حیدرآبادمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے ماہ رواں کے دوران منائے جانے والے مختلف ثقافتی ایام(کلچر ڈے) کے موقع پر رینج میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے ثقافتی ایام کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات اور ریلیوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے اور شر پسند عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنیکیاحکامات جاری کرتے ہوئے رینج کے تمام ایس ایس پیز کو فول پروف حفاظتی انتظامات پر مشتمل سیکورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے مزید احکامات جاری کئے کہ تعلیمی اداروں، پریس کلبز یا دیگر ایسے مقامات جہاں کلچر ڈے کی مناسبت سے پروگرامز / تقریبات منعقد ہوتی ہیں ان کے اطراف میں رینڈم اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ، اسنیپ چیکنگ سمیت تمام سیکورٹی میئرز کو یقینی بنایا جائے تمام اہم مقامات، اہم چوراہوں، داخلی خارجی راستوں پر پولیس پکٹس کو قائم کرنے، ریلوے اسٹیشنز، بس ٹرمینلز، غیر ملکیوں، غیر ملکی فرانچائز ریسٹورانٹ و ہوٹلز، سرکاری و نجی املاک، گنجان آباد علاقوں، مصروف بازاروں اہم مقامات پر موبائل / موٹر سائیکل گشت اور نفری میں اضافے کے احکامات جبکہ پولیس ڈیپلائمنٹ کو نمایاں مقامات پر تعینات کرنے اور ڈیوٹی کی حساسیت پر آگاہی دینے پر زور دیا مزید انہوں نے قانون کی بالا دستی اور امن وامان کو ہر صورت قائم رکھنیاور تمام ایس ایس پیز کواپنے اپنے اضلاع میں لمحہ بہ لمحہ آگاہی کے لئے تمام تر ضروری سہولیات سے آراستہ کنٹرول روم قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے چائنیز باشندے اور اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور ان کی عبادت گاہوں، رہائشی کالونیوں کی بھی سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات دیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی