پاکستان سپر لیگ کی تقریبات انگلینڈ میں کرانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے مختلف تقریبات انگلینڈ میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیاذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے حوالے سے تقریب 7 دسمبر کو انگلینڈ میں ہوگی، جس میں اسٹار کرکٹرز کی بھی شرکت کا امکان ہے۔
لندن میں ہونے والی تقریبات میں پی ایس ایل ویلیو ایشنز اور آئندہ ٹیموں کی بڈنگ پر بھی بات ہوگی جبکہ متعدد غیر ملکی پارٹیز نے نئی ٹیموں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
پی ایس ایل کی تقریب لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگی، جس میں عالمی سرمایہ کار، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔
ایونٹ میں پی ایس ایل 10 کی چیمپئن لاہور قلندر ز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فاسٹ بولر حارث روف کی شرکت کا بھی امکان ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
تھیلیسمیا سینٹر میں اساتذہ کے لیے چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین (نمائندہ جسارت)تھیلیسیمیا سینٹر بدین کے منا بھائی ہال میں ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے اساتذہ کے لیے چار روزہ تربیتی پروگرام بعنوان رستوں کی روشنی اور قوت کے ذرائع کے بارے میں سیکھنا کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بدین کے مختلف سرکاری اسکولوں کے مرد و خواتین اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری بدین الطاف حسین میمن، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالواحد را?موں، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر علی محمد رند، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر (فی میل) بدین میڈم شبانہ میمن، ضلعی فوکل پرسن میڈیا سیل ایلیمنٹری سیکنڈری بدین محمد خان سموں اور فوکل پرسن میڈیا سیل پرائمری بدین حبیب اللہ جوگیجو نے شرکت کی۔ تربیتی پروگرام میں علی رضا شاہ اور عابدی شاہ نے ماسٹر ٹرینر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کھیل کے ذریعے سیکھنے، زندگی کی بنیادی مہارتوں، حوصلہ افزائی، بچوں کی نشوونما، بڑوں کے کردار، بچوں کے اعتماد میں اضافہ، اور بچاؤ و حفاظت کے موضوعات پر تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ شرکت کرنے والے اساتذہ کا کہنا تھا کہ یہ تربیت گزشتہ تمام تربیتی پروگراموں کی نسبت زیادہ مؤثر، مفید اور نتیجہ خیز ثابت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تربیت سے حاصل ہونے والی معلومات نہ صرف اْن کے تدریسی عمل میں بہتری لائیں گی بلکہ اسکول کے ماحول اور بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔