سرگودھا کے علاقے چک 71 عبداللہ ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو کمسن جڑواں بچیاں پراسرار طور پر انتقال کر گئیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق پانچ ماہ کی دونوں بچیاں دودھ پینے کے بعد سو گئیں لیکن کچھ دیر بعد ان کی سانسیں بند ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچیوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں میڈیکل بورڈ آج موت کی اصل وجہ کا تعین کرے گا۔

علاقے میں اس المناک واقعے پر سوگ کی فضا ہے جبکہ اہل خانہ شدید صدمے میں مبتلا ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

کراچی نیپا چورنگی حادثہ؛ ننھے ابراہیم کی موت پر شوبز انڈسٹری سوگوار

کراچی(شوبز ڈیسک)نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں گرنے والے تین سالہ ابراہیم کی موت نے شوبز انڈسٹری کو بھی سوگوار کر دیا۔

والدین کے ساتھ شاپنگ کے لیے جانے والا ننھا ابراہیم گٹر کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا جس کی لاش پندرہ گھنٹے کے بعد ملی اور اس کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین بھی کر دی گئی۔

تاہم شوبز شخصیات بھی ننھے ابراہیم کی موت پر انتہائی افسردہ ہیں اور انتظامیہ و حکمرانوں کی ناہلی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

اداکار احسن خان نے ننھے ابراہیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کو وہ حفاظت نہیں دے سکے جو ہر بچے کا بنیادی حق ہے تمہاری معصومیت، بے بسی ہماری اجتماعی ناکامی کا نشان ہے ابراہیم ہمیں معاف کر دینا۔

فاطمہ آفندی نے انتظامیہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’یہ جو ای چالان سے کروڑوں روپے مل رہے ہیں کیا ان سے روڈ پر مین ہول کے ڈھکن بھی نہیں لگائے جاسکتے۔‘

ماہرہ خان نے لکھا کہ ’ویڈیو دیکھی جس میں ماں اپنے بچے کے لیے رو رہی ہے، اس حادثے کا ذمہ دار کون ہے؟ ناقابل تصور بے حسی۔‘

سجل علی نے لکھا کہ ’انتہائی افسوسناک اور دل ٹوٹنے والی بات ہے، شرم آنی چاہیے اسے جو بھی اس کا ذمہ دار ہے، کراچی کا ذمہ دار کون؟ اس ناکام نظام کا ذمہ دار کون ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو شہر لاکھوں لوگوں کا وزن اٹھاتا ہے بدلے میں اس کی حفاظت میں کچھ بھی نہیں کیا جاتا۔

اس کے علاوہ دیگر شوبز شخصیات نے بھی ننھے ابراہیم کی حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات نے اگلے 3 ماہ کا موسمیاتی آؤٹ لک جاری کردیا
  • سعودی عرب سوگوار: شہزادہ عبداللہ بن فہد انتقال کر گئے
  • کراچی؛ منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب نامعلوم شخص کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا
  • خصوصی افراد معاشرے کا حصہ‘ 2 دسمبر کی بڑی اہمیت‘ بے نظیر وزیراعظم بنیں: زرداری 
  • کراچی نیپا چورنگی حادثہ؛ ننھے ابراہیم کی موت پر شوبز انڈسٹری سوگوار
  • ہانگ کانگ میں رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ سے ہلاکتیں 151 تک پہنچ گئیں
  • وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی آج احتجاج کی کال، جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ
  • راولپنڈی کے علاقے ثمر زار میں پٹرول پمپ کا مالک فائرنگ سے قتل
  • چین میں روبوٹ نے 106کلو میٹر پیدل سفر کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا
  • بھارت میں 6 سال کی 3 بچیوں کو ٹیچر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا