عوام بہادر افواج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کی آمد کے شاندار معاشی ثمرات ملنا شروع ہوگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں سے سعودی سرمایہ کاری کے لئے تاریخی ایم او یوپر دستخط کئے گئے۔ بادشاہی مسجد کے عالمگیری گیٹ کے سامنے پاک سعودی ایم او یو پر دستخط کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف اور چیئرمین پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل شہزادہ منصور بن محمد بن سعد آل سعود کی موجودگی میں قرارداد مفاہمت پر دستخط کئے گئے۔ پنجاب میں 7 بڑے سیکٹرز میں انویسٹمنٹ کے لئے سعودی سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ سعودی سرمایہ کار سپیشل اکنامک زون اور انڈسٹریل زون، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اور ہوٹل انڈسٹری (ہاسپٹیلٹی) میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔ سعودی سرمایہ کارو ں نے ہیلتھ کیئر انفراسٹرکچر میں جوائنٹ وینچر میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ سعودی سرمایہ کار مائنز اینڈ منرل، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔ سعودی سرمایہ کار ایگریکلچر، لائیوسٹاک اور ایکوا کلچر میں اشتراک کار کریں گے۔ حکومت پنجاب سعودی سرمایہ کاروں کو سہولتیں اور معاونت فراہم کرے گی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری کے لئے بہترین مقام ہے۔ صوبے کو انڈسٹریل ہب بنانا چاہتے ہیں۔ پنجاب کے قدرتی اور معدنی وسائل اصل معاشی خزانہ ہے، وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کے شرکاء نے وزیراعلی مریم نوازشریف کے معاشی ویژن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ حکومت پنجاب کی فوکل ایجنسی سعودی سرمایہ کاروں اور کمپنیز کے ساتھ رابطے میں معاونت کرے گی۔ پاک سعودی سرمایہ کاری کے معاہدے کو عملی شکل دینے کے لئے روایتی ٹائم لائن کی بجائے فاسٹ ٹریک اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے افغان جارحیت کا دلیری سے جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلی نے کہاکہ پاک فوج پوری قوم کی عزت، غیرت، عزم اور وقار کی علمبردار ہے۔ افغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرأت، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا ہے۔ پاکستان کی سرحدیں مقدس امانت ہیں ان کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ افغان جارحیت کا جواب پیغام ہے کہ پاک سرزمین امن کی ضامن ہے، کمزوری کی علامت نہیں۔ پنجاب کے بارہ کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ امن چاہتے ہیں مگر پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نواز سرمایہ کاری کے لئے مریم نواز شریف نے سعودی سرمایہ کار پاک سعودی کیا ہے
پڑھیں:
حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
حج 2026 کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 5724 کے ذریعے 370 حجاج کرام آج اسلام آباد پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ کی حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستانی حج مشن کو خراج تحسین
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال قریباً ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی، جن میں ایک لاکھ 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب گئے۔
پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع۔ سعودی ائیرلائن کے ذریعے 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔@iamabidmalik @AmirSaeedAbbasi @KulAalam pic.twitter.com/zBqJGjKIEa
— Media Talk (@mediatalk922) June 1, 2026
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حجاج کرام نے حج 2026 کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر مذہبی امور اور ان کی ٹیم کو حج کے بہترین انتظامات پر مبارکباد بھی پیش کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد آئیرپورٹ حجاج کرام طارق فضل چوہدری وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری