2025-10-18@23:35:33 GMT
تلاش کی گنتی: 3867

«اور ایجادات»:

    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یمن میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے خلاف حوثیوں (انصاراللہ) کے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سختی سے مسترد کیا ہے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے عملے کے خلاف الزامات نہایت سنگین اور ناقابل قبول ہیں جن سے امدادی کارکنوں کی سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور انسانی جانوں کو تحفظ دینے کی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ Tweet URL یمن کے بڑے حصے پر قابض حوثیوں نے گزشتہ دنوں الزام عائد کیا تھا کہ ملک میں اقوام متحدہ کے اہلکار امریکہ اور...
    لندن:۔ برطانیہ کے پرنس اینڈریو نے “ڈیوک آف یارک” کا شاہی لقب چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق 65 سالہ شہزادہ اینڈریونے اپنے بیان میں کہا کہ میں اب مزید اپنا شاہی لقب یا وہ اعزازات استعمال نہیں کروں گا جو مجھے دیے گئے تھے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ بادشاہ چارلس سوم سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ پرنس اینڈریو نے بیان میں کہا کہ وہ اب بھی پرنس کے طور پر جانے جائیں گے لیکن وہ آئندہ اپنے شاہی خطابات استعمال نہیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی جانب سے دیا گیا لقب ڈیوک آف یارک بھی واپس کر دیا گیا ہے۔...
    آج کل زیادہ تر لوگ نقد رقم رکھنے کے بجائے اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے ہیں، کیونکہ نہ صرف یہ سہولت بخش ہے بلکہ اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی جیسے واقعات کے پیش نظر محفوظ بھی۔ اے ٹی ایم کے ذریعے کسی بھی وقت، کہیں سے بھی بینک اکاؤنٹ سے پیسے نکالے جا سکتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ اے ٹی ایم سے رقم نکالتے ہوئے اچانک کوئی تکنیکی خرابی یا نیٹ ورک کا مسئلہ آ جاتا ہے۔ کارڈ ڈالنے اور رقم منتخب کرنے کے باوجود پیسے باہر نہیں آتے — اور سب سے بڑی پریشانی یہ ہوتی ہے کہ اکاؤنٹ سے رقم کٹ چکی ہوتی ہے۔ ایسے میں گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں، بلکہ درج ذیل...
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے پلندری (سندھوتی) آزاد کشمیر کے رہائشی امان ادریس کے خلاف ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کی دفعات 9، 10، 11 اور 26-اے کے تحت درج کیا گیا۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، ٹویٹر اور ٹک ٹاک پر ریاستی اداروں بالخصوص پاک فوج اور حکومتی افسران کے خلاف منفی اور اشتعال انگیز مواد پھیلایا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ امان ادریس نے عوامی تقریروں میں بے بنیاد الزامات عائد کرکے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جبکہ فرقہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن:۔ برطانیہ کے پرنس اینڈریو نے “ڈیوک آف یارک” کا شاہی لقب چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق 65 سالہ شہزادہ اینڈریونے اپنے بیان میں کہا کہ میں اب مزید اپنا شاہی لقب یا وہ اعزازات استعمال نہیں کروں گا جو مجھے دیے گئے تھے۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ بادشاہ چارلس سوم سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ پرنس اینڈریو نے بیان میں کہا کہ وہ اب بھی پرنس کے طور پر جانے جائیں گے لیکن وہ آئندہ اپنے شاہی خطابات استعمال نہیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی جانب سے دیا گیا لقب ڈیوک آف یارک بھی واپس کر دیا گیا...
    مری: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملکہ کوہسار مری کے جنگل کی حدود میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کی ٹیموں نے مری میونسپل فاریسٹ کے علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ ترجمان کے مطابق احاطہ نور خان میں تجاوزات گرا دی گئیں جبکہ 450 فٹ طویل سرحدی دیوار بھی مسمار کر دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی دیواروں اور عمارتوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیموں نے مری میونسپل فاریسٹ کے اندر کمرشل تعمیرات کے خلاف بھی آپریشن شروع...
    پاکستان کی نمائندہ وفد اور افغان حکام کے درمیان آج ہونے والی بات چیت کا واحد اور واضح ایجنڈا ایک ہی ہے یعنی خوارج اور دہشت گردی کی پشت پناہی بند کرو۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں حکومت نے کہا کہ طویل مدت کے مشاورتی انداز اور زبانی یقین دہانیوں کے باوجود افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرگرم دشمن عناصر کی حمایت قابل قبول نہیں رہی۔ یہ بھی پڑھیے: پاک افغان کشیدگی: پاکستانی وفد کے افغان طالبان سے دوحہ میں مذاکرات آج ہوں گے، دفتر خارجہ اسلام آباد نے واضح کیا کہ وہ مزید صرف بیانات یا زبانی اطمینان پر قناعت نہیں کرے گا اور ضرورت پڑنے پر جہاں سے خطرہ سامنے آئے گا وہاں اسے ختم کرنے...
     محکمۂ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسمِ سرما کے لیے سکولوں کا نیا ٹائم ٹیبل تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق اوقاتِ کار میں تبدیلی کی منظوری کے لیے سمری وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے، نئے شیڈول کے تحت سکول صبح ساڑھے 8 بجے شروع اور دوپہر اڑھائی بجے چھٹی ہوا کرے گی۔محکمہ ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سکولوں میں ہفتے کی تعطیل کو برقرار رکھا گیا ہے، وزیرِ اعلیٰ کی منظوری کے بعد نئے اوقاتِ کار کا اطلاق 20 اکتوبر سے ہوگا۔ 
    وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے پر عملدرآمد کے سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کی جیلوں کے لیے 32 جونیئر سائیکالوجسٹس کی انڈکشن ٹریننگ مکمل کر لی۔ اس موقع پر محکمہ داخلہ میں اسناد کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی چیئرپرسن کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق تھے۔ تقریب میں اعلیٰ افسران کی شرکت تقریب میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ڈی آئی جی سالک جلال، ڈی آئی جی نوید رؤف، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن رومان بورانہ، ڈائریکٹر پروبیشن اینڈ پیرول عارف عزیز، ڈپٹی سیکرٹری پریزن تہنیت بخاری اور سینئر سائیکالوجسٹ پریزن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ تربیت کے اہم نکات 21 روزہ تربیت کے دوران...
    برطانوی شاہی خاندان کے رکن پرنس اینڈریو نے اپنے تمام شاہی اعزازات اور القابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ انہوں نے بادشاہ چارلس سے مشاورت کے بعد کیا۔ پرنس اینڈریو نے ایک بیان میں کہا کہ وہ آئندہ اپنے کسی بھی شاہی خطاب یا لقب کا استعمال نہیں کریں گے، البتہ وہ بطور ’’پرنس‘‘ ہی جانے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی مرحوم والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی جانب سے دیا گیا لقب ’’ڈیوک آف یارک‘‘ بھی واپس کر دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ اینڈریو کی سابقہ اہلیہ سارہ فرگوسن نے بھی شاہی القابات استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ان کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-06-8  کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان اورایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین، سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ کے اعلان پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے دوسرے اور ریزیلینس سسٹینبلٹی فیسلٹی آرایس ایف کے پہلے جائزے کی کامیاب تکمیل ہے، جس کے نتیجے میں مجموعی طورپر پاکستان کو1.2 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوگی۔میاں زاہد حسین نے اس کامیابی پروزیرخزانہ محمد اورنگزیب خان اوران کی معاشی ٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسٹاف لیول ایگریمنٹ پاکستان کی جانب سے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2025ء) آئی ایم ایف نے پاکستان کی ٹیکس وصولیوں میں کمی ہونے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاع، انفرااسٹرکچر یا مسابقت بڑھانے کے لیے دی جانے والی سبسڈی جیسے اخراجات کے دباو سے گریز کیا جائے اور ٹیکس کے خلاف مزاحمت کم کر کے مالیاتی استحکام پیدا کیا جائے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے سالانہ اجلاس کے دوران جاری کردہ فسکل مانیٹر 2025ء رپورٹ کے مطابق پاکستان کارواں مالی سال 2025-26ء میں مالی خسارہ جی ڈی پی کا 4.1فیصد رہنے کی توقع ہے جو گزشتہ مالی سال2024-25ء کے 5.3فیصد سے کم ہے مگر حکومت کے مقرر کردہ ہدف 3.9فیصد سے کچھ زیادہ ہے۔آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ...
    —فائل فوٹو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیرِ صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی) کے حالیہ اجلاس میں 13 طلباء و طالبات کو مختلف شعبہ جات میں پی ایچ ڈی، 39 کو ایم فل جبکہ 02 کو کورس ورک (30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی اسناد تفویض کی گئیں۔رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق پی ایچ ڈی کی سند حاصل کرنے والوں میں ہما راؤ (بائیوٹیکنالوجی کبجی)، قرۃ العین مسعود (نباتیات)، مریم (بزنس ایڈمنسٹریشن)، شہزاد نذیر (کیمیاء)، فریال اشرف، بلال صالح (مالیکیولر میڈیسن)، درِشہوار صدیقی، سید محمود مسعود علی (فارماکولوجی)، محمد عرفان (نفسیات)، محمد ذیشان خان، محمد مراد عالم (پبلک ایڈمنسٹریشن)، امجد عبید اللّٰہ (اصول الدین) اور عظمیٰ علی (حیوانیات)...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری سےجرمنی کی سفیر مس اینا لیپل نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جرمنی کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ، خواتین کے بااختیار بنانے اور سماجی ترقی کے لیے تعاون قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے پاکستان۔جرمنی کلائمیٹ پارٹنرشپ معاہدے کی جلد تکمیل کو دونوں ممالک کے مفاد میں قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال صدر مملکت نے کہا کہ جرمن سرمایہ کار قابلِ تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی...
    نجی چینل سے گفتگو میں ذوالفقار شاہ نے کہا کہ ٹرسٹ گورنر ہاؤس کی زیر نگرانی کام کرتا ہے، جعلسازی کے ذریعے محکمہ ثقافت کا لیٹر ہیڈ استعمال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار شاہ نے کہا کہ لیجنڈ ٹرسٹ کا کام مستحق فنکاروں اور اداکاروں کی مالی معاونت کرنا ہے، اب تک 6 کروڑ روپے سے زائد رقم جعلسازی سے نکالنے کی معلومات ملی ہیں۔ نجی نیوز چنل سے گفتگو میں ذوالفقار شاہ نے کہا کہ لیجنڈ ٹرسٹ فراڈ کے معاملہ کی اینٹی کرپشن تحقیقات کرے گا۔ وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ یہ ٹرسٹ گورنر ہاؤس کی زیر نگرانی کام کرتا ہے، جعلسازی کے ذریعے محکمہ ثقافت کا لیٹر ہیڈ استعمال کیا گیا ہے۔ ان کا...
    انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر ڈاکٹر محسن علی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن میں مستقل چیرمین نہ ہونے کے باوجود اہم ترین عہدے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری میں عجلت کی جارہی ہے، ایسے جانچ کا عمل تشکیل دیا گیا ہے کہ جس میں بڑی جامعات اور اداروں کے سربراہ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر نے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عہدہ محض انتظامی نوعیت کا نہیں بلکہ قومی سطح پر پالیسی سازی، مالیاتی نظم و نسق اور جامعات کے ساتھ براہِ راست رابطے کا محور ہے۔ ایچ ای سی اس وقت 60 ارب روپے کے سالانہ ری کرنٹ گرانٹ اور 39 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ...
    حکومت نے غربت کے خاتمے کو ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر اپنایا، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے غربت کے خاتمے کو قومی ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر اپنایا ہے۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت پاکستان کی ترجیحات کا مرکز ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں کوئی شخص محرومی، بھوک یا مایوسی کا شکار نہ ہو، اس مقصد کے لیے اڑان پاکستان فریم ورک کے تحت پائیدار ترقی، سماجی انصاف اور خوشحالی کے لیے جامع...
    بی ایس پی کی سربراہ نے کہا کہ ذات پات کی نفرت سے چلنے والی سماج وادی پارٹی کی حکومت نے عظیم سنتوں، گرووں اور عظیم آدمیوں کے نام سے منسوب اداروں، اضلاع اور یونیورسٹیوں کے نام بدل کر بہوجن سماج کی توہین کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے لکھنؤ میں ریاستی سطح کا جائزہ اجلاس منعقد کیا اور افسران سے کہا کہ سبھی کو 2027ء کے اسمبلی انتخابات کی تیاری ابھی سے شروع کر دینی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے خلاف پھیلائے جارہے جھوٹے الزامات اور پروپیگنڈے کے خلاف ہر وقت چوکنا رہنا چاہیئے۔ اترپردیش کی سابق وزیراعلٰی مایاوتی نے کہا کہ 9 اکتوبر کو بی ایس پی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بینظیر ہنرمند پروگرام بی آئی ایس پی کے مستحق خاندانوں کو غربت سے نجات دلانے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے،تقریباً ایک کروڑ مستحق خاندان بی آئی ایس پی کے کیش ٹرانسفر پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں کیا۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ غربت کے خاتمے، خواتین کو بااختیار بنانے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کام کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی...
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے آئندہ 5 سال کے دوران مالیاتی خسارے میں کمی اور قرض سے جی ڈی پی کے تناسب میں کمی پاکستان کے مالیاتی اشاریوں میں بتدریج بہتری  کی پیش گوئی کردی ہے تاہم خبردار کیا ہے کہ اگلے پانچ سال میں پاکستان کو محصولات میں کمی اور پنشن اخراجات میں اضافے جیسے مالی دباؤ کا سامنا ہوسکتا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے سالانہ اجلاس کے دوران جاری کردہ فسکل مانیٹر 2025 رپورٹ کے مطابق پاکستان کارواں مالی سال 26-2025 میں مالی خسارہ جی ڈی پی کا 4.1 فیصد رہنے کی توقع ہے جو گزشتہ مالی سال25-2024 کے 5.3 فیصد سے کم ہے مگر حکومت کے مقرر کردہ ہدف...
    وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار شاہ(فائل فوٹو)۔  وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار شاہ نے کہا کہ لیجنڈ ٹرسٹ کا کام مستحق فنکاروں اور اداکاروں کی مالی معاونت کرنا ہے۔ اب تک 6 کروڑ روپے سے زائد رقم جعلسازی سے نکالنے کی معلومات ملی ہیں۔جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لیجنڈ ٹرسٹ فراڈ کے معاملہ کی اینٹی کرپشن تحقیقات کرے گا۔وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ یہ ٹرسٹ گورنر ہاؤس کی زیر نگرانی کام کرتا ہے، جعلسازی کے ذریعے محکمہ ثقافت کا لیٹر ہیڈ استعمال کیا گیا ہے۔ ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ بینک سے چیک بک نکلوا کر کیش رقم نکالی گئی، خردبرد سے غریب اور مستحق فنکاروں کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔ انھوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی ترجیحات کا مرکز ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں کوئی شخص محرومی، بھوک یا مایوسی کا شکار نہ ہو۔ غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے غربت کے خاتمے کو قومی ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر اپنایا ہے، اس مقصد کے لیے ’’اڑان پاکستان‘‘ فریم ورک کے تحت پائیدار ترقی، سماجی انصاف اور خوشحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی تیار کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب معیشت کو استحکام ملتا ہے تو اس کے...
    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ پانچ سالوں میں پاکستان کو محصولات میں کمی اور پنشن اخراجات میں اضافے جیسے مالی دباؤ کا سامنا ہوسکتا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کے مالیاتی اشاریوں میں آئندہ پانچ سالوں کے دوران بتدریج بہتری آئے گی، جس میں مالیاتی خسارے میں کمی اور قرض سے جی ڈی پی کے تناسب میں کمی شامل ہے، تاہم ادارے نے محصولات کی مسلسل کمی اور پنشن و صحت کے اخراجات میں اضافے سے بھی خبردار کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی فِسکل مانیٹر 2025 رپورٹ کے مطابق جو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک...
    ایرانی سفیر رضا امیر مقدم نے ڈائریکٹر ایف بی آئی کی جانب سے ان کا نام انتہائی مطلوب لسٹ میں ڈالنے کے فیصلے کو حقائق کے منافی قرار دیا اور لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔ نجی نیوز چینل  کے مطابق ایک انٹرویو میں ایرانی سفیر رضا امیر مقدم سے نمائندے نے سوال کیا کہ ہم نے ایک بڑی پیش رفت دیکھی کہ ایف بی آئی نے آپ کے نام کے حوالے سے ایک فیصلہ جاری کیا اور اس پر پاکستان نے جو ردعمل دیا، اس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟ ایرانی سفیر نے جواب دیا کہ ’پاکستان نے اس حوالے سے ایک اچھا اور مضبوط مؤقف اختیار کیا جس پر ہم پاکستانی حکومت اور وزارت خارجہ...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا۔ غیر حتمی نتیجے کے مطابق ہارون الرشید صدر کی نشست پر 1947 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ توفیق آصف 1511 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ لاہور میں ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل  توفیق آصف نے 431 ووٹ لیے، سیکرٹری کی نشست پر ملک زاہد اسلم اعوان 596 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر میاں عرفان اکرم نے 441 ووٹ لیے۔ کراچی میں بھی ہارون الرشید 195 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جب کہ توفیق آصف نے 185 ووٹ حاصل کیے، سوات سے ہارون الرشید نے 27 ووٹ...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں غیر حتمی نتیجہ کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار ہارون الرشید کو 373 ووٹوں کی واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید اور حامد خان گروپ کے توفیق آصف کے درمیان مقابلہ ہوا اور ہارون الرشید کو واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔ غیر حتمی نتیجے کے مطابق خیبرپختونخوا کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر بھی عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار ہارون الرشید کو واضح برتری حاصل ہوئی اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق کوئٹہ پولنگ اسٹیشن میں 225 ووٹ ڈالے گئے جہاں...
    ناروے کی عدالت نے امریکی سفارتخانے کے سیکیورٹی گارڈ کو روس اور ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں مجرم قرار دیدتے ہوئے 3 سال اور 7 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مقدمہ ناروے کی حالیہ تاریخ میں حساس نوعیت کے سب سے بڑے خفیہ معلوماتی اسکینڈلز میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔ امریکی سفارت خانے کے گارڈ پر الزام تھا کہ اس نے متعدد خفیہ دستاویزات، سفارتی روٹس، سیکیورٹی پروٹوکول اور سفارتکاروں کی سرگرمیوں کی معلومات روس اور ایران کے خفیہ اداروں تک پہنچائیں۔ جس کے بدلے میں اسے روسی انٹیلی جنس نے 10 ہزار یورو  اور ایرانی انٹیلی جنس نے 0.17 بٹ کوائن دیئے تھے۔ ناروے کی خفیہ ایجنسی PST نے...
    دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، تجارتی اور سیاحتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا جبکہ وزیرِ اعلی نے مستقبل میں باہمی تعاون کے لیے سندھ حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ وزیرِ اعلی مراد علی شاہ نے امید ظاہر کی کہ اکبر عیسی زادہ کے دورِ تعیناتی کے دوران دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے تعینات ہونے والے ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیرِ اعلی نے اکبر عیسی زادہ کو سندھ آمد پر خوش آمدید کہا اور نئے عہدے کے لیے مبارکباد دی۔ وزیرِ اعلی نے کہا کہ ایران ایک برادر مسلم ملک ہے جس کے ساتھ پاکستان، بالخصوص سندھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: طبی ماہرین نے کہا ہے کہ روزمرہ زندگی میں چہل قدمی، سائیکل چلانے یا تیراکی جیسی سرگرمیوں کو معمول بناکر نہ صرف گھٹنوں کی تکلیف سے بچا جا سکتا ہے بلکہ اس کی شدت میں واضح کمی بھی لائی جا سکتی ہے۔برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی تازہ تحقیق کے مطابق اگرچہ مختلف ورزشیں گھٹنوں کے درد میں کمی لانے میں مددگار ہوتی ہیں، تاہم ایروبک ورزشیں اس حوالے سے سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئیں۔ ایروبک ورزشوں میں تیز چہل قدمی، دوڑنا، سیڑھیاں چڑھنا اور تیراکی جیسی سرگرمیاں شامل ہیں، جو دل اور نظامِ تنفس کو مضبوط بناتی ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ 45 سال سے زائد عمر کے تقریباً 30 فیصد افراد گھٹنوں کے...
    بی این پی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کیخلاف انتقامی کارروائیاں اور بی این پی مینگل کے قائد و کارکنوں کیخلاف جھوٹے مقدمات اس انتقامی سیاست کی واضح مثال ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ، سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ، سابق ایم پی اے میر نصیر شاہوانی، سابق میئر کوئٹہ میر مقبول احمد لہڑی، میر غلام نبی مری اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال، آئین کی بالادستی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر...
    قاہرہ میں عالمی ادارہ صحت کے 72 ویں مشرقی بحیرہ روم علاقائی اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت مصطفی کمال نے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلیے پر عزم ہیں اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے موثر اقدامات جاری ہی۔ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے تحت بنیادی اور کمیونٹی سطح پر ضروری اقدامات کا پیکج تیار کیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ بہتر اقدامات کی بدولت پاکستان کے یونیورسل ہیلتھ کوریج انڈیکس میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ پاکستان نے صحت کے شعبے میں تیاری اور فوری ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بنایا ہے جس میں ملکی سرمایہ کاری اور شراکت داروں کے تعاون نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا...
    راولپنڈی (خبرنگار خصوصی) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا رہی ہے، جنہیں وہ ہر ریاستی انتخاب سے قبل دہرانا شروع کر دیتی ہے۔ ایک ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دبائو میں آ کر غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کرنا نہایت افسوس ناک امر ہے۔...
    اسلام آباد+ واشنگٹن (خبرنگار خصوصی+ این این آئی) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان7  ارب ڈالرز سے زائد کے قرض پروگرام کے دوسرے جائزے کے لیے سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.2  ارب ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی، حکام نے آئی ایم ایف کو قرض پروگرام پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرا دی۔ آئی ایم ایف نے بدھ کو اعلان کیا کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگراموں پر سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.2  ارب ڈالر کی قسط تک رسائی حاصل ہو جائے گی، اگر منظوری مل گئی تو آئی ایم ایف،...
    دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے غیرضروری گھمنڈ اور غیر مناسب بیانات شہرت پر مبنی جارحانہ ذہنیت کو جنم دے سکتے ہیں ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس ڈیسک ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور اور یونیورسٹی آف دی پنجاب (پی یو) لاہور کیدرمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر (تمغہ امتیاز) اور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے معاہدے پر دستخط کیے۔معاہدے کے تحت دونوں جامعات کے اساتذہ، محققین اور طلبہ کی تیار کردہ مصنوعات، تحقیق اور ٹیکنالوجی کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں گی۔ترجمان یو ای ٹی لاہور کے مطابق معاہدے کے تحت دونوں ادارے ایک دوسرے کی تیار کردہ تحقیقی مصنوعات اور وسائل کو اکیڈمک، تحقیقی اور ترقیاتی مقاصد کے لئے استعمال کر سکیں گے۔یہ...
    بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے ایئر بس اور بوئنگ کے ساتھ مزید وائیڈ باڈی طیاروں کی خریداری کے لیے مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت کمپنی اپنے مجوزہ طیاروں کی خریداری کو بڑھا کر 300 طیاروں تک لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیشرفت ٹاٹا گروپ کی زیرِ قیادت کمپنی کی بحالی کے عمل میں ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کی پروازوں میں بار بار فنی مسائل، مسافروں کا اعتماد متزلزل ذرائع کے مطابق مذاکرات میں اب 80 سے 100 وائیڈ باڈی طیارے شامل کیے گئے ہیں، جو اس سے قبل 200 نیرو باڈی اور 25 سے 30 وائیڈ باڈی طیاروں کے حوالے سے...
    خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں پہلی بار شام کی عدالتوں کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت عدالتیں معمول کے عدالتی اوقات کار کے بعد بھی کام کریں گی۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ایبٹ آباد میں صوبے کی پہلی ڈبل ڈوکِٹ کورٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پرپشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ کے ججز، ضلعی عدلیہ کے افسران اور بار کے نمائندے بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ معمول کے اوقات کے بعد عدالتوں کا قیام نیشنل جوڈیشل پالیسی کے تحت عمل میں لایا گیا ہے، جس میں عدالت میں 2 شفٹوں کی منظوری دی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں عدالتی کارروائیاں معطل، ججز عدالتوں میں کیوں...
    اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یورپ جانے والے دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ گرفتار مسافروں کی شناخت فیاض احمد اور نعمان علی کے ناموں سے ہوئی، دونوں کا تعلق منڈی بہاءالدین سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مسافر فلائٹ نمبر EY303 کے ذریعے اٹلی جا رہے تھے اور انہوں نے امیگریشن حکام کو جعلی اٹلی ریزیڈنٹ کارڈ پیش کیے۔ مزید بتایا گیا کہ مسافروں کے پاسپورٹ پر پاکستانی اور اٹلی امیگریشن کی جعلی مہر بھی ثبت تھی۔ ایف آئی اے کے مطابق دونوں مسافروں نے...
    اسلام آباد: سال 2025 میں ایئرپورٹس پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ قومی ایئرلائن کی پروازوں کو رواں سال جنوری سے ستمبر تک 90 برڈ اسٹرائکس کا سامنا کرنا پڑا، قومی ایئرلائن کیساتھ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 83 برڈ اسٹرائکس رپورٹ ہوئیں۔ رواں سال ستمبر میں ہی 26 برڈ اسٹرائکس رپورٹ ہوئیں جو ایک ماہ میں ہونے والا تشویش ناک اضافہ ہے۔ لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر پی آئی اے کو سب سے زیادہ برڈ اسٹرائکس ریکارڈ ہوئیں۔ قومی ائیرلائن کو رواں سال کراچی میں 9 ، لاہور میں 16 اور اسلام آباد میں 15 برڈ اسٹرائیک کے واقعات پیش آئے، برڈ اسٹرائکس کے باعث 8 طیاروں...
    لاہور: یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے طلبہ اور اساتذہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کرکے پاک فوج کے ساتھ معلوماتی اور یادگار دن گزارا۔ طلبہ نے یادگارِ شہداء پر حاضری دیکر وطن پر جان نچھاور کرنے والے جانبازوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ طلبہ و طالبات نے آرمی میوزیم لاہور کا بھی معلوماتی دورہ کیا اور دفاعی تاریخ سے آگاہی حاصل کی۔ گیریژن کمانڈر لاہور نے طلبہ سے ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے، طلبہ نے پاک فوج کے نظم و ضبط، حب الوطنی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بے حد سراہا۔  طلبا اور اساتذہ کا وفد واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی شاندار تقریب میں بھی شریک ہوا،  شرکاء نے...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بھارتی فوجی قیادت نے من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی گھمنڈ اور اشتعال انگیز بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹس کیا گیاکہ بھارتی فوجی قیادت نے وہی من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈا دہرانا شروع کر دیا ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق معرکہِ حق کے 5 ماہ بعد بھارتی فوجی قیادت نے پروپیگنڈہ دہرانا شروع کیا، بھارتی فوجی قیادت کا من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ دہرانا انتہائی تشویشناک ہے۔آئی ایس پی آر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر ضروری گھمنڈ خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے اور کسی بھی جارحیت پر پاکستان کا جواب نسلیں یاد رکھیں گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے حالیہ بھارتی فوجی بیانات پر سخت انداز میں ردِعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کو سرحد پار دہشت گردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرنے لگی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کو 5 ماہ گزرنے کے باوجود بھارتی سیاسی ماحول اور انتخابی مہم کے تناظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی جنگجوانہ اور پروپیگنڈے پر مبنی بیانات دہرا رہی ہے جو ہر انتخابی دور میں سامنے آتے ہیں۔...
    راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا رہی ہے، جنہیں وہ ہر ریاستی انتخاب سے قبل دہرانا شروع کر دیتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دباؤ میں آ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کی اپیل ان کے ایران کے خلاف اقدامات سے متصادم ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر تنقید کرتے ہوئے واشنگٹن پر دشمنانہ اور مجرمانہ رویّے کا الزام عاید کیا۔ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان ٹرمپ کے اسرائیلی پارلیمان میں کیے گئے اس خطاب کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے تہران کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ کی امن کی اپیل اْن کے ایران کے خلاف...
    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ ’معرکۂ حق‘ کو گزرے پانچ ماہ ہو چکے ہیں، مگر بھارت اپنے بےبنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے سے باز نہیں آیا۔ ترجمان کے مطابق بھارتی عسکری قیادت نے ایک بار پھر اشتعال انگیز مہم شروع کر دی ہے، جس کا مقصد بہار اور مغربی بنگال کے ریاستی انتخابات میں سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت ماضی کی طرح الیکشن سے پہلے پاکستان مخالف بیانیہ چلا رہا ہے اور فوجی قیادت کی طرف سے دیے جانے والے غیرذمہ دارانہ بیانات سیاسی دباؤ کے تحت افسوسناک نوعیت اختیار کر گئے ہیں۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ ایسے بیانات خطے کے امن و...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی عسکری قیادت کی حالیہ من گھڑت اور اشتعال انگیز بیانات جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ ادارے نے پروپیگنڈے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومتِ بھارت و اس کی فوجی قیادت کو خبردار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چند ماہ قبل ہونے والے تنصیباتی واقعات اور سیاسی مواقع کے پس منظر میں بھارتی فوجی قیادت نے وہی متنازع بیانات دوبارہ دہرا دیے ہیں، جو نہ صرف حقیقت سے عاری ہیں بلکہ خطے میں کشیدگی کو ہوا دے سکتے ہیں۔ بیان کے مطابق، مغربی...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء ) پاکستان کا آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت عالمی مالیاتی ادارے سے حکومت کو 1.2 ارب ڈالرز قرض ملے گا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کا عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ساتھ درمیان قرض پروگرام کے جائزے پر معاہدہ طے پا چکا ہے جس کے تحت پاکستان کو 1.2 ارب ڈالرز بطور قرض ملیں گے، اس ضمن میں آئی ایم ایف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی (EFF) کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالرز اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلیٹی (RSF) کے تحت 20 کروڑ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔ آئی ایم ایف کا اعلامیے میں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام کے جائزے پر معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت پاکستان کو 1.2 ارب ڈالرز ملیں گے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی (EFF) کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالرز جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلیٹی (RSF) کے تحت 20 کروڑ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سماجی شعبے کے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں اضافہ کرکے غربت میں کمی کے لیے اہم اقدامات کیے گئے۔ آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق تعلیم،...
    معروف بھارتی نژاد امریکی خارجہ پالیسی اسکالر اور دفاعی ماہر ایشلے جے ٹیلس کو رازدارانہ دستاویزات غیر قانونی طور پر رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے بتایا ہے کہ 64 سالہ ٹیلس پر 18 USC § 793(e) کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے، جو قومی دفاع سے متعلق معلومات کو غیر مجاز طور پر رکھنے پر پابندی عائد کرتی ہے۔ مزید پڑھیں: امریکا: دوران پرواز بھارتی نژاد نوجوان کی ہنگامہ آرائی اور گرفتاری، وجہ کیا نکلی؟ عدالتی دستاویزات کے مطابق تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ٹیلس نے ریاستی اور دفاعی محکموں کی عمارات سے حساس دستاویزات نکال کر انہیں طبع کیا، اور بعد میں انہیں اپنے گھر منتقل کیا۔ مزید...
    ویب ڈیسک:پاکستان کے لیے معاشی میدان سے اچھی خبر آگئی، پاکستان اور  عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا۔  آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا، ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملیں گے۔  آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا کہ  آئی ایم ایف کی معاونت سے جاری توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان کا اقتصادی پروگرام بتدریج استحکام اور مارکیٹ اعتماد کی بحالی کی جانب گامزن ہے۔ ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ  بیان میں کہا گیا کہ مالی سال 2025 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد...
    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے منگل کو ’’ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک ‘‘ جاری کردی۔ رپورٹ میں پاکستان کی موجودہ مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو 3.6 فیصد بتائی گئی لیکن وضاحت کی گئی کہ پاکستان کے معاشی اندازوں میں ابھی 2025 کے سیلاب کے اثرات شامل نہیں کیونکہ ان نقصانات کا اندازہ ابھی لگایا جا رہا ہے۔ امکان ہے کہ یہ شرح حالیہ دنوں ہونے والی بات چیت کے بعد کم کر دی جائے گی۔ افراط زر 6 فیصد رہنے کا بتایا گیا۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے بے روزگاری میں کمی کا امکان ہے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سیلاب کے معیشت پر منفی اثرات خصوصاً شرح نمو، افراط زر، بجٹ اور...
    خبر رساں ایجنسی کے مطابق الشعرع روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ احمد الشرع (الجولانی) بدھ کو روس جائیں گے اور روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کرینگے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (SANA) کے مطابق الجولانی سرکاری دورے پر روس جائیں گے، یہ دورہ دوطرفہ تعلقات اور سیاسی و اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد سے کیا جائے گا۔ خبر رساں ایجنسی نے مزید کہا کہ الشعرع روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے اور خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر...
    آئی ایم ایف مشن کے ساتھ پروگرام کے جائزے پر مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ پاکستان کا آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کے اجرا پر معاہدہ اسی ہفتے متوقع ہے۔ منگل کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے اس ہفتے اسٹاف لیول ایگریمنٹ مکمل ہو جائے گا، پاکستان کا 7 ارب ڈالر ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی کا دوسرا جائزہ زیر غور ہے، 1.4 ارب ڈالر ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی پروگرام بھی زیرِ جائزہ ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام نے 2024 میں پاکستان کی معیشت کو استحکام دیا تھا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ رواں سال کے اختتام تک گرین پانڈا بانڈ...
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے موجودہ میکنزم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاق اور صوبوں میں ایک جامع اور مربوط نظام بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے صرف بینک اکاؤنٹس کی معلومات شیئر کرنے کی حکومتی تجویز کو نامکمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ مالیاتی ادارے کا مؤقف ہے کہ بینک اکاؤنٹس میں موجود معلومات محدود ہیں اور کئی اثاثے دیگر ناموں یا اکاؤنٹس میں چھپے ہو سکتے ہیں۔ وزیر خزانہ آئندہ ملاقات میں آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری کی درخواست کریں گے اور اثاثہ جات ڈیکلیئریشن میکنزم سے متعلق نئی ٹائم لائنز...
    ایران میں دو فرانسیسی شہریوں کو اسرائیل اور فرانس کے لیے جاسوسی کے الزام میں طویل قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان میں ملزمان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے تاہم ان پر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات بتائی گئی ہے۔ ان ملزمان پر فرانسیسی خفیہ اداروں کو ایران کی اہم اور حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔  علاوہ ازیں قومی سلامتی کے خلاف سازش اور صیہونی حکومت کے ساتھ خفیہ تعاون کے الزامات بھی لگائے گئے۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق دونوں غیر ملکی شہریوں کو مختلف دفعات کے تحت متعدد سزائیں سنائی گئی ہیں جو مجموعی طور پر طویل قید پر مشتمل ہیں۔ خیال رہے کہ ایران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ ایم ڈی کیٹ 2025ءکا امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا، پی ایم اینڈ ڈی سی نے امتحانی پالیسی اور ڈھانچہ یونیورسٹیوں کو فراہم کر دیا ہے، ایڈمٹ کارڈز امتحان سے سات دن قبل امیدواروں کو جاری کیے جائیں گے۔امتحان کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار 125 امیدوار رجسٹرڈ ہیں۔ امتحان کے لیے ملک بھر میں 35امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، ایک بین الاقوامی مرکز ریاض میں ہوگا اور امتحان یونیورسٹیوں کے ذریعے لیا جائے گا۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) براہِ راست منتظم نہیں، تاہم پی ایم اینڈ ڈی سی نے امتحانی پالیسی اور ڈھانچہ یونیورسٹیوں کو فراہم کر دیا ہے۔ نیشنل آئٹم بینک تک رسائی تمام امتحان لینے والی یونیورسٹیوں کو...
    اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازعور سے ملاقات کرکے اصلاحاتی ایجنڈے پر عزم کا اعادہ کیا۔ وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکا کے سرکاری دورے کے پہلے دن واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک گروپ کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیرِ خزانہ اور ان کے وفد نے آئی ایم ایف کے مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے ڈائریکٹر جہاد ازعور اور ان کی ٹیم سے تفصیلی ملاقات کی، دونوں فریقوں نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بات چیت کی اور اس عمل کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔...
    ---فائل فوٹو  پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایم ڈی کیٹ 2025ء کے پرچوں کے پری ہاک تجزیہ کو یقینی بنائیں۔پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا امتحان اتوار 26 اکتوبر 2025ء ہوگا۔ ایم ڈی کیٹ کےلیے کُل ایک لاکھ 40 ہزار 125 درخواست دہندگان کو رجسٹر کیا گیا جو ملک بھر میں 35 مقامات پر منعقد کیا جائے گا جس میں ایک بین الاقوامی مرکز یعنی ریاض (سعودی عرب) بھی شامل ہے۔یہ ٹیسٹ یونیورسٹیوں کے ذریعے لیا جائے گا جن میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ اور شہید...
    تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے  متضاد اور غیر مخلصانہ قرار دے دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن کے اقدامات اور بیانات ایک دوسرے سے مکمل تضاد رکھتے ہیں۔ ایک طرف امریکا ایران کے خلاف دشمنانہ پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ دوسری جانب وہ مذاکرات اور تعاون کی بات کرتا ہے ، جو کہ محض دکھاوا ہے۔ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز امریکی صدر نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ایران کے لیے دوستی اور تعاون کا ہاتھ ہمیشہ کھلا ہے، تاہم ایران...
    بھارتی ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ سمرتی ایرانی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے انہیں اپنی پہلی ملاقات میں شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا سےگفتگو کے دوران سمرتی ایرانی نے بتایا کہ ان کی شاہ رخ سے پہلی ملاقات اپنے شوہر زوبن ایرانی کے ذریعے ہوئی تھی اس لیے جب شاہ رخ نے انہیں شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تو انہیں یہ مشورہ بڑا عجیب وغریب اور مضحکہ خیز لگا۔ بھارتی اداکارہ و سیاستدان سمرتی ایرانی کے مطابق ’میرے شوہر شاہ رخ کو جانتے تھے اس لیے میں ان کے پیچھے پڑی ہوئی تھی کہ شاہ رخ سے میری ملاقات کروائیں اور جب میری...
    سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا، ٹی ایل پی کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ، پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کارروائی کے دوران 3 مظاہرین اور ایک راہگیر جاں بحق، چالیس سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی،شہریوں اور اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا،پنجاب پولیس کا دعوی مرید کے (مانیٹرنگ ڈیسک)مریدکے میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا تاہم مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد جھومڑ شہید ہوگئے۔سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا۔...
    اسلام ٹائمز: یہ کہنا مناسب ہوگا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایران نے مالی رکاوٹوں اور اقتصادی پابندیوں کے باوجود تعلیم اور صحت میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ امریکہ کو ان شعبوں میں اہم داخلی چیلنجوں کا سامنا ہے، جن پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تحریر: محمد حسین راجی ایرانی قوم کے نام ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو بندوق اور میزائل بنانے کے بجائے اسپتال اور اسکول بنانے چاہئیں۔ یہ مضحکہ خیز تجویز ایک ایسے عالم میں سامنے آئی ہے کہ ایران نے مالی مشکلات کے باوجود تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ امریکہ کو...
    فوٹو: پی آئی ڈی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرِ دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں قومی ایئر لائن کی برطانیہ کے لیے پروازوں میں اضافہ سے متعلق بات چیت بھی کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے بہتر بنانے کے لیے مزید ایئر لائنز کی شمولیت پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پاک برطانیہ شراکت داری مزید مستحکم اور تعمیری روابط جاری رکھنے...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے چھ روزہ دورے پر امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے دوران وزیر خزانہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ چین، برطانیہ، سعودی عرب، ترکیہ اور آذربائیجان کے اپنے ہم منصب وزراء سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ محمد اورنگزیب کی ملاقاتوں میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا، ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا، وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام اور امریکی کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات شامل ہیں۔ وزیر خزانہ مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور پاکستان (MENAP) فورم سے کلیدی خطاب...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1492ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں838افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔1006معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار...
    غزہ معاہدہ، آج صرف جنگ کا نہیں دہشت گردی و انتہا پسندی کا بھی خاتمہ ہوا، ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز تل ابیب (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ اسرائیل معاہدے پر کہا ہے کہ آج صرف جنگ کا نہیں، دہشت گردی و انتہا پسندی کا بھی خاتمہ ہوا، آج مشرقِ وسطی کے نئے دورِ امن کا آغاز ہے، عرب و اسلامی ممالک امن کے شراکت دار ہیں۔اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ پر معاہدہ مشرق وسطی کے ایک نئے تاریخی دور کا آغاز ہے، آج 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں اور 26 کی بقایا جات کو دو سال بعد اسرائیل کے حوالے کیا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ اسرائیل معاہدے پر کہا ہے کہ آج صرف جنگ کا نہیں، دہشت گردی و انتہا پسندی کا بھی خاتمہ ہوا، آج مشرقِ وسطیٰ کے نئے دورِ امن کا آغاز ہے، عرب و اسلامی ممالک امن کے شراکت دار ہیں۔ اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ پر معاہدہ مشرق وسطیٰ کے ایک نئے تاریخی دور کا آغاز ہے، آج 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں اور 26 کی بقایا جات کو دو سال بعد اسرائیل کے حوالے کیا گیا، یہ اسرائیل اور دنیا کے لیے ایک شاندار کامیابی ہے کہ اتنے سارے ممالک امن کے شراکت دار بن کر ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، آنے والی نسلیں اس لمحے کو یاد...
    دارالحکومت کے ہائی سیکیورٹی زونز میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس اہلکار الرٹ ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ ایس ایس پی سیکیورٹی کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے بتایا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ کسی بھی شرپسند عنصر کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: ٹی ایل پی نے کیسے پولیس اہلکار اغوا اور گاڑیاں، سرکاری اسلحہ چھینا؟ ترجمان کے مطابق حساس مقامات پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس گشت میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ جدید تکنیکی ذرائع اور سیف سٹی کیمروں...
    سڈنی(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کی سب سے بڑی ایئرلائن کینٹس (Qantas) نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال ہونے والے بڑے سائبر حملے میں چوری ہونے والا کسٹمر ڈیٹا اب آن لائن شیئر کر دیا گیا ہے۔ اس حملے میں تقریباً 57 لاکھ صارفین کی ذاتی معلومات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ حملہ Salesforce نامی سافٹ ویئر کمپنی کے ذریعے کیا گیا، جس کے تحت Disney، Google، IKEA، Toyota، McDonald’s، Air France اور KLM جیسی بڑی کمپنیوں کا ڈیٹا بھی چوری ہوا تھا۔ ہیکرز ان معلومات کو تاوان کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ کینٹس کے مطابق متاثرہ ڈیٹا میں کسٹمرز کے نام، ای میل پتے، فون نمبر، تاریخِ پیدائش اور سفر کی تفصیلات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور سے ریلوے ڈپلومہ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا غلام محمد کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ریلوے انتظامیہ کی طرف سے حال ہی میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن جس کے ذریعے سلیکشن گریڈ بی ایس 16 کی ڈی پی سی کو کینسل کرنے کا غیرقانونی فیصلے پر غور و خوض و مشاورت کی گئی اور اس غیرقانونی نوٹیفکیشن کو کینسل کروانے کے لیے پریم یونین اور ڈپلومہ انجینئر ایسو سی ایشن کا مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کیا گیا۔شیخ محمد انور کے ساتھ وفد میں سینئر نائب صدر عبدالقیوم اعوان، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، صدر لاہور ڈویژن فیاض شہزاد،ڈویژنل صدر پشاور انور علی مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اللہ اکبر! وللہ الحمد! غزہ میں جنگ بندی کا اعلان ہوچکا ہے۔ یہ کوئی معمولی لمحہ نہیں، بلکہ ایمان و یقین کے اْن مناظر میں سے ہے جو تاریخ میں کبھی کبھار رقم ہوتے ہیں۔ شہر ِ عزیمت — غزہ — آج اللہ اکبر اور الحمدللہ کے نعروں سے گونج رہا ہے۔ اہل ِ غزہ اور اہل ِ ایمان خوشی سے نہال ہیں، دوہری خوشی سے؛ ایک اس لیے کہ اْن کے بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو جنگ کی مشقتوں سے کچھ لمحوں کا سکون نصیب ہو رہا ہے، اور دوسرا اس لیے کہ اسلام کے مقابلے میں صہیونیت کی بدترین شکست اور ذلت و رسوائی تاریخ کے صفحات پر ایسی سیاہی سے درج ہوگئی ہے جو قیامت...
    پی ٹی آئی کے صوبائی صدرجنید اکبر نے شیر علی ارباب، علی خان جدون، شوکت یوسفزئی، عرفان سلیم اور دیگر کے ہمراہ اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخارحسین اوراے این پی کے دیگر رہنمائوں سے باچا خان مرکز پشاور میں ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے وزارت اعلیٰ کے لیے اپنے امیدوار محمد سہیل آفریدی کی بلامقابلہ کامیابی کے لیے اے این پی سے رابطہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدرجنید اکبر نے شیر علی ارباب، علی خان جدون، شوکت یوسفزئی، عرفان سلیم اور دیگر کے ہمراہ اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخارحسین اوراے این پی کے دیگر رہنمائوں سے باچا خان مرکز پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اے این پی کے...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2025ء ) پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں دہشتگردی کو ہوا دینے والا سب سے بڑا سہولت کاربن چکا ہے لیکن پاکستان کسی صورت افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے نہیں دے گا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کی کارروائی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، طالبان حکومت بھارتی ملی بھگت سے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں نہ کرے، پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دہشت گرد اور طالبان باز نہ آئے تو دہشت گردوں کے خلاف پاکستان اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے...
    ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) شوکت عباس نے دہشتگردی سے متاثرہ پولیس ٹریننگ اسکول ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا۔اُن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان صاحبزادہ سجاد، ایس پی سی ٹی ڈی ڈیرہ افتخار علی شاہ اور ایس پی سی ٹی ڈی بنوں فضل واحد خان بھی موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی نے مختلف حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور واقعے میں ملوث ممکنہ سہولتکاروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ تفتیشی ٹیمز نے اب تک ہونے والی پیشرفت پر ایڈیشنل آئی جی کو بریفنگ دی. جس پر اُنہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ایڈیشنل آئی جی شوکت عباس نے کہا کہ نہتے ریکروٹس پر حملہ کرنے والے خوارج کسی بھی...
    آئی ایس پی آر نے بھارت کو خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سہولت کار قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت بعض دہشت گرد عناصر کی مدد اور سرپرستی میں ملوث ہے، وہ بھارت سےمل کرعلاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ طالبان حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی ترک کرنی ہوگی، پاکستانی عوام اور ریاست افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، طالبان حکومت دہشت گرد گروپوں کو فوری اور قابلِ توثیق اقدامات سے ختم...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر نے بھارت کو خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سہولت کار قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت بعض دہشت گرد عناصر کی مدد اور سرپرستی میں ملوث ہے، وہ بھارت سےمل کرعلاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ طالبان حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی ترک کرنی ہوگی، پاکستانی عوام اور ریاست افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، طالبان حکومت دہشت گرد گروپوں کو فوری اور قابلِ...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں دہشتگردی کو ہوا دینے والا سب سے بڑا سہولت کار بن چکا ہے، لیکن پاکستان کسی صورت افغان سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے نہیں دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک افغان جھڑپیں: 200 سے زیادہ طالبان و دہشتگرد ہلاک، 23 پاکستانی جوان شہید، دہشتگردی کے درجنوں ٹھکانے تباہ آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان حکومت بعض دہشتگرد گروہوں کی معاونت اور سرپرستی میں ملوث ہے، جو بھارت کے ساتھ مل کر خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ طالبان انتظامیہ کو دہشتگرد تنظیموں کی حمایت ترک کرنی ہوگی۔ پاکستانی قوم اور ریاست...
    تہران: ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے تعاون کرنے کو تیار ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور پاکستان اور افغانستان دونوں کو فوری مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔ ایران نے کہا کہ اگر دونوں ممالک چاہیں تو وہ ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ سرحدی تناؤ کو کم...
    لیسکو کو بجلی چوروں سے واجبات اور بلز کی وصولیوں کی مد میں 1 ارب 35 کروڑ روپے کا خسارہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ دو سال کے دوران 26 ہزار سے زائد بجلی چوروں کے خلاف مقدمات تو درج کروائے، مگر ان سے واجبات کی ریکوری ممکن نہیں بنائی جا سکی۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف الزامات کو ثابت کر کے بھی واجبات کی وصولی یقینی نہیں بنائی۔ رپورٹ کے مطابق بجلی چوری کے مختلف طریقے استعمال کیے گئے جن میں ڈائریکٹ سپلائی، میٹر ٹمپرنگ اور دیگر ہتھکنڈے شامل ہیں۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف...
    پنک اسکوٹیز منصوبے سے متعلق سوشل میڈیا پر جعلی پیغامات کو سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے مسترد کردیا۔سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (ایس ایم ٹی اے) نے سوشل میڈیا پر پنک اسکوٹیز سے متعلق جعلی پیغامات اور اشتہارات کا نوٹس لے لیا۔ایس ایم ٹی اے نے پنک اسکوٹیز کے لیے رقم کی ادائیگی سے متعلق خبروں اور پیغامات کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، لنک یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھروسا نہ کریں، نہ ہی اپنی ذاتی معلومات فراہم کریں اور کسی بھی صورت میں رقم کی ادائیگی نہ کریں۔ایس ایم ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق پنک اسکوٹیز مستحق خواتین کو مکمل طور پر مفت...
    سی اے ایس ایس میں پاکستان۔بھارت تعلقات پر کتاب کی تقریبِ رونمائی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سنٹر فار ائیرواسپیس اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز (سی اے ایس ایس )، اسلام آباد نے 8 اکتوبر 2025 کو حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب ”پاکستان۔ انڈیا ریلیشنز: نو لکچر بٹ ٹکر” پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ کتاب کے مصنف، سابق سفیر، اعزاز احمد چوہدری نے جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان تعلقات کی بحالی میں رکاوٹوں اور ممکنہ راستوں پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں دانشوروں اور ماہرین نے شرکت کی۔ ایک آزاد تھنک ٹینک کے طور پر، سی اے ایس ایس قومی سلامتی میں دلچسپی رکھنے والے ماہرین اور پریکٹشنرز کے لیے تعلیمی...
    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو ملک کی پہلی “مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر” مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں بھارت کی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے دیا گیا، جس کا مقصد ذہنی صحت کے فروغ اور آگاہی کو قومی سطح پر مضبوط بنانا ہے۔ دیپیکا پڈوکون نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس ذمہ داری کو ایک اہم قومی فریضہ سمجھتی ہیں اور ذہنی صحت کے حوالے سے جاری کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری کے دوران اس بات پر خصوصی توجہ دیں گی کہ معاشرے میں ذہنی امراض کے بارے میں پائی جانے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدے کیلئے چار اہم نکات پر ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق سیلاب کے باعث صوبوں نے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس نافذ کرنے کیلئے مزید مہلت مانگ لی ہے، سیلاب سے زرعی معیشت متاثر ہونے کے سبب صوبے فوری طور پر ایگریکلچر انکم ٹیکس نافذ کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو دسمبر تک گندم کی سرکاری خریداری پالیسی (پروکیورمنٹ پالیسی) ایم ای ایف پی (MEFP) میں شامل کی گئی ہے جبکہ سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے اور کرپشن اینڈ گورننس ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ کے نکات بھی مذاکرات کا حصہ ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے...
    بھارت نے دہلی کے دورے میں افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )بھارت نے افغانستان کو ایمبولینسز کا تحفہ دے دیا۔افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھارت کے دورے پر دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دیا۔ انہوں نے ایمبولینسز کا دورہ بھی کروایا اور 20 میں سے 5 ان کے حوالے کیں۔دوسری جانب بھارت نے افغانستان میں بھارتی تکنیکی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ بھارت کیدورے پر موجود افغان وزیرخارجہ امیر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (پی آر اے پی) کے وفد نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت نو منتخب صدر (پی آر اے پی) ایم بی سومرو نے کی جبکہ وفد میں سیکرٹری نوید اکبر، احمد نواز اور جاوید نور شامل تھے۔ملاقات کے دوران پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کی نو منتخب باڈی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو اپنی انتخابی کامیابی سے آگاہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ پی آر اے پی کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفد کی درخواست...