پاک افغان کشیدگی میں دونوں ممالک کا جانی و مالی نقصان ہورہا ہے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
پاک افغان کشیدگی میں دونوں ممالک کا جانی و مالی نقصان ہورہا ہے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث نہ صرف دونوں ممالک کو جانی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے بلکہ معاشی اعتبار سے بھی سنگین صورتحال پیدا ہوچکی ہے، دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں پر عمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث کئی دنوں سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں، جس کے نتیجے میں خیبر پختون خوا اور افغانستان کے تاجروں کے اربوں روپے ڈوب چکے ہیں جبکہ بارڈر پر کنٹینرز کی لمبی قطاریں کھڑی ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان برادر اسلامی ممالک ہیں، اس لیے جنگ یا کشیدگی کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے بھی پاک افغان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں دونوں ممالک کے تعلقات بہترین سطح پر تھے، جس کے نتیجے میں پاکستان خصوصا خیبر پختون خوا میں مثالی امن قائم ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔ عمران خان کے مطابق اگر انہیں پے رول پر رہائی دی جائے تو وہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرکے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے موثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں پیش کر رہے ہیں، تاہم وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث دہشت گردی کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور کی پالیسیوں پر عمل کیا جائے۔انہوں نے کاہ کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں ہم نے افغانستان کو مذاکرات کے عمل میں شامل کیا تھا اور بات چیت کے ذریعے خطے میں امن قائم رکھا تھا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ موجودہ پاک افغان کشیدگی وفاقی حکومت کی ناقص اور ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ ان کے بقول جعلی وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث پورے خطے کا امن خطرے میں ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغان حکومت بھارت سے خوشگوار تعلقات رکھے لیکن پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر نہیں، خواجہ سعد رفیق افغان حکومت بھارت سے خوشگوار تعلقات رکھے لیکن پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر نہیں، خواجہ سعد رفیق پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار سابق سینیٹر مشتاق احمد نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہماری پالیسی بڑی واضح ہے اگر کوئی حملہ کریگا تو ادھار نہیں رکھیں گے، رانا ثنا اللہ اسلامو فوبیا، ایک اور یورپی ملک میں نقاب پر پابندی عائد، سزائیں ، جرمانے کا فیصلہ تحفظات سے وفاق کو آگاہ کردیا، کراچی کیلئے کام کیا جائے تو خوش ہونگے، بلاول بھٹوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک افغان کشیدگی دونوں ممالک
پڑھیں:
ایران پاک افغان کشیدگی کم کرنے وسائل استعمال کریگا؛مسعود پزشکیان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نےکہا ہےکہ ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے، مذاکرات کے فروغ اور تعلقات کو مضبوط بنانےکے لیے تمام وسائل استعمال کرے گا، خطےکو پہلے سے کہیں زیادہ امن، ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مسعود پزشکیان نے حالیہ پاک افغان جھڑپوں پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ مسلم ممالک تنازعات اور تقسیم کو مسترد کرتے ہیں، اس طرح کی بےامنی مسلم دشمنوں اور بین الاقوامی سازشوں کا نتیجہ ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان نئے سرے سےکشیدگی نے ایران سمیت خطے میں موجود دیگر ممالک میں تشویش پیدا کردی ہے، مشترکہ جڑوں اور ثقافت والی مسلم قومیں “عقیدے اور ثقافت کا اٹوٹ رشتہ” رکھتی ہیں، انہیں امن، انصاف اور ترقی کو آگے بڑھانےکے لیے مل کرکام کرنا چاہیے۔
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کی حکومتیں اور عوام اپنے اختلافات کو حکمت کے ذریعے حل کریں گے۔