دو کمسن بچیاں پراسرار طورپر انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
سرگودھا میں دو کمسن بچیاں پراسرار طورپر انتقال کرگئیں۔سرگودھا کے چک 71 عبداللہ ٹاؤن میں 2 کم سن بچیوں کی پُراسرار موت واقع ہوئی۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 5 ماہ کی جڑواں بچیاں دودھ پی کر سوتے ہوئے انتقال کرگئیں۔ریسکیو ٹیم کے مطابق مرنے والے دونوں بچیوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں، آج میڈیکل بورڈ موت کی وجہ کا تعین کرے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سعودی شہزادہ عبداللہ بن فہد بن عبداللہ انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض: سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد بن جلوی آل سعود کا انتقال بیرون ملک ہوا۔
ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ متوفی کے لیے رحمت، مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی گئی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ عبد اللہ بن فہد کی نماز جنازہ آج منگل کو ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی، جس کی امامت ریاض ریجن کے گورنر نے کی۔
ایوان شاہی نے شہزادے کی وفات پر تعزیت اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کی ہے۔