خیبرپختونخوا کے ضلع دیربالا کی تحصیل واڑی کے علاقے میں آبادی میں داخل ہونے والے چیتے کو شہریوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل واڑی کی یونین کونسل چاپر کے علاقے جیلاڑ سمی خوڑ میں جنگلی چیتا اچانک جنگل سے نکل کر آبادی میں داخل ہوا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 چیتے کو آبادی میں دیکھ کرلوگوں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔

چیتے کو مارنے کے بعد مقامی لوگوں نے اس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیتے کو

پڑھیں:

بنوں: میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملہ، 3 ہلاک، 3 زخمی

خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے، جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بنوں میں ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سے فی الحال کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر فوری طور پر روانہ کر دی گئی ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد دہشتگردوں نے گاڑی کو نذر آتش کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنوں فائرنگ میرانشاہ

متعلقہ مضامین

  • ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے 10افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک
  • ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 10 افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک
  • کوئٹہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، تحقیقات جاری
  • ڈیلیوری والوں کے پاس چینج نہ ہونے پر بدنیتی کا الزام، ندا یاسر کو لوگوں نے آڑے ہاتھوں لےلیا
  • ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے 10 افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک: افغان حکام کا دعویٰ
  • پنجگور میں دہشت گردوں کا شہری کے گھر پر راکٹ حملہ،دو بچے زخمی
  • شمالی وزیرستان میں دو کارروائیوں کے دوران سات خوارج ہلاک
  • بنوں: میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملہ، 3 ہلاک، 3 زخمی
  • کیلیفورنیا: سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے
  • راولپنڈی کے علاقے ثمر زار میں پٹرول پمپ کا مالک فائرنگ سے قتل