ٹی ایل پی ملین مارچ؛ جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس چوتھے روز بھی بند
  • جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس چوتھے روز بھی بند
  • جڑواں شہروں میں سڑکیں بند، انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، موٹر وے کھل گئی
  • مذہبی جماعت کا مارچ: فیض آباد انٹرچینج بدستور بند، دیگر سڑکیں جزوی طور پر کھول دی گئیں
  • راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیسرے روز بھی سڑکیں بند، موبائل انٹرنیٹ سروس جزوی بحال
  • ڈی آئی خان: حملہ آوروں کیخلا ف آپریشن مکمل، 5 دہشتگرد ہلاک، شہید پولیس اہلکاروں کو وزیر داخلہ کا خراج تحسین
  • راولپنڈی پولیس نے تحریک لبیک کے 65 کارکن گرفتار کر لیے