چیف مائنز انسپکٹر رفیق اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ دکی اور چمالنگ میں دونوں کوئلہ کانیں ناقص حفاظتی اقدامات کے باعث سیل کی گئیں تھیں اور ان میں غیر قانونی طور پر کام ہو رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع دکی کی دو کوئلہ کانوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں 4 کان کن جان بحق ہوگئے۔ محکمہ معدنیات کے حکام نے دونوں کائلہ کانوں کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ مائنز ریسکیو حکام کے مطابق دکی کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جان بحق ہوئے۔ جاں بحق کانکنوں کی شناخت زین اللہ اور سبحان اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔ دوسرا حادثہ دکی کے نواحی علاقے چمالنگ کی کوئلہ کان میں پیش آیا، جہاں کوئلہ کان میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے دو کان کن جانبحق ہوگئے۔ جن کی لاشیں کوئلہ کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔ اس حوالے سے چیف مائنز انسپکٹر رفیق اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ دکی اور چمالنگ میں دونوں کوئلہ کانیں ناقص حفاظتی اقدامات کے باعث سیل کی گئیں تھیں اور ان میں غیر قانونی طور پر کام ہو رہا تھا۔ محکمہ کی جانب سے دونوں کائلہ کانوں کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کوئلہ کان

پڑھیں:

ریاست مخالف مواد پھیلانے کا الزام؛ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرگرم رکن کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے پلندری (سندھوتی) آزاد کشمیر کے رہائشی امان ادریس کے خلاف ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کی دفعات 9، 10، 11 اور 26-اے کے تحت درج کیا گیا۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، ٹویٹر اور ٹک ٹاک پر ریاستی اداروں بالخصوص پاک فوج اور حکومتی افسران کے خلاف منفی اور اشتعال انگیز مواد پھیلایا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ امان ادریس نے عوامی تقریروں میں بے بنیاد الزامات عائد کرکے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جبکہ فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز مواد کے ذریعے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کی گئی۔

سوشل میڈیا پر نشر کیے گئے تمام مواد کے لنکس کو تحقیقات کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے پھیلایا گیا اشتعال انگیز مواد نہ صرف امن و امان کی صورتحال متاثر کرنے کا باعث بنا بلکہ عوام میں خوف و ہراس بھی پیدا ہوا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق سردار امان ادریس آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سرگرم رکن بھی ہے۔سائبر کرائم ایجنسی نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی جبکہ دیگر شواہد کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ریاست مخالف مواد پھیلانے کا الزام؛ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرگرم رکن کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
  • سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کا الزام ، پلندری کے رہاشی امان ادریس کیخلاف تحقیقات کی روشنی میں مقدمہ درج
  • دو طرفہ تجارت معطل، طورخم سرحد کے دونوں اطراف ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں
  • کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے
  • کراچی میں ٹریفک حادثات : خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
  • کوئٹہ، گیس لیکج دھماکہ میں خاتون جانبحق، بچوں سمیت 8 زخمی
  • کراچی: ایس بی سی اے کی مخدوش عمارتوں کیخلاف کارروائیاں، 540 عمارتیں خطرناک قرار
  • کراچی، ایس بی سی اے کی مخدوش عمارتوں کیخلاف کارروائیاں، 540 عمارتیں خطرناک قرار
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا کتوں کو ہلاک کرنے پر متعلقہ حکام کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا عندیہ