City 42:
2025-10-18@09:47:41 GMT

پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئیں  

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

(ویب ڈیسک)پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئیں۔
عشرت فاطمہ  80ء ، 90ء اور 2000ء کی دہائی میں پی ٹی وی پر رات 9 بجے اردو خبرنامہ میںخبریں پڑھا کرتی تھیں، 2007 تک انہوں نے پی ٹی وی پر خبریں پڑھیں اس کے بعد انہیں ریڈیو پاکستان میں تعینات کر دیا گیا تھا۔
عشرت فاطمہ نے آغاز ریڈیو پاکستان کے پروگرام’’کھیل اور کھلاڑی‘‘ کی میزبانی سے کیا تھا، شروع میں وہ پی ٹی وی پر موسم کا حال بتانے کے لیے منتخب ہوئی تھیں بعد ازاں ان کو خبریں سنانے کے چنا گیا۔

فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا

عشرت فاطمہ اپنے ناک کے کوکے کی وجہ سےبھی مشہور تھیں،پھر وہ وائس آف امریکہ کابھی حصہ رہیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: عشرت فاطمہ

پڑھیں:

اریج فاطمہ کا حجاب پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

پاکستانی نژاد سابق اداکارہ اریج فاطمہ نے حال ہی میں اپنے حجاب پر ہونے والی تنقید پر ناقدین کو کرارا جواب دیا اور غیر ضروری مشوروں سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

اریج فاطمہ نے تیرے لیے، حسد، یارِ بے وفا، ایک پل، ہدایت اور عشق پرست جیسے مشہور ڈراموں میں کام کیا، شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کش ہو کر امریکا میں اپنے شوہر اور دو بیٹوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور اپنی زندگی کے اہم لمحات شیئر کرتی ہیں۔

چند ماہ قبل اریج فاطمہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب حجاب لیتی ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی کینسر کی بیماری اور علاج میں کامیابی کے بارے میں بھی مداحوں کو آگاہ کیا تھا، جس پر شائقین نے ان کے حوصلے اور روحانی سفر کو سراہا۔

تاہم حال ہی میں اداکارہ نے بتایا کہ حجاب لینے کے بعد لوگ ان پر غیر ضروری تنقید اور نصیحتیں کرنے لگے ہیں۔

اریج نے کہا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں میں اپنی اسٹوریز پر کچھ نیا پوسٹ کروں، لیکن سچ کہوں تو زندگی میں کچھ نیا نہیں ہو رہا، جیسے ہی میں نے دوبارہ سوشل میڈیا استعمال کرنا شروع کیا اور سر ڈھانپنا شروع کیا، لوگوں کو لگا جیسے انہیں مجھے گائیڈ کرنے کا لائسنس مل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں عام لڑکیوں کی طرح حجاب نہیں لیتی تھی تو زندگی آسان تھی، لیکن اب جب میں نے حجاب لینا شروع کیا ہے تو لوگ مجھے پیغام بھیج کر بتاتے ہیں کہ حجاب کے ساتھ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں، یہ میرا ذاتی سفر ہے، براہ کرم غیر ضروری مشورے دینا بند کریں۔

اداکارہ کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کئی خواتین نے ان کی حمایت کی اور کہا کہ انہیں بھی حجاب لینے کے بعد اسی قسم کے غیر ضروری تبصروں اور تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • معروف ٹک ٹاکر رومیسا ٹریفک حادثے کے بعد انتقال کرگئیں
  • ’میں نے آج کمبل دھونے ہیں‘ انتقال کی خبروں پر عشرت فاطمہ کا ردعمل
  • معروف ٹک ٹاکر رومیسا سعید ٹریفک حادثے کے بعد انتقال کرگئیں
  • کراچی میںموسم انتہائی سرد ہونے کی خبریں درست نہیں‘ محکمہ موسمیات
  • اریج فاطمہ حجاب پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں
  • اریج فاطمہ کا حجاب پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا چیئرمین پنجاب گروپ؍دنیا نیوز نیٹ ورک میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • طالبان کی درخواست پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان
  • بالی ووڈ کے معروف اداکار انتقال کرگئے